پر انہوں نے مفصل طور پر روشنی ڈالی ۔ اور پھر سارا الزام دہی بڑے والے پر رکھا کہ اگر وہ اپنا ہاتھ خواہ مخواہ پاؤں میں حائل نہ کردیتا تو وہ قطعی اس کو پھاند گئے ہوتے۔ غرض خوب جھائیں جھائیں ہونے کے بعد دہی بڑے والا پانچ روپے لے کر ٹلا۔ ریل چلی اور ذرا اطمینان ہوا تو پریشانیوں کی پوری تفصیل سننے میں...