غُبارِ خاطر از مولانا ابُو الکلام آزاد ........(تصحیح شدہ نسخہ) تبصرے اور تجاویز

جیہ

لائبریرین
جیسا کہ آپ کو معلوم ہوا ہوگا کہ مولانا ابو الکلام آزاد کی مشہور کتاب ‘غبار خاطر‘ کی پروف ریڈینگ میں نے شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں آج دونوں مقدمات کا تصحیح شدہ متن پوسٹ ہو چکا ہے۔ یہ دھاگہ اس وجہ سے شروع کیا گیا ہے تاکہ آپ اگر کوئی تبصرہ کرنا چاہیں تو یہاں کریں، یا تجاویز دینا چاہیں۔ تو یہ دھاگہ حاضر ہے۔
پروف ریڈنگ میں مندرجہ ذیل امور کیا خیال رکھا گیا ہے:
1 میں ٹائپ شدہ مواد کو لفظاً لفظاً دیکھتی ہوں۔ اگر کسی جگہ غلطی نظر آئے تو اصل سکین شدہ مسودے سے رجوع کر کے وہ غلطی ٹھیک کر دیتی ہوں۔
سکین شدہ کتاب میں بھی غلطیاں ہیں۔ اسی بنا پر میری لائبریری میں موجود غبار خاطر کےدو نسخوں طبع شدہ مکتبۂ عالیہ اور مکتبۂ رشیدیہ سے بھی مدد لے رہی ہوں۔ بدقسمی سے یہ دو مقدمے دونوں نسخوں میں نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے اجتہاد و قیاس سے کام بھی لے رہی ہوں J اور اس کی نشان دہی فٹ نوٹ میں کرتی جا رہی ہوں: جیسے یہ فٹ نوٹ ملاحظہ ہو۔۔۔۔۔۔ اصل متن میں کاتب کی غلطی سے کچھ الفاظ کتابت سے رہ گئے ہیں۔ معلوم نہیں کہ وہ الفاظ کیا تھے۔ میں نے قیاس سے ان کو بریکیٹس کے اندار لکھا ہے تاکہ تسلسل بر قرار رہے۔ (جویریہ مسعود)
2 اضافت کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے۔ خاص کر اشعار میں ۔اردو کے جدید املا کا خیال رکھا گیا ہے ۔ جیسے الرحمٰن کو الرحمان کردیا گیا ہے ، کیونکر کو کیوں کر، حالانکہ کو حالاں کہ ، بروز کو بہ روز
پروف ریڈنگ کی رفتار لوڈ شیڈنگ اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کم۔ اس کے لئے معذرت
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ بٹیا جوجو۔ یہ تو بتا دو کہ
1۔ اس کو محض پڑھ کر تصحیح کر رہی ہو یا ورڈ 2007 یا 2010 میں سپیل چیک بھی کر رہی ہو۔ ورنہ میرے ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر کی رپلیس مینٹ فائل بھی اتار لو اور ورڈ میں فائنڈ اور رپلیس کر دو۔
2۔ لیکن یہ مکمل کہاں ہوا ہے؟ میرے خیال میں یہ اور خطبات بہاولپور دونوں نا مکمل پڑے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
بابا جانی فی الحال تو پڑھ کر ہی تصحیح ہو رہی ہے۔ ورڈ 2007 میں تو فائنڈ ریپلیس کر لوں گی مگر انپیج کنورٹر کیوں؟

مجھے تو معلوم نہیں کہ مکمل ہے یا نہیں مگر شگفتہ کی ہدایت پر پروف شروع کی ہے
 

الف عین

لائبریرین
بابا جانی فی الحال تو پڑھ کر ہی تصحیح ہو رہی ہے۔ ورڈ 2007 میں تو فائنڈ ریپلیس کر لوں گی مگر انپیج کنورٹر کیوں؟

مجھے تو معلوم نہیں کہ مکمل ہے یا نہیں مگر شگفتہ کی ہدایت پر پروف شروع کی ہے
ان پیج کنورٹر میں میری اصلاح شدہ رپلیسمینٹ ڈاٹ ٹیکسٹ فائل ہے، جس سے یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ عام اغلاط کیا کرتے ہیں جن کو فائنڈ اور رپلیس کیا جا سکے۔ بطور خاص دو الفاظ کے درمیان سپیس اور غلط جگہ جہاں ضرورت نہ ہو، وہاں سپیس۔۔ مثال۔۔ اعوان کے مضمون کے عنوان میں ہی ’تازہ‘ یوں لکھا ہوا دیکھا۔ ت ا سپیس ز ہ
 

محمد وارث

لائبریرین
اس تبدیلی کا جواز "تذکرہ" کا وہ نسخہ ہے، جو مولانا کے ذاتی}لائبریری میں موجود ہے۔ مولانا لکھتے ہیں۔

یہ جملہ جس نے آپ کوتنگ کیا کچھ یوں ہے:

"اس تبدیلی کا جواز "تذکرہ" کا وہ نسخہ ہے، جو مولانا کے ذاتی مطالعے میں رہا اور جس میں ہر جگہ انہوں نے یہ تبدیلی اپنے ہاتھ سے کی ہے۔"

"ہمارے ہاں تحریر میں رموزِ اوقاف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الخ

بحوالہ "غبارِ خاطر"، گلوب پبلشرز، اردو بازار، لاہور
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک بات مزید عرض کروں کہ "غبارِ خاطر" کا متن کاپی رائٹس فری اور پبلک ڈومین میں ہے لیکن مالک رام کا مقدمہ اور انکے حواشی (جو کہ چوتھائی کتاب کے برابر ہیں) کاپی رائٹس فری نہیں ہیں، لیکن میرے خیال میں حواشی کو لے لینا ہی بہتر ہے کہ انکی مدد سے کتاب کو سمجھنے میں بہرحال بہت مدد ملتی ہے۔
 

dehelvi

محفلین
جیہ بہن، اس مفید پوسٹ کا شکریہ، کیا غبار خاطر کا یہ نسخہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں مل سکتا ہے؟
کیونکہ ہم سے اس طرح نہ پڑھا جائے گا۔
 

dehelvi

محفلین
اور میری طرف سے بھی بہت مبارک۔ )لیکن میری گزشتہ روز کی پوسٹ نہ جواب نہ شکریہ(۔
خیر! جیہ بہن! کتاب کی تصحیح اور تحقیقی کام میں اگر فارسی یا عربی کے حوالے سے اگر بندہ کے تعاون کی ضرورت ہو تو یہ میرے لئے نہایت خوشی کی بات ہوگی۔ کیونکہ یہ بندہ ناچیزعرصہ 20 سال سے عربی وفارسی کتب کے تحقیقی کام سے بھی منسلک رہا ہے۔
 
Top