"تو تم مجھے شکست دینے پر تل گئے ہو! نواب ہاشم!" عمران مسکرا کر بولا۔ "میں تمہیں بتاؤں۔۔۔ اس دن دلاور علی کے مکان میں تم نے چھپ کر کاغذات کا ایک ڈھیر جلایا تھا! لیکن جس چیز کے لئے تم نے اس ڈھیر میں آگ لگائی تھی! وہ اس میں موجود نہیں تھی! تمہیں بھی یقین نہیں تھا کہ وہ چیز جل ہی گئی ہوگی! اس لئے تم...