نتائج تلاش

  1. حسان خان

    پسندیدہ غیر ملکی گانے

    جاریہ‌لر و گیجہ‌لر - جان آتیلا (ترکی+بنگالی) عثمان
  2. حسان خان

    جوش وہ جوشِ خیرگی ہے، تماشا کہیں جسے

    وہ جوشِ خیرگی ہے، تماشا کہیں جسے بے پردہ یوں ہوئے ہو کہ پردا کہیں جسے اللہ ری خاکسارئ رندانِ بادہ خوار رشکِ غرورِ قیصر و کسریٰ کہیں جسے بجلی گری وہ دل پہ جگر تک اتر گئی اُس چرخِ ناز سے، قدِ بالا کہیں جسے زلفِ حیاتِ نوعِ بشر میں ہے آج تک وہ خَم، گناہِ آدم و حوّا کہیں جسے کتنی حقیقتوں سے...
  3. حسان خان

    قصیدہ مدیح خیر المرسلین از محسن کاکوروی

    یا سیدی، اگر میرے پاس یہ قصیدہ موجود ہوتا تو میں بہت پہلے ہی محفل کی خدمت میں پیش کر چکا ہوتا۔ :)
  4. حسان خان

    قصیدہ مدیح خیر المرسلین از محسن کاکوروی

    بہت عمدہ شراکت۔ سلامت رہئے بھائی جان۔ :)
  5. حسان خان

    جوش جنگل کی شاہزادی

    مہدی نقوی حجاز، حضرت اسے پڑھیے۔ میرے پاس اس نظم میں دو جگہوں پر متن اڑا ہوا تھا۔ میں نے وہاں سوالیہ نشان ڈال دیا ہے۔ کسی دوست کے پاس پورا متن ہو تو ضرور پیش کرے۔
  6. حسان خان

    جوش جنگل کی شاہزادی

    پیوست ہے جو دل میں، وہ تیر کھینچتا ہوں اک ریل کے سفر کی تصویر کھینچتا ہوں گاڑی میں گنگناتا مسرور جا رہا تھا اجمیر کی طرف سے جے پور جا رہا تھا تیزی سے جنگلوں میں یوں ریل جا رہی تھی لیلیٰ ستار اپنا گویا بجا رہی تھی خورشید چھپ رہا تھا رنگیں پہاڑیوں میں طاؤس پر سمیٹے بیٹھے تھے جھاڑیوں میں...
  7. حسان خان

    مر گیا فوٹوشاپ!!!

  8. حسان خان

    جوش ملیح آبادی کے قارئین ۔۔۔۔ نقارہ بہ گوش۔۔۔

    میرے پاس ان کی ایک نظم 'جنگل کی شہزادی' موجود ہے۔ اس کا پہلا شعر یہ ہے: پیوست ہے جو دل میں، وہ تیر کھینچتا ہوں اک ریل کے سفر کی تصویر کھینچتا ہوں
  9. حسان خان

    مر گیا فوٹوشاپ!!!

    اور جاوید بھائی مری کو بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں لے آئے۔ :)
  10. حسان خان

    مر گیا فوٹوشاپ!!!

  11. حسان خان

    مر گیا فوٹوشاپ!!!

    جاویدالیزا :D
  12. حسان خان

    مر گیا فوٹوشاپ!!!

    یہ کالے چشمے والا ساحر لودھی ہے؟
  13. حسان خان

    جوش ملیح آبادی کے منتخب خطوط

    (مکتوب الیہ - رئیس امروہوی) رئیس الشعراء، مجھ گدائے راہ نشیں کا شکریہ قبول فرمایے۔ بیمار ہوں، لکھا نہیں جا رہا ہے، بدخطی کو معاف کیجئے۔ آپ کے دونوں گراں بہا مجموعے دیکھے، آنکھیں کھل گئیں۔ آپ کی پروازِ تخیل پر غبطہ ہوتا ہے۔ کاش میں، آپ کی سی شاعری کر سکتا۔ اب کی آؤں گا، تو آ کر، آپ کو کلیجے سے...
  14. حسان خان

    جوش ملیح آبادی کے منتخب خطوط

    (مکتوب الیہ - میاں ممتاز دولتانہ) کراچی ۱۷/۳/۵۵ بندہ نواز، تعارف کے بغیر، خط لکھنا، خلافِ ادب ہے، لیکن دو وجوہ سے، یہ ارتکاب کر رہا ہوں۔ پہلی وجہ تو یہ ہے کہ میرے مخلص و محبوب دوست سلامت علی خاں (حاملِ رقعہ) نے مجھ سے فرمایش کی ہے کہ میں آپ کو خط لکھوں، اور، دوسری وجہ یہ ہے کہ، چونکہ، مجھ کو...
  15. حسان خان

    "جس نے کسی کی جان بچائی اُس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی."

    "جس نے کسی کی جان بچائی اُس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی."
  16. حسان خان

    جوش مفلسوں کی عید

    اہلِ دوَل میں دھوم تھی روزِ سعید کی مفلس کے دل میں تھی نہ کرن بھی امید کی اتنے میں اور چرخ نے مٹی پلید کی بچے نے مسکرا کے خبر دی جو عید کی فرطِ محن سے نبض کی رفتار رک گئی ماں باپ کی نگاہ اٹھی، اور جھک گئی آنکھیں جھکیں کہ دستِ تہی پر نظر گئی بچے کے ولولوں کی دلوں تک خبر گئی زلفِ ثبات، غم کی ہوا...
  17. حسان خان

    سلامی نام پر حسنین کے لازم ہے مر جانا - منشی للتا پرشاد 'شاد' میرٹھی

    سلامی نام پر حسنین کے لازم ہے مر جانا کہ یہ مرنا بھی ہے دنیا میں زندہ نام کر جانا مزہ دیتا تھا میداں میں وہ حضرت کا بپھر جانا اُدھر منہ پھیرنا دشمن کا اور چہرہ اتر جانا رہے سب تشنہ لب لیکن نہ دشمن سے اماں مانگی اسے کہتے ہیں سر دینا، اسے کہتے ہیں مر جانا ہلا دیتا تھا سُکّانِ فلک کو شمر تو...
  18. حسان خان

    جوش ملیح آبادی کے منتخب خطوط

    (مکتوب الیہ - مرزا جعفر حسین) ۱۹/۱۰/۴۸ حضورِ والا، میں یہاں سے اِسی مہینے کی اٹھائیسویں، یا زیادہ سے زیادہ انتیسویں۔۔۔ نہیں، غلط، بلکہ یقینی طور پر اٹھائیسویں کی رات کو روانہ ہو کر اور انتیسویں کی صبح کو افقِ لکھنؤ پر طالع ہو کر اسٹیشن سے، براہِ راست، اور بہ ارادۂ قیامِ پنج روز آپ کے دولت کدے...
  19. حسان خان

    جوش ملیح آبادی کے منتخب خطوط

    (مکتوب الیہ - خورشید علی خان) ارے آپ بھی، منور عباس، 'یوسوس فی صدور الناس' کے مانند، وہ نکلے، جس کو 'مسٹر آنکھ اوٹ، پہاڑ اوٹ' کہا جاتا ہے۔۔۔ میرے کراچی آنے کے بعد، آپ نے، ایک سطر بھی نہیں لکھی مجھ کو۔ مبارک ہو یہ سرد مہری، یہ طوطا چشمی۔ یہ ابو سفیانیت۔ جس نے بھی معاویہ کا نمک کھایا ہے، دوستوں پر...
Top