وہ تو جھاڑ پھونک کرنا جانتے ہیں نا تو اس لئے سوچا کہ فائدہ لینے میں کوئی حرج تو نہیں۔
دوسرے یہ کہ انھیں گھاس کاٹنے پہ راضی کر رہے ہیں گاجر کے حلوے کے بدلے۔ بس ایک یہی کام ہے جو ہم خود نہیں کر سکتے
باقی کسی کو نہیں پتہ نا ابھی۔
بتا دیا تو کوئی آئے گا ہی نہیں ۔ سارے ہماری طرح بہادر تھوڑی ہیں۔
بس ایک تجربہ کرنا چاہتے ہیں کہ کسی کو معلوم پڑے گی بھتنی کی موجودگی یا نہیں۔
اتنا لمبا نعرہ یاد کرنے تک تو عید ویسے بھی آ جانی ہے۔
عید کے دن نہیں لگے گا ڈر کیونکہ عید پارٹی یہیں تو ہو گی۔ اتنے سارے لوگوں کی موجودگی میں ایک بھتنی نے کیا کر لینا بھلا۔
اگر آج کل میں ایسا کیا اور کچھ غیر متوقع ہو گیا تو ہمارا عید کا جوڑا بیکار جائے گا۔
عید تک صبر نہ کر لیں؟
اور نعرہ کیا لگانا ہے بھلا؟
کہیں مدد مدد چلانے کو نعرے کا نام تو نہیں دے رہے آپ۔ یہاں پکار سن کر آنے والا کوئی نہیں۔ :(
صحتمند نوک جھونک تو ایک دلچسپ مشغلہ ہے جو ذہن کے بند دریچوں کو کھولنے لگتا ہے۔
فکر تو خیر پہلے بھی نہ تھی ، بس آپ سے اقرار کروانا مقصود تھا تا کہ سند رہے اور بوقتِ اعتراض کام آئے۔
کیا سنائیں کس حال میں آتی ہے پردیس کی عید
نکل آتے ہیں آنسو جب یاد آتی ہے پردیس کی عید
وطن سے دور پردیس میں رہنا ایسا تجربہ ہے جو روزمرہ کی زندگی میں بھی کبھی کبھار تکلیف و کرب کا باعث بنتا ہے۔ اور اس کیفیت کو وہی محسوس کر سکتے ہیں جو پردیس میں ہیں۔ لیکن عید وغیرہ کے موقعہ پر یہ کمی کچھ زیادہ ہی...
مخالف صف میں ایک رُکن کا اضافہ ہو گیا۔ :giggle:
مطلب کہ دھڑلے سے توڑیں دل ؟؟؟
کوئی دفعہ لاگو نہ ہو گی نا ہم پر؟
مصروفیت تو ویسے ہی بہت ہے۔ایک یہ بھی سہی۔