غزل
(داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
رگِ جاں سے نزدیک ہے میری جاں تُو
مگر پھر جو دیکھا کہاں میں کہاں تُو
حقیقت میں ہے ماسویٰ چیز ہی کیا؟
اِدھر تو اُدھر تو یہاں تو وہاں تُو
نہ تو مجھ کو چھوڑے نہ میں تجھ کو چھوڑوں
وہیں تو جہاں میں ، وہیں میں جہاں تُو
حفیظ اور حافظ بھی ہے نام تیرا...
غزل
(داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
حیاء و شرم سے چُپ چاپ کب وہ آ کے چلے
اگر چلے تو مجھے سِیدھیاں سُنا کے چلے
وہ شاد شاد دمِ صبح مُسکرا کے چلے
ستم تو یہ ہے کہ مجھ کو گلے لگا کے چلے
یہ چال ہے کہ قیامت ہے اے بُتِ کافر
خدا کرے کہ یوں ہی سامنے خدا کے چلے
ہمارے دُودِ جگر میں ذرا نہیں...
غزل
(خواجہ محمد الرؤ ف عشرت لکھنوی)
مسیح بن کے کوئی معجزہ دکھا دینا
جگر کا درد ہو کم جس سے وہ دوا دینا
کہیں گی دیکھ کے تم کو بہشت میں حوریں
ہمیں بھی موہنی صورت ذرا دکھا دینا
فراقِ یار میں لذت نہیں ہے جینے کی
پلا کے زہر مجھے شام سے سُلا دینا
خدا غریب کی سنتا ہے غیب سے فریاد...
غزل
(داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
کہو جب تم کہ ہے بیمار میرا
تو کیوں کر دور ہو آزار میرا
بُرائی میں بھی ہوگا کوئی مطلب
وہ کرتے ذکر کیوں بے کار میرا
مجھے کوسیں، بلا سے گالیاں دیں
مگر وہ نام لیں ہر بار میرا
کہوں گا حشر میں یہ کون ہیں کون
مزا دے جائے گا انکار میرا
قیامت ہے...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
الھم صلی علی محمد ﷺ وعلی آل محمد ﷺ
نعت ِ رسول اللہﷺ
حمد، محمد ﷺ ، احمد ﷺ ، حامد، خالق کے شہکار، نبی ﷺ
نورِ مجّسم، ہادیِ برحق، نبیوں کے سردار، نبی ﷺ
صاحبِ کوثر، ساقیِ کوثر ﷺ، کوثر کے حقدار، نبی ﷺ
رب کے...