نتائج تلاش

  1. حسان خان

    گندی ترین حکومتی انتظامیہ ۔ افکارِ مسلم۔ عبدالرزاق قادری

    کسی کو حجاب کی بنیاد پر تحقیر یا تضحیک کا نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے۔ پر دوسرا طبقہ بھی انتہا پسندی کا اظہار کرتے ہوئے ہر بے حجاب عورت کو بازارو اور بدحیا سمجھ بیٹھتا ہے، چاہے وہ بے حجاب عورت کتنی ہی پاکباز اور باحیا کیوں نہ ہو۔ یہ صرف ایک فیصد طبقۂ امرا کی خصوصیات ہیں۔ اس طبقے سے تو مجھے بھی...
  2. حسان خان

    مجاز خود دل میں رہ کے آنکھ سے پردہ کرے کوئی

    خود دل میں رہ کے آنکھ سے پردہ کرے کوئی ہاں لطف جب ہے پا کے بھی ڈھونڈا کرے کوئی تم نے تو حکمِ ترکِ تمنا سنا دیا کس دل سے آہ ترکِ تمنا کرے کوئی دنیا لرز گئی دلِ حرماں نصیب کی اس طرح سازِ عیش نہ چھیڑا کرے کوئی مجھ کو یہ آرزو وہ اٹھائیں نقاب خود اُن کو یہ انتظار تقاضا کرے کوئی رنگینئ نقاب...
  3. حسان خان

    گندی ترین حکومتی انتظامیہ ۔ افکارِ مسلم۔ عبدالرزاق قادری

    تھوپنا یہ ہے کہ ہم آپسی فرق کا احترام کرنے کے بجائے اپنا نظریۂ زندگی دوسروں پر زبردستی مسلط کرنے لگیں۔ مثلا، مجھے برقعہ پسند نہیں، اور میری خواہش ہے کہ یہ رسم پاکستان سے جلد از جلد ختم ہو جائے۔ پر یہ صرف میرا ذاتی نظریہ ہے اور مجھے کوئی حق نہیں کہ میں اپنا نظریہ دوسروں پر زبردستی لادنے کی کوشش...
  4. حسان خان

    گندی ترین حکومتی انتظامیہ ۔ افکارِ مسلم۔ عبدالرزاق قادری

    محترم یہاں ایسے بھی گھر ہیں جہاں لڑکیوں کو پردے پر مجبور کیا جاتا ہے، لڑکیوں اپنی مرضی سے پردہ نہیں کرتیں۔ میری ایک ہم جماعت گھر سے عبائے میں آتی ہے، مگر جیسے ہی وہ ڈیپارٹمنٹ میں قدم رکھتی ہے، اس کا عبایا 'گرلز کامن روم' کے لاکر میں بند ہو جاتا ہے۔ اگر اُس سے پوچھا جائے تو یقینا وہ یہی کہے گی کہ...
  5. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    عراق میں کاظمین، سامرہ اور کربلا میں شیعہ مسلمانوں کے مقدس مقامات اور بغداد میں امام ابو حنیفہ اور شیخ عبد القادر جیلانی کے مزارات امریکی حملے کے باوجود بالکل صحیح سلامت ہے۔ جبکہ سعودی 'مسلمان' صرف مدینے میں امام حسن، امام جعفر صادق، امام زین العابدین، اور عمِ رسول حضرت عباس کے مقبرے ڈھا چکے...
  6. حسان خان

    گندی ترین حکومتی انتظامیہ ۔ افکارِ مسلم۔ عبدالرزاق قادری

    اس کی تشریح فرمانا چاہیں گے حضور؟
  7. حسان خان

    گندی ترین حکومتی انتظامیہ ۔ افکارِ مسلم۔ عبدالرزاق قادری

    اگر آپ مجھے 'کفار' یا 'فرنگی' کا ذہنی غلام سمجھتے ہیں تو میں کہتا چلوں کہ آپ غلط سمجھتے ہیں۔
  8. حسان خان

    گندی ترین حکومتی انتظامیہ ۔ افکارِ مسلم۔ عبدالرزاق قادری

    مسلمان دنیا سیاسی طور پر تو سترہویں صدی سے مغلوب ہونا شروع ہوئی ہے۔ علمی انحطاط تو اس سے بہت پہلے شروع ہو گیا تھا۔
  9. حسان خان

    گندی ترین حکومتی انتظامیہ ۔ افکارِ مسلم۔ عبدالرزاق قادری

    مجھے سرسید تو کیا، کسی کے بھی عقائد کی رتی بھر پروا نہیں، اس لیے عقائد پر کچھ نہیں کہوں گا۔ ہاں، سرسید نے نے مسلمانانِ ہند کی تعلیمی ترقی اور ذہنی ارتقاء کے لیے جو اقدام اٹھائے وہ قابلِ تحسین ہیں، جن کا آپ کو بھی اعتراف ہونا چاہیے۔ اور یہ بھی یاد رکھیے کہ سیاسی طور پر قومی شعور بھی سب سے پہلے...
  10. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    واقعی لمحۂ فکریہ ہے کہ جس تخریب کاری کے خلاف مسلمانوں کو بولنا چاہیے، اُس پر ایک غیر مسلم ہلکان ہو رہا ہے اور مسلمانوں کو عرصے سے توجہ دلانے کی کوشش کر رہا ہے کہ اپنے تاریخی ورثے کو سعودی پنجوں سے بچا لو۔
  11. حسان خان

    گندی ترین حکومتی انتظامیہ ۔ افکارِ مسلم۔ عبدالرزاق قادری

    جناب اگر یہ بچوں والی باتیں ہیں تو ذرا آپ ہی مسلم دنیا کے تیرہویں صدی کے بعد کا کوئی سائنسی کارنامہ یاد دلا دیجیے۔
  12. حسان خان

    مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

    بے شک، مکہ اور مدینہ یروشلم سے کم مقبوضہ نہیں ہیں۔
  13. حسان خان

    تاسف ثمینہ راجا کا انتقال

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔
  14. حسان خان

    قوم کا ملال۔ افکارِ مسلم۔ عبدالرزاق قادری

    رحمان ملک نے ابھی تک یہاں یوٹیوب بند کی ہوئی ہے۔
  15. حسان خان

    گندی ترین حکومتی انتظامیہ ۔ افکارِ مسلم۔ عبدالرزاق قادری

    مغل دور میں سائنسی تعلیم بالکل ندارد تھی۔
  16. حسان خان

    قوم کا ملال۔ افکارِ مسلم۔ عبدالرزاق قادری

    لیکن حسیب بھائی، ہر کوئی تو گھر بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتا ناں۔ میرے خاندان کی لڑکیاں شاید اتنی ذہین نہ ہوں کہ وہ خود گھر بیٹھے پڑھ سکیںِ۔ اُنہیں پڑھانے کے لیے تو گھر سے نکالنا پڑے گا۔
  17. حسان خان

    گندی ترین حکومتی انتظامیہ ۔ افکارِ مسلم۔ عبدالرزاق قادری

    یہ کہنا بھی درست نہیں ہے کہ انیسویں صدی میں ہمارا تعلیمی نظام انگریزوں سے بہتر تھا۔ اگر ایسا ہوتا تو پچاس ہزار انگریز فوجی اتنی آسانی سے پورے برصغیر پر قبضہ نہ کر لیتے۔
  18. حسان خان

    قوم کا ملال۔ افکارِ مسلم۔ عبدالرزاق قادری

    لڑکیاں گھر سے باہر نہیں نکلیں گی تو تعلیم کیسے حاصل کریں گی؟
  19. حسان خان

    انگریزی الفاظ کے اردو متبادل

    یادش بخیر فارسی ترکیب ہے۔ یادش = اُس کی یاد؛ بخیر = خیر کے ساتھ۔۔ یعنی یادش بخیر کا مطلب ہوا اس کی یاد سلامت ہو۔ یہ عموما کوئی بات یا کوئی شخص یاد آنے پر کہا جاتا ہے، اور اس میں عموما اداسی شامل ہوتی ہے۔
Top