نتائج تلاش

  1. سید عاطف علی

    نظیر سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

    آسی بھائی درست فرمایا تحریر(اور آواز دونوں )میں کافی کسر لگ رہی ہے ۔ ۔۔ گون کا ااستعمال مجھے یہاں بوجھ سے مفہوم سے اقرب لگ رہا ہے۔کیوں کہ وزن ڈھونے کا خیال ہے مصرع میں مجموعی طور پر ۔۔۔ کیوں جی پر بوجھ اٹھاتا ہے، ان گُونوں بھاری بھاری کے ۔۔۔۔بدھیا بھیسا بیل شتر وغیرہ ۔واللہ اعلم کوئی لغات و...
  2. سید عاطف علی

    نظیر سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

    گون جہاں تک میرا خیال ہے ٹاٹ (انگلش "جوٹ") کی بنی ہوئی بوری کو کہا جاتا ہے جسے سوت یا سُتلی بھی کہتے ہیں ۔ جیسا کہ پہلے بھی استعمال ہوا ۔ کوئی گون سئیےاور ٹانکے گا۔۔۔اور یہاں گونی کے بجائے گونیں (جمع)ہو سکتا ہے۔ پلّا سے مراد "پلّے پڑا ہوا" سر بھارا بمعنی سر کو بھاری کیا ہوا۔ پِلّا۔ پ مکسور تو...
  3. سید عاطف علی

    نظیر سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

    اس پر بات کرنے سے بہت سے الفاظ و معانی کی پرتیں کھلیں گی اور یقیناً بہت سےافہام کے قفل بھی کھلیں گے۔یہ نظیر کا خاصہ ہے۔
  4. سید عاطف علی

    نظیر سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

    ہر منزل میں اب ساتھ ترے یہ جتّا ڈیرا ڈانڈا ہے زر دام درم کابھانڈا ہے بندوق سپراور کھانڈا ہے جب نایک تن کا نکل گیا، جو ملکوں ملکوں بانڈا ہے پھر ہانڈا ہے نہ بھانڈا ہے، نہ حلوہ ہے نہ مانڈا ہے سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا
  5. سید عاطف علی

    عربی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    حسان ۔مجھے یہاں پہلے جملے کا کل مفعول مطلق کا لگ رہا ہے اور مفعول مطلق منصوب ہی استعمال ہوتا ہے ۔ یہ "کل" اور "بعض " کی شکل میں عام استعمال ہوتا ہے۔جیسے انگلش کے ایڈوَرب ہوتے ہیں۔یہ فعل کی نوعیت یا شدت وغیرہ کے وضاحت کرتے ہیں۔ دوسرے کل کی وجہ کے لیے اسامہ بھائی سے رجوّ کرتے ہیں ۔ مجھے یہاں اس...
  6. سید عاطف علی

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ذرا انتظار کر لو بھائیو اور اچھے اچھے مراسلے لکھو۔
  7. سید عاطف علی

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    ویسے خلیل بھائی اس سرگوشی والے نئے چٹکلے کا بھی ایک عجیب مزہ ہے ۔
  8. سید عاطف علی

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    خراب نہیں ہے۔ یہی کافی ہے۔
  9. سید عاطف علی

    اردو محفل

    قیصرانی بھائی سے کہوں گا کہ۔ہم جیسے نان پروڈکتؤ ممبران سے تو کچھ نہیں ہو گا البتہ آپ جیسے سینئر ریسورس جو واقعی محفل میں تاریخی خدمات اور کردار رکھتے ہوں تویہی کہا جاسکتا ہے کہ۔ دیکھنا ان " محفلوں" کو تم کہ ویراں ہو گئیں۔
  10. سید عاطف علی

    جنید جمشید کے خلاف توہینِ رسالت کا مقدمہ

    کسی ایک وڈیو تبصرے میں بیان کیا گیا ہے کہ یہ وڈیو دو تین سال پرانی ہے۔ سو یہ بات بھی کچھ اہم لگتی ہے ۔واللہ اعلم
  11. سید عاطف علی

    تاسف قیصرانی بھائی کی پھپھو کا انتقال پرملال

    انا للہ و انا الیہ راجعون حق تعالی پھوپھی کی مغفرت فرمائےاور جنت عالیہ میں جگہ عطا فرمائے آمین
  12. سید عاطف علی

    حسنِ مہ گرچہ بہ ہنگامِ کمال اچّھا ہے ۔۔ (غالب کی غزل سے چند اشعار سُر کے ساتھ)

    فصیح بھائی ۔ آپ نے درست فرمایا ۔ اور لفظ برہمن فعولن او ر فاعلن دونوں طرح درست مانا جاتا ہے لیکن یہاں گانے والے کا لہجہ بقیہ کلمات کو جس خوبصورتی طرح نبھا رہا ہے وہاں عام گانے والے (اچھے اچھے سمجھے جانے والے) بھی ادائیگی میں پھسلتے محسوس ہوتے ہیں اور یہاں یہ لفظ مجھے کچھ ایسا ہی محسوس ہوا۔...
  13. سید عاطف علی

    آپ کے بہترین دوست( بیسٹ فرینڈ) کا تعارف

    بوئے کباب سوختہ آتی ہے خآک سے دامن سے گر گیا کوئی لخت جگر فغاں
  14. سید عاطف علی

    پیرانِ پیر کے معنی پیروں کا پیر یا ایک پیر کے کئی پیر؟

    کیا یہ ادبی علمی کتب میں بھی مشہور ہے ؟ مجھے لگتا تھا کہ شاید یہ پیراں دے پیر ہو گا۔ اور کثرت استعمالِ اور شاید کثرت ِ عقیدت بلکہ شدت عقیدت کی وجہ سے اس کا دال گھس اور غنہ کے ادغام کے غیر موافق ہو نے کی وجہ سے ن واضح ہوگیا ۔ فرہنگ آصفیہ کی بات سن کے واقعی حیرت ہوئی۔دوسرے یہ کہ یہ محض "پیران...
  15. سید عاطف علی

    ’سوچنے والی مشینیں انسانی بقا کے لیے خطرہ‘

    آپ کے اس بیان پر شروع کی 6 ریٹنگزبیک وقت۔
  16. سید عاطف علی

    ’سوچنے والی مشینیں انسانی بقا کے لیے خطرہ‘

    جی ہاں یہ تو آپ نے بالکل درست کہا۔ لیکن اس سے انسان کی بقا کو خطرہ کیسے ہوگیا ؟ یہاں اسٹیون ہاکنگ کا استدلال غلط لگتا ہے۔
  17. سید عاطف علی

    ’سوچنے والی مشینیں انسانی بقا کے لیے خطرہ‘

    میرے خیال میں تو آرٹیفشل انٹیلیجنس ہر حال میں نہ صرف اپنی تخلیق بلکہ ترویج وترقی میں بھی ہر سطح پر قدرتی ذہانت کی محتاج و مرہون ہے۔ سو خطرے کا سوال ہی نہیں۔اگر اس کےخطرے سے مراد اس کی ممکنہ پوٹینشل قوتوں سے ہے تو اس خطرے کی اصل بنیا د خود قدرتی ذہانت ہی ہے نہ کہ یہ آرٹیفشل انٹیلیجنس۔
Top