شیئرنگ کا شکریہ بھائی۔ لیکن فاتح ہمیشہ اپنے مفتوحین کے ساتھ یہی کچھ کرتا ہے۔ ترکی میں سب سے مشہور ایا صوفیہ بھی 1453 تا 1931 تک مسجد بنی رہی، حالانکہ وہ ابتداء سے ہی کلیسا تھا۔ مصطفٰی کمال اتا ترک نے اسے عجائب گھر کا درجہ دیا
ایک دوست نے بہت اچھی بات کہی تھی کہ
تاریخ کو کبھی نہ پڑھنا۔ ورنہ ہر...
امت کی خبر میرے لئے محض ایک لطیفہ ہے اس لئے اس پر ہنسی
بی بی سی کی خبر پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ وہ محض ادھوری خبر ہے۔ جب تک تحقیقات مکمل نہ ہوں، تب تک محض قیاس آرائیاں ہی ہو سکتی ہیں :)
میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ پتھر نہیں تراشے گئے بلکہ یہ مٹی سے بنا کر اور بھٹے میں پکائے گئے ڈیزائن ہیں۔ ان پتھروں کو کافی قریب سے دیکھیں تو یہی اندازہ ہوتا ہے۔ تاہم یہ محض ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا ہے :)
ظلم اور نا انصافی ہر جگہ ہے بھائی جی۔ جس کے پاس طاقت ہے، وہی خدا بنا بیٹھا ہے۔ آپ کی طرف تو ہندو مسلمان کا فرق اور جھگڑا ہے، ہمار ے ہاں تو مسلمان مسلمان ہی آپس میں یہی کچھ کر رہے ہیں۔ اس پر کچھ بولیں تو دو آراء ملتی ہیں کہ یا تو یہ ہمار ےاپنے ہی بھٹکے ہوئے بھائی ہیں جن کو سمجھا بجھا لیں گے یا...
اوپن سورس کو فالو کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ٹیسٹنگ سے جان چھوٹ جاتی ہے۔ چھوٹی بہت موڈیفیکیشن آپ جو کرتے ہیں وہ محض ظاہری شکل و صورت کے حوالے سے ہوتی ہے نہ کہ کام کے کرنے کے حوالے سے
اچھا یہ بتائیے کہ این آئی سی یا دیگر ڈاکومنٹس کی آپ سافٹ کاپی بھی اپ لوڈ کرتے ہیں؟ یہ تو کافی ہیوی نہیں...
فاسلز کے بننے کا طریقہ کار کچھ ایسا ہی ہے نا کہ اصل جانور کے جسم کے اجزاء کی جگہ دیگر اجزاء لے لیتے ہیں۔ کاربن ڈیٹنگ میں ایک تو کنٹیمی نیشن کا مسئلہ ہے اور پھر یہ بھی مسئلہ ہے یہ سو فیصد فول پروف نہیں۔ مالیکیولر ڈیٹنگ کو ابھی دیکھتا ہوں :)
آپ شاید سیف الاعظم کے بارے بات کر رہے ہیں۔ ان کو قید کیوں کیا گیا تھا جب 71 کی جنگ ہوئی؟ زیادہ تر بنگالی پائلٹ گراؤنڈ کر دیئے گئے تھے، لیکن انہیں قید کیوں کیا گیا؟ یہ واحد پائلٹ ہیں نا جنہوں نے سب سے زیادہ اسرائیلی جنگی ہوائی جہاز تباہ کئے ہیں؟
ارے نہیں جناب۔ یہ بہار نہیں بلکہ یہ خزاں ہے جس میں پتوں کا رنگ اتنا شوخ ہو جاتا ہے اور پھر وہ خشک ہو کر گرنے لگتے ہیں۔ تاہم یہ محض ایک ہی قسم کا درخت ہوتا ہے جس کے پتے اتنے شوخ رنگ میں رنگے جاتے ہیں :)
متفق۔ لیکن یہاں خزاں وہ ہوتی ہے کہ چند ایک کھمبیوں کے سوا اور کچھ نہیں بچتا۔ کھمبیاں بعض بعض اتنی سخت جان ہوتی ہیں کہ پہلی برف گرنے اور منفی دس ڈگری تک بھی زندہ رہتی ہیں :)
بہت نوازش۔ میرون مڈل کوٹ، سیسل چوہدری اور Turowicz کے بارے الگ الگ مضمون ہو جائیں تو کیا ہی بات ہے۔ یہ وہ تین نام ہیں جو پاکستانی ائیر فورس کے غیر مسلم افسران کے بارے میں جانتا ہوں۔ پتہ نہیں حقیقت میں کتنے ہوں گے، کہ 30 تو محض پولش افسران تھے جو پاکستان کی درخواست پر آئے تھے