نتائج تلاش

  1. حسان خان

    ہمارا گاؤں

    زحال بھائی، آپ کے گاؤں کی مجازی سیر کر کے بہت اچھا لگا۔ :)
  2. حسان خان

    دبیر جو فکرِ سلامِ شہِ صفدر میں نہیں ہے (سلام از مرزا دبیر)

    جو فکرِ سلامِ شہِ صفدر میں نہیں ہے اے مجرئی خلد اس کے مقدر میں نہیں ہے بانو نے کہا شادیِ اکبر کی ہوں مشتاق ہے دل میں وہ حسرت جو مقدر میں نہیں ہے اکبر کے سراپا کی ثنا کرتے تھے اعدا حقّا یہ ضیا نیرِ اکبر میں نہیں ہے کیا نگہتِ رخسار ہے کیا شوکتِ رفتار وہ گل میں نہیں ہے، یہ صنوبر میں نہیں ہے...
  3. حسان خان

    دبیر جو کہ مصروفِ سلامِ شہدا رہتا ہے (سلام از مرزا دبیر)

    جو کہ مصروفِ سلامِ شہدا رہتا ہے گو وہ رہتا نہیں پر نام سدا رہتا ہے اے فلک بعدِ فنا کاٹے گئے دستِ حُسین اک نہ اک ظلم ترے گھر میں نیا رہتا ہے شمر کہتا تھا یہی ماں ہے علی اکبر کی جس کا اک ہاتھ کلیجے پہ دھرا رہتا ہے رو کے یہ ہند کی بیٹی نے سکینہ سے کہا سر ترا کس لیے ہر وقت کھلا رہتا ہے وہ...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از شرابِ نابِ ساقی چوں طہارت کردہ ام از ہمہ خبث و خباثت در اماں خواہم شدن (حافظِ ہندی) میں نے چونکہ ساقی کی شرابِ ناب سے طہارت کی ہے اس لیے میں تمام ناپاکیوں سے محفوظ ہو جاؤں گا۔
  5. حسان خان

    اک نور سا تاحد نظر پیشِ نظر ہے --- سید شاکر القادری

    سبحان اللہ! آپ نے بارگاہِ رسالت میں بہت ہی خوبصورت ہدیۂ نعت پیش کیا ہے ۔
  6. حسان خان

    حکیم محمد سعید

    میں نے سات آٹھ سال بلاناغہ نونہال پڑھا ہے، اس لیے کہہ سکتا ہوں کہ میری بچپن کی تربیت میں نونہال کا بڑا ہاتھ ہے۔
  7. حسان خان

    دبیر ہے عکسِ گیسو و رخِ اکبر کہاں کہاں - (سلام از مرزا دبیر)

    ہے عکسِ گیسو و رخِ اکبر کہاں کہاں سنبل کہاں کہاں ہے، گلِ تر کہاں کہاں کوفے میں، کربلا میں، بقیعہ میں، طوس میں مدفوں ہوئے بتول کے دلبر کہاں کہاں گلزار میں، جناں میں، ختن میں، تتار میں پھیلی ہے نگہتِ گلِ حیدر کہاں کہاں گل میں، شفق میں، لعل میں، خورشیدِ صبح میں ہے رنگِ خونِ کشتۂ خنجر کہاں...
  8. حسان خان

    فیض واسوخت

    سچ ہے ہمیں کو آپ کے شکوے بجا نہ تھے بے شک ستم جناب کے سب دوستانہ تھے ہاں، جو جفا بھی آپ نے کی، قاعدے سے کی! ہاں، ہم ہی کاربندِ اصولِ وفا نہ تھے آئے تو یوں کہ جیسے ہمیشہ تھے مہرباں بھولے تو یوں کہ گویا کبھی آشنا نہ تھے کیوں دادِ غم، ہمیں نے طلب کی، برا کیا ہم سے جہاں میں کشتۂ غم اور کیا نہ...
  9. حسان خان

    تیرا میرا جوڑ وی کی - <پنجابی>

    سمجھ گیا۔ پچیس تیس
  10. حسان خان

    تیرا میرا جوڑ وی کی - <پنجابی>

    'تیرے جوڑے پنجی تی' بھائی یہ مصرعہ سمجھ نہیں آیا۔
  11. حسان خان

    جو میرا ہے طبیب اُسی سے خطاب ہے - ریحان اعظمی

    جو میرا ہے طبیب اُسی سے خطاب ہے آ دیکھ مجھ کو میری طبیعت خراب ہے سرطان پھیلنے لگا پھر تیری یاد کا اک پل گذارنا بھی ترے بِن عذاب ہے ترکِ تعلقات کا اک خار دل میں ہے نسبت سے اُس کی مجھ کو وہ کانٹا گلاب ہے نشہ کسی کی یاد کا اُترے تو کچھ کہوں معدوم لب کشائی کی اس وقت تاب ہے دل مطمئن ہے ہجرِ...
  12. حسان خان

    جسے بھی دیکھیے سینہ فگار شہر میں ہے - ریحان اعظمی

    جسے بھی دیکھیے سینہ فگار شہر میں ہے قدم قدم پہ لہو کی بہار شہر میں ہے دھواں دھواں ہوئے جاتے ہیں مسجد و محراب فقیہِ شہر یہ کیا انتشار شہر میں ہے نکل کے دل سے محبت کہاں گئی سوچو ہر ایک گام یہ کس کا مزار شہر میں ہے جدھر بھی دیکھیے دریائے خوں کی موجیں ہیں تعصبات کا اک آبشار شہر میں ہے وہ جس...
  13. حسان خان

    کس کس سے دل لگاؤں کہاں تک وفا کروں - ریحان اعظمی

    کس کس سے دل لگاؤں کہاں تک وفا کروں سب ہی مریضِ عشق ہیں کتنی دوا کروں آسودۂ وصال ہوں یہ جانتے ہیں سب پہلو سے کوئی پھر بھی نہ جائے تو کیا کروں ہے میری خوش مزاجی بھی میرے لیے عذاب محبوب بن کے کیسے ہر اک سے ملا کروں میرا بھی میرے گھر میں کسی کو ہے انتظار تا دیر کیسے ساتھ کسی کے رہا کروں ہر...
  14. حسان خان

    دن گذارے نہ گئے عشق کی بیتابی میں - ریحان اعظمی

    دن گذارے نہ گئے عشق کی بیتابی میں رات آئی تو رہے عالمِ بے خوابی میں ٹوٹتا جاتا ہے ہر خواب امیدوں کی طرح وصل کی تند ہوا ہجر کی سیلابی میں روک لیتا ہے مجھے کس کی محبت کا فسوں گھر میں رہنے کے لیے ہر شبِ مہتابی میں کوچہ گردی مری قسمت میں بہت تھی اس پر عشق نے رنگ بھرا فطرتِ سیمابی میں عشق بھی...
  15. حسان خان

    شمالی وزیرستان میں اپریشن

    بھائی وہ بذاتِ خود دہشت گرد ہوں یا نہ ہوں، ان کی جماعت کا نظریہ مکمل طور پر فرقہ وارانہ دہشت گردی پر منبی ہے۔
  16. حسان خان

    شمالی وزیرستان میں اپریشن

    برادر، مشرف نے سپاہِ صحابہ پر پابندی لگا دی تھی تو انہیں نے اہلِ سنت والجماعت کے نام سے اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ لیبل بدل دینے سے بوتل نہیں بدلتی ہے۔گروہ ایک ہی ہے، جس کا انہیں خود اعتراف ہے۔
  17. حسان خان

    شمالی وزیرستان میں اپریشن

    اسی لیے ساجد بھائی میں نے عرض کی کہ اس گروہ کو یہاں اس کے عرفی نام سپاہِ صحابہ سے پکارا جائے تو زیادہ مناسب ہے۔
  18. حسان خان

    شمالی وزیرستان میں اپریشن

    اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو ناگن چورنگی کی مسجد صدیقِ اکبر کی کاروائیوں سے آپ بخوبی واقف ہوں گے۔ دو تین سال پہلے وہاں سے پولیس پر فائر کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں چھوٹا سا پولیس آپریشن ہوا تھا جو ٹی وی چینلوں پر براہِ راست دکھایا گیا تھا۔
  19. حسان خان

    شمالی وزیرستان میں اپریشن

    ان کو سپاہِ صحابہ کے عرفی نام سے پکارا جائے تو زیادہ مناسب ہے، ورنہ ایسا پیغام جائے گا جیسے یہ جماعت ملک کی تمام سنی عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔
  20. حسان خان

    ملالہ کی ڈائریاں بی بی سی رپورٹر نے لکھیں ؟

    اس کے 'اثبات' میں تو میں نے بازار میں مذہبی رسالے بکتے ہوئے دیکھے ہیں۔
Top