ہم اور کم میں قافیہ اَم ہے یعنی میم سے پہلے زبر کی آواز ہے، اس کے ساتھ قافیے صنم، جنم، قدم، بھرم، سَم، دَم، کرم، ارم، نم، بم سب آ سکتے ہیں۔
تُم میں میم سے پہلے پیش کی آواز ہے سو قافیہ بدل گیا اور اُم ہو گیا اس لیے ہم اور کم کے ساتھ تم قافیہ غلط ہے۔ تُم کے ساتھ دُم تو آ سکتا ہے دَم نہیں، غور...