نتائج تلاش

  1. حسان خان

    چند کتب - تبصرہ جات

    بہت شکریہ :) :) :)
  2. حسان خان

    چند کتب - تبصرہ جات

    بحمداللہ انسان۔ :) ویسے تبصروں کے لیے آج وارث بھائی نے یہ دھاگہ بنایا ہے۔ http://www.urduweb.org/mehfil/threads/چند-اپلوڈ-کردہ-کتب-تبصرہ-جات.58629/
  3. حسان خان

    چاند

    اس کی وجہ یہ ہے کہ بوہری چاند دیکھنے کے بجائے اپنی فاطمی دور کی تشکیل کردہ جدولی تقویم استعمال کرتے ہیں۔ اُس میں نہ صرف عاشورہ، بلکہ ہر تہوار دیگر مسلمانوں کے دنوں سے ایک دو دن پہلے پڑتا ہے، اور یہ صدیوں سے ہوتا آ رہا ہے۔
  4. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    ہندی اردو لغت - راجہ راجیشور راؤ اردو ہندی شبدکوش - محمد مصطفیٰ خان مداح (دیوناگری) دیوانِ نیاز (فارسی + اردو) - حضرت شاہ نیاز احمد بریلوی دیوانِ ہلالی جغتائی مطلعِ خورشید یعنی دیوانِ نانک - لالہ نانک چند کھتری ہیر رانجھا قیس منظوم - مولوی صوفی عبد الغفور قیس یادگارِ انیس نقشِ دوام - عبد...
  5. حسان خان

    شاہ نیاز میں وہ کوئی ہوں جس کا خدائی میں نام ہے - شاہ نیاز بریلوی

    میں وہ کوئی ہوں جس کا خدائی میں نام ہے کہتے ہیں جس کو حُسن سو مجھ پر تمام ہے عالم میں میری جلوہ نمائی کا ہر طرف غوغا ہے غل ہے شور ہے اور دھوم دھام ہے خلقت کے کان پُر ہیں اسی ذکر سے ہوئے ہر ہر زبان پر یہی بات اور کلام ہے جس دل میں دیکھئے تو ہماری ہی چاہ ہے جو آنکھ ہے سو تک رہی ہم کو مُدام...
  6. حسان خان

    کوئٹہ۔ تین بم دھماکے ، 68 افراد ہلاک ، 200 زخمی

    بھلے حقیقت ہوگی۔ لیکن ہر چیز کو قوم پرستی کے تنگ چشمے سے دیکھنا کون سی دانشمندی ہے؟ کل بھائی صاحب الطاف کے ڈرون حملے کو بھی مہاجر پنجابی تک لے گئے تهی، اور یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ الطاف اور متحدہ پر تنقید مہاجروں سے تعصب رکھنے والے لوگ کر رہے ہیں۔ اب یہ کون سی حقیقت ہے؟ میں اور میرے...
  7. حسان خان

    چند کتب - تبصرہ جات

    جی ضرور۔ ابھی بھی کافی کتابیں اپلوڈ کرنے کے لیے پڑی ہیں۔ اُن میں معدودے چند کو چھوڑ کر زیادہ تر کتب اردو و فارسی ادب، اور تاریخ پر ہی ہیں۔ جوں جوں اپلوڈ کرتا جاؤں گا، توں توں اُن کے روابط دھاگے پر دیتا جاؤں گا۔
  8. حسان خان

    چند کتب - تبصرہ جات

    جیسا آپ مناسب سمجھیں۔ :)
  9. حسان خان

    کوئٹہ۔ تین بم دھماکے ، 68 افراد ہلاک ، 200 زخمی

    زین بھائی، ہمارے کاشفی بھائی کو ہر جگہ محض نسلی مناقشہ ہی نظر آتا ہے۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری کہ چوب و تار و صدائے تنن تنن ہمہ اُوست - غزل شاہ نیاز احمد مع ترجمہ

    یہ لیجئے، ہو گیا دیوان اپلوڈ۔۔ دیوانِ نیاز (فارسی + اردو) باباجی
  11. حسان خان

    فارسی شاعری کہ چوب و تار و صدائے تنن تنن ہمہ اُوست - غزل شاہ نیاز احمد مع ترجمہ

    میں پوری غزل پوسٹ کر رہا ہوں: (پاکستانی فارسی املاء میں) کسے کہ سرِّ نہانست در عَلَن ہمہ اوست عروسِ خلوت و ہم شمعِ انجمن ہمہ اوست بمصحفِ رخِ خوباں ہمیں نمود رقم کہ خط و خال و رخ و زلفِ پرشکن ہمہ اوست زِ سرِّ عشق چو واقف شوی یقیں دانی کہ قیس و لیلیٰ و شیرین و کوہکن ہمہ اوست نظر بعیب مکن...
  12. حسان خان

    شاہ نیاز کہتے ہیں جس کو عشق ہمارا ہی نام ہے - شاہ نیاز بریلوی

    کہتے ہیں جس کو عشق ہمارا ہی نام ہے شور و فغاں کی اپنے یہاں دھوم دھام ہے گر پھونک دوں جہان کو تو کچھ عجب نہیں میں آگ کا بھبوکا ہوں میرا یہ کام ہے ہوش و خرد سے ہم کو سروکار کچھ نہیں اِن دونوں صاحبوں کو ہمارا سلام ہے منزل ہماری پاتے ہیں کب شیخ و برہمن اسلام و کفر سے پرے اپنا مقام ہے دیر و...
  13. حسان خان

    شاہ نیاز یار کو ہم نے جا بجا دیکھا ۔ شاہ نیاز بریلوی

    مجھے جیسے ہی وقت ملتا ہے، میں اُن کے دیوان کی فائل بنا کر اپلوڈ کر دوں گا۔
  14. حسان خان

    شاہ نیاز یار کو ہم نے جا بجا دیکھا ۔ شاہ نیاز بریلوی

    ابھی شاہ نیاز کا اردو دیوان دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ در حقیقت دو الگ الگ غزلیں ہیں جن کے اشعار کو آپس میں خلط ملط کر دیا گیا ہے۔ میں یہاں وہ دونوں غزلیں ارسال کر رہا ہوں۔ غزل یکم عشق میں آ عجب مزا دیکھا خویش و بیگانہ آشنا دیکھا نکتۂ انما سے واقف ہو چہرۂ یار جا بجا دیکھا بلکہ یہ بولنا تکلف ہے...
  15. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    دیوانِ میر درد (فارسی) گزیدۂ اشعارِ وحشی بافقی گزیدۂ اشعارِ سیف فرغانی گزیدۂ اشعارِ شاہ نعت اللہ ولی آخری سلام - کرسٹوفر اشروڈ (Goodbye to Berlin کا ترجمہ) حکایۂ لیلیٰ و مجنوں - سجاد حیدر یلدرم اسبابِ بغاوتِ ہند - سرسید احمد خان سفرنامۂ قسطنطنیہ دیوانِ حنفی تاریخِ خلافتِ عباسی: از آغاز...
  16. حسان خان

    الطاف حسین کے ہزرہ سرائی اور مسلم لیگ ن کی قابل شرم خاموشی!!!

    کاشفی صاحب، آپ الطاف کے ڈرون حملے کو بھی مہاجر پنجابی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
  17. حسان خان

    چند کتب - تبصرہ جات

    وارث بھائی، مجھے غلام قادر گرامی کا دیوان تو نہیں ملا، البتہ ان کی رباعیات ضرور مل گئی ہیں۔ انشاءاللہ آج رات تک اپلوڈ کر دوں گا۔
  18. حسان خان

    سنبھالیے، ڈرون آج آیا ہے

    امت اخبار کی صحافت کو سلام! ان کے باوثوق ذرائع پتا نہیں کہاں کہاں سے اندر کی خبریں مہیا کرا دیتے ہیں۔
  19. حسان خان

    روح کو راضی کیا میں نے تو راضی دل نہ تھا - مرزا کاظم حسین محشر لکھنوی

    روح کو راضی کیا میں نے تو راضی دل نہ تھا ورنہ اٹھنا محفلِ ہستی سے کچھ مشکل نہ تھا چار آنکھیں ہوتے ہی قابو میں گویا دل نہ تھا کہہ گذرنا ورنہ حالِ ہجر کچھ مشکل نہ تھا سننے والے میرا قصہ سن کے یوں دیتے ہیں داد یا تو یہ زندہ نہ تھا یا پاس اس کے دل نہ تھا یہ رموزِ جذب ہیں مجنوں سے پوچھا چاہیے...
Top