نتائج تلاش

  1. حسان خان

    مبارکباد باباجی سالگرہ مبارک

    سالگرہ مبارک ہو شاہ جی۔ خدا آپ کو لمبی زندگی عطا کرے۔ :)
  2. حسان خان

    لاہور کی باتیں

    میں آخری بار ۲۰۰۵ میں اپنے چچا کی شادی کے سلسلے میں لاہور گیا تھا اور وہاں ایک ہفتے ٹھہرا تھا۔ میری سگی چچی لاہور کی ہیں۔ اُس سے پہلے ۱۹۹۸ میں اور ۲۰۰۳ میں گھومنے پھرنے کے لیے لاہور جانا ہوا تھا۔
  3. حسان خان

    الطاف حسین کا ڈرون حملہ !!! آپ کے خیال میں کیا ہو گا ؟؟؟

    الطاف بھائی کے بغیر فری فنڈ کی سیاسی تفریح دوسرا کون دے سکے گا؟
  4. حسان خان

    الطاف حسین کا ڈرون حملہ !!! آپ کے خیال میں کیا ہو گا ؟؟؟

    واہ جی کیا کہنے آپ کی ایڈونچر طبعی کے! :p
  5. حسان خان

    الطاف حسین کا ڈرون حملہ !!! آپ کے خیال میں کیا ہو گا ؟؟؟

    ارے نہیں بھائی، ایسی دعائیں مت مانگو۔ کیا ستائیس دسمبر کے واقعات یاد نہیں؟ ایک الطاف کے مرنے پر پتا نہیں کتنے بے گناہ مارے جائیں گے۔
  6. حسان خان

    آتش روز و شب ہنگامہ برپا ہے میانِ کوئے دوست

    روز و شب ہنگامہ برپا ہے میانِ کوئے دوست ہڈیوں پر میری لڑتے ہیں سگانِ کوئے دوست حور کی تعریف گویا یار کی تعریف تھی ذکر کو جنت کے میں سمجھا بیانِ کوئے دوست تشنۂ خونِ جہاں ہے یہ تو وہ قتّالِ خلق آفتِ جاں ہیں زمین و آسمانِ کوئے دوست قاصدِ کشتہ نظر آتا ہے ہر مردہ مجھے مجھ کو گورستاں کے اوپر ہے...
  7. حسان خان

    الطاف حسین کا ڈرون حملہ !!! آپ کے خیال میں کیا ہو گا ؟؟؟

    بھائی، وطن کی شہریت کوئی دو ٹکے کی چیز نہیں ہوتی کہ جب جی چاہا کسی کی شہریت منہ اٹھا کر ختم کر دی جائے۔ یہ متحدہ کے چمپو کارکن یا نتھو غیرے جو کچھ کہتے رہیں، آئینی لحاظ سے الطاف حسین ایک پاکستانی شہری ہے، جس کی شہریت کی توثیق عدالتِ عظمیٰ بھی کر چکی ہے۔
  8. حسان خان

    الطاف حسین کا ڈرون حملہ !!! آپ کے خیال میں کیا ہو گا ؟؟؟

    اور آپ خود سوچیے، اگر الطاف حسین پاکستانی شہری نہ ہوتا تو کیا اس کے سیاسی مخالفین جیسے ن لیگ والے اُس کی وطن واپسی کا مطالبہ بار بار کرتے؟ وہ پاکستانی شہری ہے جبھی تو اُسے ملک میں آ کر پارٹی کی قیادت کرنے کو کہا جاتا ہے۔
  9. حسان خان

    الطاف حسین کا ڈرون حملہ !!! آپ کے خیال میں کیا ہو گا ؟؟؟

    لیکن بھائی، سپریم کورٹ کے مطابق تو الطاف حسین پاکستانی شہری ہے، جب ہی تو درخواست گزار نے اس کی پارٹی لیڈرشپ کو غیر آئینی قرار دینے کی گزارش کی تھی۔ اوپر دی نیشن کی خبر دیکھئے۔
  10. حسان خان

    الطاف حسین کا ڈرون حملہ !!! آپ کے خیال میں کیا ہو گا ؟؟؟

    اس خبر کے مطابق الطاف حسین بھی دوہری شہریت رکھنے والا شخص ہے۔ ربط
  11. حسان خان

    الطاف حسین کا ڈرون حملہ !!! آپ کے خیال میں کیا ہو گا ؟؟؟

    لیکن الطاف حسین کیسے اور کیوں پاکستانی شہری نہیں ہے؟ پاکستانی قوانین کے مطابق تو کوئی بھی شخص بیک وقت پاکستان اور دیگر ممالک کا شہری ہو سکتا ہے۔ اور نہ ہی کوئی ایسی خبر ہے کہ الطاف حسین نے درخواست دے کر اپنی پاکستانی شہریت ختم کروائی ہو۔
  12. حسان خان

    الطاف حسین کا ڈرون حملہ !!! آپ کے خیال میں کیا ہو گا ؟؟؟

    حیرت انگیز انکشاف ہے یہ تو۔
  13. حسان خان

    جوش فتحِ سمرنا

    جنگِ عظیمِ اول میں شکست کے بعد جو ترکی کے حصے بخرے ہوئے، اُس میں مغربی اتحادیوں نے سمرنا (ازمیر) کا شہر یونانیوں کو بخش دیا تھا جہاں وہ ۱۹۲۲ء تک قابض رہے۔ جنگِ آزادی میں پے در پے شکست کے بعد سمرنا کی بازیابی ترکوں کی پہلی فتح تھی، جس نے نہ صرف شکست خوردہ ترکوں میں، بلکہ ہندوستانی مسلمانوں میں...
  14. حسان خان

    جوش فتحِ سمرنا

    اے قوم! مبارک ہو کہ ساحل نظر آیا غربت میں چراغِ سرِ منزل نظر آیا گردوں پہ جمالِ مہِ کامل نظر آیا محفل میں کوئی رونقِ محفل نظر آیا یہ دن بھی بڑے فخر و مباہات کا دن ہے معشوق سے عاشق کی ملاقات کا دن ہے اعجاز ہے اسلام کی جادو نظری کا زائل ہے اثر روح سے بے بال و پری کا صد شکر کہ وہ دور گیا بے خبری...
  15. حسان خان

    براہوی غزل

    بہت شکریہ ذوالقرنین بھائی۔ پاکستان میں بسنے والے تمام لوگوں کو ایک دوسرے سے قریب لانے کا یہ بھی طریقہ ہے کہ اُن کے ادب کا ترجمہ کر کے سب کو اُس سے شناسا کرایا جائے۔
  16. حسان خان

    الطاف حسین کا ڈرون حملہ !!! آپ کے خیال میں کیا ہو گا ؟؟؟

    ہو سکتا ہے الطاف بھائی پیر صاحب پھر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیں۔
  17. حسان خان

    الطاف حسین کی کھڑکی توڑ پرفارمنس

    عمران ارشد بھائی، اگر آپ اس فیس بوک کی ویڈیو کا ربط دے سکیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔ پس نوشت: مجھے اس کا ربط مل گیا ہے۔ http://www.facebook.com/photo.php?v=522792067731008
  18. حسان خان

    پاکستان اور بھارت آمنے سامنے

    مردِ مسابقہ کا انعام پی سی بی کی صوابدید پر نہیں دیا جاتا۔ :)
  19. حسان خان

    پاکستان اور بھارت آمنے سامنے

    میرے لیے تو پاکستانی ٹیم ہیرو ہے۔ والہانہ استقبال ہونا چاہیے۔ :)
Top