نتائج تلاش

  1. فرحت کیانی

    مبارکباد جاسمن کے پانچ ہزار مراسلے!

    ان پانچ ہزار میں مزید ڈھائی سو مفید مراسلوں کے اضافے پر دوہری مبارک ہو جاسمن ۔
  2. فرحت کیانی

    بچوں کی باتیں

    میں اکثر صبح آفس جاتے ہوئے بھتیجے کو سکول چھوڑتی ہوں۔ چھٹیوں کے بعد پہلا دن تھا سو بھتیجے صاحب کا موڈ انتہائی مغموم تھا کہ چھٹیاں ختم ہو گئیں۔چنانچہ صبح سے اداس بلبل والی شکل بنائی ہوئی تھی۔ راستے میں بھی بس ایک آدھ بات کی ورنہ عموما سڑک پر نظر آنے والی ہر گاڑی کا ماڈل اور دیگر تفصیلات مجھے یاد...
  3. فرحت کیانی

    بچوں کی باتیں

    ایک سڑک کے کنارے پہاڑیوں میں چھوٹے چھوٹے سوراخ دیکھ کر پھپھو بھتیجے سے: ان سوراخوں میں پرندوں نے گھر بنائے ہوئے ہیں۔ میں جب یہاں سے کبھی بہت صبح کو یا شام کو گزرتی ہوں تو یہ پرندے اپنے ان گھروں میں ہوتے ہیں۔ بھتیجا: واقعی۔ لیکن ان پہاڑیوں کی مٹی تو گھل رہی ہے۔ دیکھیں بارش کے پانی کے نشان بھی...
  4. فرحت کیانی

    غائب اراکین یا تائب اراکین

    عمراعظم , سید زبیر انکل, شیزان , حسیب نذیر گِل , نایاب بھائی۔ میں جب جب محفل پر آتی ہوں, ان لوگوں کا خیال آتا ہے۔ اگر کسی کا زبیر انکل سے رابطہ ہو تو انہیں میری طرف سے سلام ضرور کہیں۔ حسیب نذیر تو مجھے کوک سٹوڈیو کے سیزن میں لازمی یاد آتے ہیں۔ محفل پر کوک سٹوڈیو کے بارے میں تبصرے پوسٹ کرنا...
  5. فرحت کیانی

    ریاضی سیکھنے کا بنیادی قاعدہ

    ایک عرصے کے بعد دوبارہ پڑھنے پر بھی تحریر ویسی ہی پرلطف لگی جیسی پہلی بار۔ زبردست تحریر خلیل بھائی!
  6. فرحت کیانی

    چائے پیتے پیتے چند نکات سے مدد کیجیے۔

    بالکل۔ عین ممکن ہے کہ سوال کا مقصد کچھ اور ہو۔ جاسمن جلدی سے سوال کی وضاحت کر دیں۔ ویسے میرا ماننا ہے کہ اگر سماجی بہبود اور اس ضمن میں شہریوں کی ذمہ داری کے تصور کو ابتدائی عمر سے بچوں کی شخصیت کا حصہ بنا دیا جائے تو معاشرے کے بہت سے بگاڑ سنور سکتے ہیں۔ اور اگر آپ تعلیمی اداروں کے سماجی بہبود...
  7. فرحت کیانی

    چائے پیتے پیتے چند نکات سے مدد کیجیے۔

    سڑک, محلہ, گلی کی صفائی مہم, شجر کاری میں , اور اس سے زیادہ آگاہی مہم۔ اگر بچوں کو صرف اپنے اپنے گھروں میں ہی آگاہی پھیلانے کی تربیت دے دی جائے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ بچوں کو سوشل سروس کا تصور دینے کے لیے ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے مواقع فراہم کرنا۔
  8. فرحت کیانی

    آزادی مبارک (از قلم نیرنگ خیال)

    شاید اب بہت عرصے سے یہی یاسیت ہر دردمند پاکستانی کی چودہ اگست کا حصہ بنتی ہے۔ کیا خوب یوم آزادی منایا کرتے ہیں ہم۔ میں بھی وہی کچھ کہنا چاہتی ہوں کچھ ویسا ہی آپ نے اور جاسمن نے لکھ دیا۔ میں صرف اس دعا کا اضافہ کہ اللہ کرے میرے وطن پر چھائی یہ یاسیت کے سائے دور ہو جائیں اور ہم آزادی کا صحیح مطلب...
  9. فرحت کیانی

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    گزشتہ دنوں یونہی لائبریری میں کتابیں کھنگالتے ہوئے رضا علی عابدی کی 'ریل کہانی' نظر آئی تو کافی عرصے بعد کوئی اردو سفرنامہ پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ ان کی 'جرنیلی سڑک' سکول کے دنوں میں پہلی بار پڑھی تھی۔ اب یہ کتاب پڑھ کر بھی ایسا کی محسوس ہوا جیسے بی بی سی کی کوئی اردو دستاویزی فلم دیکھ رہی ہوں۔
  10. فرحت کیانی

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    اور مجھے اکثر کتابوں پر مبنی فلمیں دیکھ کر نجانے کیوں مایوسی ہوتی ہے۔
  11. فرحت کیانی

    بابا ذہین شاہ تاجی کے نعتیہ مجموعہ کا دیباچہ جوش کے قلم سے

    بہت شکریہ۔ کاش کوئی مظہر علی سے رابطہ کر سکتا۔
  12. فرحت کیانی

    بابا ذہین شاہ تاجی کے نعتیہ مجموعہ کا دیباچہ جوش کے قلم سے

    حسب روایت عمدہ انتخاب۔ کیا بابا ذہین شاہ تاجی کے اس یا مزید کسی اور کلام کے بارے میں بتا سکتے ہیں کہ کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ میں نے بہت سی دکانیں اور لائبریریاں چھان ماریں لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔
  13. فرحت کیانی

    ڈاکٹر ہو

    مجھے یقین تھا آپ دونوں نے یہاں ضرور پوسٹ کی ہو گی۔ خاتون ڈاکٹر ھو کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
  14. فرحت کیانی

    بارہویں سالگرہ محفل کی چند باوقار شخصیات

    خواہش تو میری بھی پے لیکن عائشہ کی مصروفیات ختم ہوں تو ملاقات ہو نا۔ ہر بار میری ڈانٹ والی گن کو پڑے پڑے زنگ لگ جاتا ہے۔
  15. فرحت کیانی

    بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

    یہ تو بہت دلچسپ سلسلہ ہے۔ تمام پوسٹس تو نہیں پڑھ پائی ابھی لیکن نتیجے کی مبارکباد دینا ضروری ہے۔ محمد وارث اور جاسمن آپ دونوں کو بہت مبارک ہو کہ اتنے سارے لوگوں کی پسندیدگی کی سند واقعی بہت بڑی بات ہے۔ اگرچہ میں یہاں حصہ نہیں۔لے سکی لیکن مجھے بھی اپنے ووٹرز کی قطار میں شامل کر لیں۔ گڈ جاب...
  16. فرحت کیانی

    بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

    آپ کی فیورٹ شخصیات تو میری بھی فیورٹ ہیں۔ اور میرے بارے میں حسن ظن کے لیے جزاک اللہ خیرا۔ ۔ !honoured
  17. فرحت کیانی

    بارہویں سالگرہ محفل کی چند باوقار شخصیات

    جزاک اللہ خیرا۔ آپ کا حسن ظن ہے ورنہ ہم کہاں کے دانا تھے,کس ہنر میں یکتا تھے چائے کی آفر اپنی جگہ پر قائم ہے۔ کبھی یہاں آنا ہو تو آپ کی میزبانی کر کے خوشی ہو گی۔
  18. فرحت کیانی

    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

    الحمداللہ۔ میں بھی ٹھیک۔ بہت شکریہ۔ بس جب سے پاکستان واپسی ہوئی ہے مصروفیت بڑھ گئی ہے۔ جب فرصت ملتی ہے۔ چکر لگ جاتا ہے۔
  19. فرحت کیانی

    بارہویں سالگرہ محفل فورم کی بارہویں سالگرہ کے موقعے پر

    میری طرف سے بھی سب کو اردو محفل کی سالگرہ کی بہت مبارکباد محفل اور محفلین کی ترقی کی بہت سی دعاوں کے ساتھ۔
Top