نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    میری نئی غزل اصلاح کے لئے پیشِ خدمت!

    سوچتا ہوں کیسے کیسے اہل تھے اشراق کے اب تو یہ چکر ہے گھر با صوفہ و ٹیبل بنے اس شعر کا قافیہ درست نہیں ہے میرے خیال میں یہ لفظ ٹیبَل ہے ٹیبِل نہیں۔
  2. محمد وارث

    تحریر غالب کی ہے ؟؟

    اس میں مسئلہ کیا ہے نایاب بھائی، اگر آپ نے اسے مستند کتاب میں غالب کے نام سے پڑھا ہے تو یقیناً غالب ہی کی تحریر ہے :)
  3. محمد وارث

    حسن نثار اور علامہ اقبالٌ

    یہ تصویر یہاں اردو محفل اور فیس بُک پر بھی دو تین سال سے موجود ہے آج ایک کرمفرما کی وجہ سے فیس بک پر پھر سامنے آ گئی تو میں نے اس تھریڈ میں سو فیصدی لگا دی :)
  4. محمد وارث

    حسن نثار اور علامہ اقبالٌ

    آج اتفاق سے یہ تصویر سامنے آ گئی، نقوش ادبی معرکے نمبر 1981ء میں چھپی تھی اور مشہور کارٹونسٹ جاوید اقبال کی ہے۔ کیا حسبِ حال اور تیر بہدف چیز ہے، سچ ہے ایک تصویر سینکڑوں الفاظ پر بھاری ہوتی ہے :)
  5. محمد وارث

    مہدی حسن مہدی حسن انتقال کر گئے

    شہنشاہِ غزل، مشہور گائیک مہدی حسن آج کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں۔
  6. محمد وارث

    مصطفیٰ زیدی گریہ تو اکثر رہا ، پَیہم رہا ۔ غزل

    واہ کیا خوب غزل ہے۔ شکریہ غزل صاحبہ ارسال فرمانے کیلیے
  7. محمد وارث

    واصف حسین واصف کے کچھ اشعار

    خوب اشعار ہیں۔ شکریہ فہیم
  8. محمد وارث

    مبارکباد نو لاکھ پیغامات

    زبردست۔ سب کو بہت مبارک ہو
  9. محمد وارث

    تعارف افلاطون حاضر ہے

    خوش آمدید جناب
  10. محمد وارث

    شاہد احمد دہلوی

    ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن دونوں سانپ ہیں جو خزانوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ شاہد احمد دہلوی کی کئی ایک ریکارڈنگز ریڈیو پاکستان کے پاس ہونگی لیکن وہ ان کو باہر نہیں نکالتے ہاں تعلقات اور سفارش ہو تو وہاں سے بھی سب کچھ مل جاتا ہے۔
  11. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    ارے صاحب یہ بھی کوئی گننے کی چیز ہے۔ :rollingonthefloor: آپ نے تو لاجواب ہی کر دیا۔ ویسے میں جب بھی لاہور سسرال جاتا ہوں تو کہتا ہوں ذرا اپنے داتا صاحب حاضری لگوا آؤں تو وہ سمجھ جاتے ہیں کہ انارکلی پرانی کتابوں کیلیے جا رہا ہے :)
  12. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    رمل مثمن محذوف، فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن ہائے ہائے اس بحر میں فاعلن کی بجائے فاعلان پر تقطیع ہوگا، اس بحر میں آخری رکن فاعلن مسبغ شکل یعنی فاعلان بھی جائز ہے اور ہائے ہائے کا یہی وزن ہے۔
  13. محمد وارث

    متقارب مثمن سالم میں ایک کوشش

    یہاں بیک وقت دو مختلف ایشوز پر بات ہو رہی ہے۔ پہلے کو تسبیغ کہتے ہیں، لب لباب یہ ہے کہ کسی بھی مصرعے کے آخر میں ایک حرفِ ساکن کا اضافہ کر دیا جاتا ہے اور معروف رکن بنانے کیلیے رکن کے آخری حرف سے پہلے ایک الف یا واؤ لگا لیا جاتا ہے جیسے فعولن فعولن فعولن فعولن کی آخر میں ایک حرف ساکن کا اضافہ...
  14. محمد وارث

    بچوں سے جبری مشقت کے حوالے سے عالمی دن

    بھوک چہروں پہ لیے چاند سے پیارے بچّے بیچتے پھرتے ہیں گلیوں میں غبارے بچّے ان ہواؤں سے تو بارود کی بُو آتی ہے ان فضاؤں میں تو مر جائیں گے سارے بچّے کیا بھروسہ ہے سمندر کا، خدا خیر کرے سیپیاں چننے گئے ہیں مرے سارے بچّے ہو گیا چرخِ ستم گر کا کلیجہ ٹھنڈا مر گئے پیاس سے دریا کے کنارے بچّے یہ...
  15. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    درست کہا فہیم، میں فرسٹ ایئر میں تھا جب دیوانِ غالب کی مشہور شرح نوائے سروش پڑھنی شروع کی تھی اور یہ بات کم و بیش ربع صدی پہلے کی ہے :)
  16. محمد وارث

    حجاب اور اسلام

    کچھ عرصہ قبل یہ تجویز ہمارے باس صاحب نے بھی دی تھی اتفاق سے انہوں نے مجھ سے مشورہ کر لیا اور میں نے کسی طرح بہلا پھسلا کر ان کو اس ارادے سے باز رکھا، اپنی اردو محفل بچانے کیلیے :noxxx:
  17. محمد وارث

    غزل - یہاں وہاں کہیں آسودگی نہیں ملتی - سیّد سبطِ علی صبا

    یہاں وہاں کہیں آسودگی نہیں ملتی کلوں کے شہر میں بھی نوکری نہیں ملتی جو سوت کاتنے میں رات بھر رہی مصروف اسی کو سر کے لئے اوڑھنی نہیں ملتی رہِ حیات میں کیا ہو گیا درختوں کو شجر شجر کوئی ٹہنی ہری نہیں ملتی غنودگی کا کچھ ایسا طلسم طاری ہے کوئی بھی آنکھ یہاں جاگتی نہیں ملتی یہ راز کیا ہے کہ...
  18. محمد وارث

    تبصرہ کتب دانی کی کہانی دانی کی زبانی

    دانی صاحب کی کیا بات ہے، کیا نابغہٴ روزگار انسان تھے۔
Top