غزل
(آتش)
تاصبح نیند آئی نہ دم بھر تمام رات
نوچکیّاں چلیں مرے سر پر تمام رات
اللہ رے صبح عید کی اُس حور کی خوشی
شانہ تھا اور زلفِ معنبر تمام رات
کھولے بغل کہیں لحدِ تیرہ روزگار
سویا نہیں کبھی میں لپٹ کر تمام رات
کنڈی چڑھا کے شام سے وہ شوخ سورہا
پٹکا کیا میں سر...
غزل
(داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
جب کہا اور بھی دنیا میں حسیں اچھے ہیں
کیا ہی جھنجلا کے وہ بولے کہ ہمیں اچھے ہیں
نہ اُٹھا خواب عدم سے ہمیں ہنگامہء حشر
کہ پڑے چین سے ہم زیرِ زمیں اچھے ہیں
کس بھروسے پہ کریں تجھ سے وفا کی اُمید
کون سے ڈھنگ ترے جان حزیں اچھے ہیں
خاک میں آہ ملا کر ہمیں، کیا...
غزل
(امیر مینائی رحمتہ اللہ علیہ)
منہ پھر نہ کر وطن کی طرف یوں وطن کو چھوڑ
چھوٹے جو بوے گل کی طرح سے چمن کو چھوڑ
اے روح، کیا بدن میں پڑی ہے بدن کو چھوڑ
میلا بہت ہوا ہے، اب اس پیرہن کو چھوڑ
ہے روح کو ہوس کہ نہ چھوڑے بدن کا ساتھ
غربت پکارتی ہے کہ غافل، وطن کو چھوڑ
کہتی ہے بوے گل سے...
اے میری اُردو زباں
(مولانا علی احمد سیوانی، علیگڑھ)
تِرے دامن میں ہیں موتی، لو لو و مَرجان بھی ہے
نِہاں تجھ میں یقیناً نکتہء قرآن بھی
تِرے دم سے جاوداں ہے دین اور ایمان بھی
تجھ میں مُضمر ہیں نبی کے قول اور فرمان بھی
تو وطن کی آبرو ہے اور شانِ گلستاں
اے مِری اُردو زباں، اے مِری اُردو...
اے میری اُردو زباں
(مولانا علی احمد سیوانی، علیگڑھ)
تِرے دامن میں ہیں موتی، لو لو و مَرجان بھی ہے
نِہاں تجھ میں یقیناً نکتہء قرآن بھی
تِرے دم سے جاوداں ہے دین اور ایمان بھی
تجھ میں مُضمر ہیں نبی کے قول اور فرمان بھی
تو وطن کی آبرو ہے اور شانِ گلستاں
اے مِری اُردو زباں، اے مِری اُردو...
غزل
(داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
کعبے کی ہے ہوس کبھی کوئے بتاں کی ہے
مجھ کو خبر نہیں مری مٹی کہاں کی ہے
سن کر مرا فسانہ انہیں لطف آگیا
سنتا ہوں اب کہ روز طلب قصہ خواں کی ہے
پیغامبر کی بات پر آپس میں رنج کیا
میری زباں کی ہے نہ تمہاری زباں کی ہے
کچھ تازگی ہو لذتِ آزار کے لئے
ہر دم...