نتائج تلاش

  1. کاشفی

    احمقوں کا خاندان

    منتظم اعلیٰ شمشاد صاحب آپ کا شکریہ۔۔
  2. کاشفی

    گہرے تعلقات ہیں اُس رنگ و بُو کے ساتھ - ثاقب جالندھری

    غزل (ثاقب جالندھری - 1900ء) گہرے تعلقات ہیں اُس رنگ و بُو کے ساتھ جنّت رگوں میں دوڑ رہی ہے لہو کے ساتھ گزرے گی جس طرح بھی گزاریں گے زندگی وعدہ نباہ کا ہے ہر اِک آرزو کے ساتھ یہ جانتی ہے سوختہ سامانیوں کا راز صحرا نہ جل اُٹھے مری آوازِ ہُو کے ساتھ ہے اضطراب اور بلا کا ہے اضطراب...
  3. کاشفی

    اردو رباعیات

    غافل جو شباب میں نہیں دانا ہے اپنا جو اُسے کہے وہ دیوانہ ہے رہتی ہی نہیں سبزہء عارض کی بہار یہ رنگ ہے عارضی وہ بیگانہ ہے (ناظر حسین خاں)
  4. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    کون ہے بزم کے قابل وہ سمجھ جاتے ہیں سب نکالے گئے پروانے نکالے نہ گئے (شاعر: آئی ڈونٹ نو)
  5. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    اُن مریضوں میں مرے عیسیٰ نے رکھا ہے مجھے جن کے حق میں درد اچھا ہے دوا اچھی نہیں (شاعر: آئی ڈونٹ نو)
  6. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    ورق تمام ہوا اور مد ح با قی ہے سفینہ چاہئے اس بحرِبیکراں کے لئے (غالب)
  7. کاشفی

    چاند کو رہا کردو - کے اشرف

    چاند کو رہا کردو ۔ (کے اشرف ) - - - مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ آرٹیکل K. Ashraf صاحب کا تھا جسے کسی نے چُرا کے اس میں کافی تبدیلیاں کی ہیں۔ اس لیئے میں نے اسے ڈلیٹ کر دیا ہے۔۔۔ انتظامیہ سے گذارش ہے کہ اس لڑی کو بھی ڈلیٹ کر دیں۔پلیز۔
  8. کاشفی

    نٹ کھٹ روزہ دار - نادر خان سَر گِروہ

    تمام اراکینِ محفل کا بیحد شکریہ۔۔
  9. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    تبسم ہے وہ ہونٹوں پر جو دل کا کام کر جائے انھیں اس کی نہیں پروا کوئی مرتا ہے مرجائے پریشان بال کرتے ہیں انھیں شوخی سے مطلب ہے بکھرتا ہے اگر شیرازہ عالم، بکھر جائے حیات ِدائمی کی لہر سے اس زندگانی میں اگرمرنے سے پہلے بن پڑے تو جوش مرجائے (جوش ملیح آبادی)
  10. کاشفی

    درود بر حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم - 25

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
  11. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    جفا کے ذکر پہ تم کیوں سنبھل کے بیٹھ گئے تمہاری بات نہیں بات ہے زمانے کی مجروح سلطانپوری
  12. کاشفی

    لیاقت علی عاصم ارضِ پاک کے لیے ایک دعائیہ - از : لیاقت علی عاصم

    عمدہ انتخاب ہے ۔۔شکریہ بیحد جناب محترم
  13. کاشفی

    منیر نیازی غم سے پلٹ ہی جائیں گے ایسے بھی ہم نہیں

    عمدہ انتخاب جناب! شکریہ شریک محفل کرنے کے لیئے
  14. کاشفی

    شکوہ ء وطن - ڈاکٹر سکندر شیخ مطرب

    شکوہ ء وطن (ڈاکٹر سکندر شیخ مطرب - امریکہ) (نظم مکمل پیش نہیں کی گئی ہے) بہل نہ پائی طبیعت تو آنکھ بھر آئی دل اداس کو کیا کیا نہ بات سمجھائی تمہاری یاد بھی آئی تو اسکے بعد آئی دیار غیر میں پہلے وطن کی یاد آئی خیال آیا کبھی دوستوں کا یاروں کا ستم گزاروں کا سوچا کبھی تو پیاروں کا...
  15. کاشفی

    مبارکباد تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی 2010 مبارک

    لہو میں ڈوب رہی ہے فضائے ارضِ وطن میں کس زباں سے کہوں“جشنِ آزادی مبارک“ اب کس کا جشن مناتے ہو اس دیس کا جو تقسیم ہوا اب کس کے گیت سناتے ہو اُس تن من کا جو دو نیم ہوا اس خواب کا جو ریزہ ریزہ اُن آنکھوں کی تقدیر ہوا اُس نام کا جو ٹکڑا ٹکڑا گلیوں میں بے توقیر ہوا اُس پرچم کا جس کی حُرمت...
  16. کاشفی

    اردو رباعیات

    قائل ہم بھی ہیں دوزخ و جنت کے معنی کے ہیں معتقد نہیں صورت کے دوزخ؟ تاریکیاں تری دوری کی جنت انوار ہیں تری قربت کے (تلوک چند محروم)
Top