نتائج تلاش

  1. علی وقار

    لبیک یا رسول اللہ کا ملک کے مختلف شہروں کی اہم شاہراہوں پردھرنا، بدترین ٹریفک جام

    جو لہو بہا، اُس کا دُکھ ہے۔ اللہ رحمت کا معاملہ رکھے، آمین۔
  2. علی وقار

    لبیک یا رسول اللہ کا ملک کے مختلف شہروں کی اہم شاہراہوں پردھرنا، بدترین ٹریفک جام

    ایسی صورتحال میں نون لیگ مہارت کے ساتھ سارا ملبہ "اُن" پر ڈال دیتی تھی چاہے منے کے پاپا قصوروار نہ بھی ہوں۔ موجودہ حکومت تو اشارے کنائے میں بھی اُن کا نام لیتے ڈرتی ہے۔ بنے گا کیا؟
  3. علی وقار

    لبیک یا رسول اللہ کا ملک کے مختلف شہروں کی اہم شاہراہوں پردھرنا، بدترین ٹریفک جام

    یہ تو اس کا سیاسی وجود ہے مگر یہ تحریک تبھی شروع ہوئی تھی۔
  4. علی وقار

    لبیک یا رسول اللہ کا ملک کے مختلف شہروں کی اہم شاہراہوں پردھرنا، بدترین ٹریفک جام

    تحریک لبیک پر فوری طور پر پابندی لگائی جانی چاہیے۔ عملی طور پر اس سے بدرجہا بہتر راستہ فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی عوامی مہم اور پُرامن احتجاج ہے۔ کوئی جماعت راستہ روکے، قانون سے ہٹ کر چلے اور بالخصوص مذہب کا نام استعمال کر کے کے ایسا کرے تو اس کی اجازت دینا یا اس کی حمایت کرنا اصولی طور پر...
  5. علی وقار

    وزیرِ اعظم عمران خان کے ’بے پردگی اور فحاشی‘ کو ریپ کی وجوہات قرار دینے والے بیان پر شدید تنقید

    ان حالات میں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم بھی خود سیکھ کرگھروں میں دی جانی چاہیے۔ ایسے واقعات تواتر سے ہو رہے ہیں۔ یہ کوئی پہلا واقعہ تو نہیں۔
  6. علی وقار

    وزیرِ اعظم عمران خان کے ’بے پردگی اور فحاشی‘ کو ریپ کی وجوہات قرار دینے والے بیان پر شدید تنقید

    ریپ کی یہ واحد وجہ نہیں کہ جس کی جانب وزیراعظم کا اشارہ ہے۔ اگر یہ وجہ ختم کر دی جائے تو کیا مسئلہ حل ہو جائے گا؟ حکومت سارا ملبہ عوام پر ڈالنے پر تلی ہوئی ہے۔ موٹروے پر زیادتی ہو تو خاتون دیر سے گھر سے کیوں نکلی؟ ریپ ہوا تو فلاں لباس کیوں پہنا؟ حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے غفلت کے لیے یہ...
  7. علی وقار

    کروناوائرس ویکسین

    ایسی خبروں کا بہت اثر پڑتا ہے۔ تناسب کیا ہے؟ ایک لاکھ میں سے ایک دو افراد میں ایسی علامات کا ہونا محض اتفاق بھی ہو سکتا ہے۔
  8. علی وقار

    کروناوائرس ویکسین

    یہ تاثر کُلی طور پر درست نہیں کہ پاکستان میں زیادہ تر لوگ ویکسین لگوانا نہیں چاہتے ہیں۔ دیکھیں جی، یہاں بغیر سوچے سمجھے الٹے سیدھے انجیکشن لگوا لیے جاتے ہیں تو کورونا کی ویکسین کس شمار قطار میں ہے۔ مفت ملے تو شاید نوے فیصدی لوگ یوں ہی تیار ہو جائیں مگر جو شے موجود ہی نہیں، اُس کے لگوانے، نہ...
  9. علی وقار

    کروناوائرس ویکسین

    انتظار میں
  10. علی وقار

    ہندوستانی محفلین سے کچھ سوال

    عزت علمائے کرام کو ضرور بالضرور دی جاتی ہے مگر فی زمانہ مناظرہ بازی کا چلن عام ہو چلا ہے اور میڈیا، بالخصوص، سوشل میڈیا پر ایسے مذہبی رہنماؤں کی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں مگر اُن کا علمی کام خال خال دکھائی دیتا ہے۔ تعلیمی بیداری کم ہی دکھائی دیتی ہے اور زیادہ تر توجہ ڈگریوں کے حصول پر ہے۔ سوال...
  11. علی وقار

    disbursement کو اردو میں کیا کہیں گے کوئی بتاسکتا ہے؟ ادائیگی کے علاوہ

    یہ تو نہایت معلوماتی لڑی بن گئی ہے۔
  12. علی وقار

    disbursement کو اردو میں کیا کہیں گے کوئی بتاسکتا ہے؟ ادائیگی کے علاوہ

    آپ کی بات درست ہے کہ سیاق و سباق کی اہمیت ہوتی ہے مگر صاحب لڑی کا اولین مراسلہ پھر سے دیکھیے۔
  13. علی وقار

    disbursement کو اردو میں کیا کہیں گے کوئی بتاسکتا ہے؟ ادائیگی کے علاوہ

    ترجمے میں اس طرح کے مسائل بنتے ہوں گے۔ ایک ہی دستاویز میں پیمنٹ کو اگر ادائیگی لکھ دیا جائے تو پھر ڈسبرسمنٹ کے لیے الگ لفظ چاہیے ہوتا ہو گا۔
  14. علی وقار

    ایک لائن لکھ کر کہانی مکمل کریں

    عشاق یہ تلخیص پڑھ کر محبت سے تائب ہو جائیں۔
  15. علی وقار

    disbursement کو اردو میں کیا کہیں گے کوئی بتاسکتا ہے؟ ادائیگی کے علاوہ

    صرفہ ۔ ایصال ۔ خرچ ادائی۔ ادا کردہ رقم۔ تقسیم رقم۔ تقسیم سرمایہ۔ ادائی۔
  16. علی وقار

    ایک لائن لکھ کر کہانی مکمل کریں

    یعنی اب ہم کہانی کو ساتھ لیے تیر رہے ہیں۔
Top