کرلپ کی اردو لغت کا ڈیٹا تو موجود ہی ہے اور اس میں یوں تو سوا لاکھ سے زائد الفاظ کا اندراج ہے لیکن اب تک 82000 سے زائد الفاظ کے معنی اور مصوتوں کے ساتھ درج کیے جا چکے ہیں۔ ابن سعید بھائی سے گفتگو کے دوران یہ نکتہ سامنے آیا کہ اس ڈیٹا بیس میں سے اگر مصوتے نکال لیے جائیں تو کل مصوتوں کی تعداد چند...