نتائج تلاش

  1. س

    تعارف بس میری ہی کمی تھی

    ویسے بھی وہ تو انٹر نیشنل میاں ہیں۔ "میاؤں میاؤں" میں فرق ہوتا ہے بھئی۔
  2. س

    امریکہ کی پاکستان دشمنی بقول بھارت

    کتنی بڑی بے وقوفی کی بات ہے کہ اس خطے کا کوئی بھی ملک پاکستان کے ختم ہونے کی خبر دے اور امریکہ کو اپنا دوست سمجھ کر اس کا ساتھ دے۔ ہم برصغیر کے باسیوں میں یہ بات خاصے کی ہے کہ ہمیں عقل چھو کر بھی نہیں گزری۔مجھے اس وقت بھارت کے بزعم خود گھاگھ سیاستدانوں اور دانشوروں کی عقل پہ شدید حیرانی ہوتی ہے...
  3. س

    صدر اوبامہ کی جانب سے وائٹ ہاؤس ميں افطار ڈنر

    ہمت ، آپ انہی طالبان کے لئیے رطب اللسان رہتے ہیں۔ آپ کو اب کس کھاتے میں شمار کیا جائے؟:)
  4. س

    کمزور دل مت دیکھیں:بھوک اور افلاس :– دیکھئے بھیانک مناظر

    اللہ تعالی رحم فرمائے۔ میں بذات خود چند افریقی ممالک میں اس سے ملتے جلتے مناظر دیکھ چکا ہوں اور اب وطن عزیز میں بھی حالات اسی طرف جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بلا شبہ اس کی ذمہ داری استحصالی اور توسیع پسندانہ نظریات رکھنے والی قوتوں پہ عاید ہوتی ہے۔
  5. س

    رمضان کی برکت سوات طالبان کے ترجمان مسلم خان اور کمانڈر محمود خان گرفتار

    فیصل بھائی ، یہاں پاکستان میں اب کچھ لوگوں کا اس بات پہ ایمان کی حد تک یقین پختہ ہوتا جا رہا ہے کہ پاکستان میں سدھار صرف اور صرف طاقت کے استعمال اور خوں ریزی سے ہی لایا جا سکتا ہے۔ اور یہ اسی بات کا تسلسل ہے کہ جو ہم اور آپ بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ "یہ قوم ڈنڈے کے بغیر سیدھی نہیں رہ سکتی"۔...
  6. س

    رمضان کی برکت سوات طالبان کے ترجمان مسلم خان اور کمانڈر محمود خان گرفتار

    ظفری بھائی ، بے حد شکریہ کہ آپ نے وضاحت سے لکھا ۔ میں بھی انہی خطوط پہ لکھنا چاہتا تھا لیکن لوڈ شیڈنگ کسی کا بس نہیں چلنے دے رہی اس لئیے مختصر الفاظ میں مدعا بیان کیا جس کی آپ نے وضاحت فرما دی ۔ بہت شکریہ۔
  7. س

    تعارف بس میری ہی کمی تھی

    خوش آمدید۔
  8. س

    رمضان کی برکت سوات طالبان کے ترجمان مسلم خان اور کمانڈر محمود خان گرفتار

    برادر عزیز ، یہ جمہوریت کا قصور نہیں یہ ہمارے بے حس اور ظالم حکمرانوں کا کیا دھرا ہے۔ جنہوں نے سیاست کا مطلب ہی اپنی تجوریاں بھرنا سمجھ رکھا ہے۔ طالبان کا ظہور اور عروج بھی انہی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ تھا اور ابھی بھی اس بات کا شدید خدشہ موجود ہے کہ اگر حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو طالبان...
  9. س

    رمضان کی برکت سوات طالبان کے ترجمان مسلم خان اور کمانڈر محمود خان گرفتار

    خدا کرے یہ جاہل اب اپنے عبرت ناک انجام کو پہنچ جائیں اور پاکستان کے عوام چین کا سانس لے سکیں۔
  10. س

    ایک برس میں بائیس غیرملکی دورے

    ابھی کم ہیں۔ 1990 کی دہائی میں بے نظیر کا ریکارڈ ان سے زیادہ "شاندار" رہا ہے۔
  11. س

    لفظ مہاجر کے استعمال پر اعتراض

    مہوش ، مہاجر کیا شناخت ہوئی؟ بھئی آپ لوگ صوبہ سندھ میں رہتے ہو تو سندھی کہلانے میں کیا حرج ہے؟ آخر پنجاب کہ جہاں سب سے بڑی ہجرت ہوئی وہاں بھی دہلی اور یو پی سے آ کر لوگ آباد ہوئے ان کی اولاد بھی خود کو پنجابی ہی کہلواتی ہے ۔ اگرچہ وہ اپنے خاندانی ناموں اور القاب کا استعمال بھی کرتے ہیں لیکن خود...
  12. س

    بم بنانا سیکھیں

    کچھ لوگوں کی باتیں ہی بنے بنائے بم ہوتی ہیں:)
  13. س

    اشتہاری ملزم: لاہور ہائیکورٹ کا جج نامزد

    بالکل درست، موجودہ نظام سے اب لوگوں کا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ ارباب بست و کشاد کے پاس اب وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور یہ ابھی بھی اپنی خُو سے باز نہیں آ رہے۔ عام آدمی کے دل میں اب محرومیاں اور غصہ ہی نہیں ایک لاوا دہک رہا ہے اور جس دن یہ پھٹ پڑا تو سب کچھ اڑ کے رہ جائے گا۔ تاج و تخت پر تمکنت تو...
  14. س

    واپسی 2009

    لَوٹ کے نبیل گھر کو آئے۔:) خوش آمدید، جناب۔
  15. س

    اشتہاری ملزم: لاہور ہائیکورٹ کا جج نامزد

    جی ہاں ، جرائم بہت کم تھے لیکن صفر کی سطح پہ نہ تھے۔ اور میں نے بھی یہی عرض کیا تھا کہ جرائم سے مکمل پاک معاشرہ آج تک ظہور پذیر نہیں ہوا ہے۔ امید واثق ہے کہ اب آپ باتوں کو مزید نہیں الجھائیں گے۔
  16. س

    اشتہاری ملزم: لاہور ہائیکورٹ کا جج نامزد

    عارف کریم ، گرافکس صاحب نے پاکستان میں پھیلی ہوئی کرپشن اور بد عنوانی کا ذکر کیا تھا جس کا جواب آپ نے کوٹ کیا۔ اگر آپ مجھے برین واشڈ سمجھتے ہیں تو میں اسے اپنی خوش قسمتی سمجھوں یا آپ کی بدقسمتی کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا۔:)
  17. س

    اشتہاری ملزم: لاہور ہائیکورٹ کا جج نامزد

    وقاص صاحب ، میں نے بھی وہی عرض کیا تھا جو آپ فرما رہے ہیں کہ اسلام کا طریقہ اصلاح معاشرے میں سے مسائل کو کم کرنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے۔ لیکن نہ جانے کیوں آپ جذبات کی رو میں بہہ گئے۔ اور جنابِ من میں نے کب کہا ہے کہ گولی اور بارود کا استعمال سنت کے خلاف ہے؟ لیکن آپ یہ سوچ کر لکھئیے کہ اس کا...
  18. س

    اشتہاری ملزم: لاہور ہائیکورٹ کا جج نامزد

    حضور، دنیا میں کسی بھی معاشرے کو کسی دور میں بھی جرائم سے مکمل پاک نہیں دیکھا گیا۔ اہم بات یہ ہوتی ہے کہ جرائم پر قابو پانے کے لئیے وہاں بندوبست کیا کیا جاتا ہے۔ اسلام کا اصول تدریج ان مسائل و جرائم پہ قابو پانے کی بنیاد ہے اور اس اصول کا سبقِ اول تعلیم ، شعور اور آگہی کا فروغ ہے۔ اصلاح کا یہی...
  19. س

    اشتہاری ملزم: لاہور ہائیکورٹ کا جج نامزد

    dxbgraphicsآپ جمہوریت سے کیا مطلب اخذ کرتے ہیں؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ جمہوریت اسلام کی ضد ہے ؟ آپ جو مسائل گنوا رہے ہیں ان کا وجود تو ان ممالک میں ہے ہی نہیں جن کو ہم "کافر" کہتے ہیں۔وہاں تو یہ مسائل شریعت کے نفاذ کے تحت حل نہیں کئیے گئے۔ تو پھر اس کا مطلب ہوا کہ جمہوریت اور شریعت کے نفاذ کا...
  20. س

    مشرف کے خلاف کاروئی ہونی چاہے یا نہیں؟

    کوئی یہ بتائے کہ مشرف کے آئین شکنی کے اقدام پر اس کے احتساب کا مطلب کیا بنتا ہے؟۔ اس کو عدالت میں طلب کرنے سے کون سا طوفان آ جائے گا یا پھر دنیا برباد ہو جائے گی؟ ہم پاکستانیوں کو کہیں جا کر تو اس بزدلی سے جان چھڑانا ہو گی کہ کوئی بھی ہمیں الو بنا جائے اور ہم اسی کی حمایت میں ورق سیاہ کرتے رہیں۔...
Top