نتائج تلاش

  1. حسان خان

    جوش ملیح آبادی کے منتخب خطوط

    (مکتوب الیہ - نسیم احمد شمیم) خط ملا۔ نسیم کا جھونکا آیا، ذہن کی شاخوں کو لچکایا، اور غنچۂ خاطر کو چٹکایا۔ جزائے خیر دے آپ کو اللہ۔ یہاں کا موسم بہت غنیمت ہے، ہوا کی گرم دھار مڑ چکی ہے، اور حدت باقی نہیں رہی ہے۔ کل، سرِ شام، مندرجہ بالا سوا دو سطریں لکھی تھیں کہ ایک سراپا ناز سرو قامت آ گئی،...
  2. حسان خان

    جوش ملیح آبادی کے منتخب خطوط

    (مکتوب الیہ - ہلال نقوی) اسلام آباد ۱۷/۶/۱۹۸۱ پیارے ہلال تحقیقی نوعیت کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے مجھے اپنی طبیعت پر بہت جبر کرنا پڑتا ہے۔ یہ معاملات، میرے مزاج کے بالکل برعکس ہیں۔ تم نے جس سوال کا جواب چاہا ہے وہ بہت تفصیل چاہتا ہے، اور کمزوری ہے کہ بدن توڑے دے رہی ہے، زیادہ لکھتا ہوں تو حروف...
  3. حسان خان

    جوش ملیح آبادی کے منتخب خطوط

    (بنام ۔۔ محمد برہان الدین بقا نظامی) حضرت سید بندگی شاہ، محمد برہان الدین صاحب بقا نظامی کا 'مجموعۂ کلام' پڑھ کر، مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ حضرت ایسے مقدس بزرگ ہیں کہ ان کے حسنِ خلق کو دیکھ کر اس بات کا یقین ہو جاتا ہے وہ اس دور میں حضرت بانئ اسلام کے 'خلقِ عظیم' کا جیتا جاگتا مجسمہ ہیں۔ اب رہی ان...
  4. حسان خان

    قائد اور اتاترک

    کم سے کم جناح کے نام لیوا تو ہیں نا؟ اسی طرح AKP اتاترک سے انحراف کرتی ہو، ہے تو وہ بھی اتاترک کی ہی نام لیوا۔ آپ کا علم ماشاءاللہ ترکی سے متعلق بہت وسیع ہے، میں آپ کی بات نہیں کر رہا ،لیکن پاکستان میں یہ تصور عام ہے جیسے ترکی میں اتاترک کوئی منفی شخصیت ہے یہ عام لوگ اسے برا کہتے ہیں۔ جبکہ حقیقت...
  5. حسان خان

    قائد اور اتاترک

    رجب طیب اردگان کے کمرے میں بھی اتاترک کی تصویر لٹکی رہتی ہے، یہ حضرت بھی سالانہ اتاترک کے مزار پر حاضری دیتے ہیں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ بھی سیاسی سیکولریت کے حامی ہیں۔ یہ خبر ملاحظہ ہو۔ http://www.egyptindependent.com/news/erdogan-calls-secular-egypt ایسا اسلام پسند حکمران اللہ ہر مسلم ملک...
  6. حسان خان

    قائد اور اتاترک

    دوسری بات کا جواب بھی سنتے جائیے۔ ایک مستند قول کے مقابلے میں ہزاروں لاکھوں غیر مصدقہ اقوال بھی سامنے آ جائیں، تو وہ صرف دیوار پر مارے جانے کے قابل ہیں۔
  7. حسان خان

    قائد اور اتاترک

    بات یہ سرے سے ہے ہی نہیں کہ رسول اللہ افضل ہیں یا اتاترک۔ بات صرف اتنی سی ہے کہ ہمارے قائدِ اعظم بھی اتاترک کے مداح تھے۔ بس اسی تاریخی حقیقت کو محفلین کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کی ہے۔
  8. حسان خان

    قائد اور اتاترک

    میں کسی کو کسی سے نہیں ملا رہا، صرف ایک اقتباس پیش کیا ہے کہ جس میں جناح اتاترک کی مداحی کر رہے ہیں اور اسے ہندوستانی مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ قرار دے رہے ہیں۔ اب یہ کسی کو مذہبی بنیادوں پر ہضم نہ ہو تو الگ بات ہے۔ ویسے میں نے پھر بعد میں سٹینلی وولپرٹ کی کتاب کا بھی حوالہ پیش کیا تھا، جس میں...
  9. حسان خان

    قائد اور اتاترک

    تیسری پوسٹ میں دیا ربط دیکھیے۔ اس ربط پر پوری کتاب تصویری شکل میں موجود ہے، شوق سے اقتباس کو کتاب میں دیکھ لیجیے۔
  10. حسان خان

    قائد اور اتاترک

    اُس کی باتوں میں تضاد نہیں۔ بس یہ ہے کہ ایک فن سے اس کی کوئی واقفیت نہیں تھی، پھر بھی اُس نے ٹانگ اڑائی اور لسانی لحاظ سے قوم کو نقصان پہنچایا۔ یہ ایسا ہی جیسے میں سائنس سے کچھ واقفیت نہ رکھتے ہوئے سائنسی علوم پر باتیں کرنے لگوں۔ کیا اب لوگ میری اس بات پر تنقید نہیں کریں گے؟ لیکن اس کا مطلب یہ...
  11. حسان خان

    قائد اور اتاترک

    بھائی، یہ کتاب مسلم لیگ نے چھپوائی تھی، اور اس کے مرتب جمیل الدین احمد صاحب آل انڈیا مسلم لیگ کونسل کے نامی گرامی ممبر تھے اور علی گڑھ کے لیکچرار۔ کیا اس کے استناد میں کوئی شک ہے آپ کو؟ یا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ جمیل صاحب نے ۱۹۴۲ میں یہ کلمات از خود کہہ کر جناح سے منسوب کر دیے؟
  12. حسان خان

    قائد اور اتاترک

    بھائی جان، لسانیات میں وہ طفلِ مکتب تھا، جبکہ سپاہ سالاری اور رہبری میں وہ طاق۔ اب اگر میں اُس کے علمِ لسانیات پر تنقید کروں اور اس کی ملی رہبری کی تعریف، تو اس میں کونسا تضاد ہے؟
  13. حسان خان

    قائد اور اتاترک

    میں بھلے جتنا بھی بچگانہ، ناپختہ، جذباتی، دو دل رکھنے والا منافق ہوں، اس سے اس حقیقت پر کوئی حرف نہیں آتا کہ جناح اتاترک کے مداح تھے۔ :) اگر نہیں تھے، تو کوئی ثابت کر دے۔ اللہ اللہ خیر صلا۔
  14. حسان خان

    قائد اور اتاترک

    اگر میں کسی شخص کے نظریات سے متفق نہیں ہوں تو کیا میں اپنے تعزیتی بیان میں اس کو ہندوستانی مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ کہوں گا؟ اگر آپ کو یہ بات مطمئن کر سکے تو میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ اب میری نظروں کے سامنے سے چونکہ قائد کا یہ قولِ زریں گزر گیا ہے اس لیے میں اپنے قائد کی پیروی میں اتاترک کو...
  15. حسان خان

    قائد اور اتاترک

    کیا شخصیات صرف سیاہ و سفید ہوتی ہیں؟ اگر کسی میں اچھے پہلو ہیں تو کیا اُس میں کوئی ایک برا پہلو نہیں ہو سکتا؟ کیا بنگالیوں کے لیے جناح کی ذات میں یہ برا پہلو نہیں تھا کہ انہوں نے اردو کو بنگال میں نافذ کرنے کی کوشش کی؟
  16. حسان خان

    قائد اور اتاترک

    کیا جو شخص اپنی قریب المرگ قوم کو یونانیوں، آرمینیوں، عربوں، برطانویوں، فرانسیسیوں کے پنجوں سے نکال لائے اور انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کرے، وہ اپنی قوم کو دھوکا دیتا ہے؟ یہ اعتراض بجا ہے۔ صرف لسانی معاملات میں۔ اسی اتاترک کو ہمارا (اصلی) قائد اپنی تقریروں میں سلام پیش کرتا ہے۔ اب آپ کی...
  17. حسان خان

    قائد اور اتاترک

    اُس کی نظر میں ترکوں کا خط ترکوں کا اپنا نہیں، بلکہ اُن عربوں کا تھا جو عثمانی ترکوں کی پیٹھ پر چھرا گھونپ کر بھاگ چکے تھے۔ لہذا اُس خدا کے بندے نے یہ سوچنے کے بجائے کہ اسی خط کو اناطولیہ کے لوگ صدیوں سے استعمال کرتے آ رہے ہیں، اور اب یہ خط عربوں کا نہیں بلکہ ترکوں کا اپنا ہو چکا ہے، اُس نے بیک...
  18. حسان خان

    قائد اور اتاترک

    اچھا، جو آپ کے انڈونیشائی برادرانِ اسلامی اپنا جاوی خط چھوڑ کر لاطینی خط استعمال کرنے لگے، اُن کے بارے میں کیا خیال ہے؟ یہ سارا عتاب صرف ترکوں پر کیوں؟ ویسے اُس نے جو اچھا برا کیا وہ اپنی زبان کے ساتھ کیا ہے، اور اس سے اس کی شقی القلبی ظاہر نہیں ہوتی۔
  19. حسان خان

    قائد اور اتاترک

    "اتاترک کی شاید یہی خود بیزاری تھی جس کے باعث میں کبھی اس کے لیے مثبت خیالات نہیں پیدا کر پایا ہوں۔" یہ جو میں نے چھ ماہ قبل کہا تھا اِسے صرف لسانی تناظر میں رکھیے۔ :) بے شک۔ اتاترک خود بیزار ہے جب وہ خط کے اور زبان کے ساتھ کھلواڑ کرتا ہے۔ (کیونکہ وہ سیاسی رہبر تھا، ماہرِ لسانیت نہیں) لیکن...
  20. حسان خان

    قائد اور اتاترک

    اتنی محنت کرنے کی ضرورت نہیں ہے کفایت ہاشمی صاحب۔ جو میں نے اس وقت کہا، اُس پر ابھی بھی قائم ہے۔ میری نظر میں عثمانی ترکی سے بڑھ کر کوئی اور زبان خوبصورت نہیں تھی، اس لیے جو لسانی چیڑ پھاڑ قوم پرستی کے ہاتھوں مغلوب ہو کر اتاترک نے کی، اس کا میں شدت سے مخالف ہوں اور تاحیات رہوں گا۔ :) ہاں اس نے...
Top