اول یہ کہ نہ ہی انسانی ذہن کوئی جامد چیز ہے اور نہ ہی دینِ اسلام۔ اقبال کی تو بات چھوڑیے، کتنے بڑے بڑے محدث، مفسر، مفتی، فقیہہ ہیں جن کی رائے مرورِ زمانہ کے ساتھ ساتھ نہ صرف بدل چکی ہے بلکہ بالکل مخالف سمت میں مڑ چکی ہے وہ سائنسی حقائق ہوں جیسے زمین کا ساکن و متحرک ہونا یا اجتہادی مسائل ہوں جیسے...