نتائج تلاش

  1. فاتح

    دیکھو یہ کون آیا ۔۔۔۔

    وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ہم اپنی وضع کیوں چھوڑیں حق حق حق دشمنوں کے سینوں پر مونگ دلنے کے لیے میدان میں آ گئے قیصرانی بھائی۔۔۔ خوش آمدید بلکہ کئی مرتبہ خوش آمدید صائمہ، آپ بھی اگر قیصرانی کی طرح کوئی اعلان فرما کر جاتیں تو آپ کو بھی مس کیا جاتا۔ اگلی مرتبہ دھیان سے اعلان لگانا مت بھولیے گا
  2. فاتح

    ایک سابق محفلین سے ملاقات!

    قیصرانی کو آخری دفعہ پایا گیا: آج بوقت 2:10 شام زبردست
  3. فاتح

    فیض فیض احمد فیض ::::: سِتم سِکھلائے گا رسمِ وفا، ایسے نہیں ہوتا ::::: Faiz Ahmad Faiz

    شکریہ۔ آپ کی وضاحت محبت بھری ہے۔ گو کہ میری الجھن برقرار ہے
  4. فاتح

    مریخ پر پانی کی موجودگی کا پختہ ثبوت میسر آگیا: ناسا

    ایک خوش کن حیرانی ہوئی مجھے ابھی جب ادریس بھائی کو بتایا کہ ان کا یہ مضمون ہم نے اردو محفل میں شیئر کیا ہے اور انہوں نے جواب دیا: "رئیلی ؟ اردو محفل ابھی ورکنگ پوزیشن میں ہے؟ ارے میں بھی وہاں ایک وقت میں رہاہوں۔ اب یاد آرہاہے کہ آپ کا چہرہ مجھے شروع شروع میں کیوں دیکھا بھالا لگتاتھا۔ گاڈ"...
  5. فاتح

    جگر یادش بخیر، جب وہ تصور میں آ گیا

    ہائے ہائے ہائے کیا کہنے
  6. فاتح

    فیض فیض احمد فیض ::::: سِتم سِکھلائے گا رسمِ وفا، ایسے نہیں ہوتا ::::: Faiz Ahmad Faiz

    واہ کیا کہنے اس خوبصورت غزل کے ویسے مجھے سمجھ میں نہیں آیا کہ "خوں بہا" تو بذات خود خون کا حساب ہے، اس پر حسابِ خوں بہا کی اصطلاح۔۔۔
  7. فاتح

    سعید احمد اختر ::::: پُھونک ڈالے تپشِ غم تو بُرا بھی کیا ہے ::::: Saeed Ahmad Akhtar

    واہ واہ کیا کہنے خوبسورت انتخاب کے۔ شکریہ طارق شاہ صاحب
  8. فاتح

    مریخ پر پانی کی موجودگی کا پختہ ثبوت میسر آگیا: ناسا

    ہمارے دوست ادریس آزاد صاحب کا اظہارِ خیال مریخ پر پانی ۔۔۔۔۔۔۔۔ آج مریخ پر پانی دریافت ہوا تو میں دن بھر مختلف لوگوں کے کمنٹس اور پوسٹس پڑھتارہا۔ میرے لیے یہ ایک بہت بڑی خبر تھی۔ میں بے پناہ خوش بھی تھا کہ اپنے جیتے جی یہ خبر سن لی۔ زمین کے علاوہ کسی دوسرے سیّارے پر پانی کا دریافت ہونا اکیسوی...
  9. فاتح

    جاہل کو اگر جہل کا انعام دیا جائے (محسن بھوپالی)

    کیا خوبصورت انتخاب ہے۔ شکریہ
  10. فاتح

    چاند پر انسان اتارنے کا امریکی فراڈ

    ترجمہ برائے افادۂ عامہ: ناسا کے انجینیئرز یہ جاننے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی پوری کشش کریں گے کہ ایک بٹا چھ کشش ثقل کیسے سمیولیٹ کی جا سکتی ہے۔وہاں عام کسانوں نے پیچیدہ رسیوں، چرخیوں اور توازن برقرار رکھنے والے اوزان کے بغیر ہی یہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔
  11. فاتح

    چاند پر انسان اتارنے کا امریکی فراڈ

    مجھ پر اللہ کا فضل کچھ زیادہ ہی ہے اور اسی لیے الحمد للہ یو ٹیوب جیسی مفید اور با برکت ویب سائٹ بخوبی چل رہی ہے اور کبھی ڈیلی موشن جیسی سٹریمنگ ویب سائٹ پر جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی جہاں مواد کا کال پڑا ہوا ہو۔ :) آپ گوگل کے ویڈیو سرچ کے صفحے پر جا کر بی بی سی مون لینڈنگ ہوکس ڈاکیومینٹری...
  12. فاتح

    چاند پر انسان اتارنے کا امریکی فراڈ

    برطانیہ اور اس سازشی نظریے ( تحقیق) کا تعلق محض اتنا ہے کہ اسے ایک ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے کا ڈومین خرید کر اپلوڈ کیا گیا ہے اور اس ٹی ایل ڈی کا ڈومین آپ بھی خرید کر اپنی کسی دوائی یا تعویذ کا اشتہار چلا سکتے ہیں اور دعویٰ کر سکتے ہیں کہ ایک برطانوی دوا یا برطانوی تعویذ گنڈا:)
  13. فاتح

    چاند پر انسان اتارنے کا امریکی فراڈ

    اسی حوالے سے بی بی سی نے ایک ڈاکیومینٹری بنائی تھی۔ اگر یو ٹیوب کسی طرح آپ کے پاس چل رہی ہو تو یہ دیکھ لیں
  14. فاتح

    سوئی دھاگے سے کراس اسٹچنگ اور اردو محفل لوگو

    جیا ہو بلے نو شوگراں۔ تائی منت واراں
  15. فاتح

    سوئی دھاگے سے کراس اسٹچنگ اور اردو محفل لوگو

    اور تو اس پورے دھاگے میں ہمارے کام کی کوئی شے نہ مل سکی لیکن یہ لفظ (اکیرنا) حیران کر گیا کہ ہائیں یہ کس زبان کا لفظ ہے۔ کافی کوشش کی کہ کسی اردو لغت یا فرہنگ سے مل جائے لیکن نہ مل سکا۔ باقی سلائی کڑھائی چھوڑیے اور اس پر کچھ روشنی ڈالیے :)
  16. فاتح

    مریخ پر پانی کی موجودگی کا پختہ ثبوت میسر آگیا: ناسا

    آج تو گوگل کا ڈوڈل بھی اسی کے حوالے سے ہے
  17. فاتح

    لفظِ ”اردو“ پر مشتمل اشعار پیش کریں(کسی بھی زبان کے)

    مِلا اردو کو اس کا حق نہ جمہوری نظام آیا ہوئے پورے نہ جو وعدے کیے تھے ہم نے قائد سے (سید قاسم جلال)
  18. فاتح

    لفظِ ”اردو“ پر مشتمل اشعار پیش کریں(کسی بھی زبان کے)

    وہ دشمنِ اُردو ہیں وہ ہیں دشمنِ مِلّت کرتے ہیں جو اُردو کی سلاست کو سبوتاژ (اکبر لاہوری)
  19. فاتح

    لفظِ ”اردو“ پر مشتمل اشعار پیش کریں(کسی بھی زبان کے)

    گو لاکھ ہو رنگت پھولوں میں خوشبو جو نہیں تو کچھ بھی نہیں اس ملک میں چاہے ہُن برسے اردو جو نہیں تو کچھ بھی نہیں (جسٹس آنند نرائن مُلّا)
  20. فاتح

    لفظِ ”اردو“ پر مشتمل اشعار پیش کریں(کسی بھی زبان کے)

    اصفر بجا ہے جادوئے بنگال بھی مگر اُردو زباں کے فیض سے جادو بیاں ہوں میں (اصغر بنگالی)
Top