آ دیکھ ذرا رنگِ چمن قائدِ اعظم
بے رنگ ہوئے سرو و سمن قائدِ اعظم
تنظیم و اخوت ہے نہ اب عزم و یقیں ہے
ہم بھول گئے عہدِ کہن قائدِ اعظم
گلشن کی تباہی کا سماں پیشِ نظر ہے
اڑتے ہیں یہاں زاغ و زغن قائدِ اعظم
بخشا تھا جسے تو نے اجالوں کا لبادہ
اس قوم نے اوڑھا ہے کفن قائدِ اعظم
پاکیزہ سیاست نہ...