ہرخاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فدوی نے اپنا نک khazeena سے تبدیل کرواکر محمد خلیل الرحمٰن کروالیا ہے تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آوے۔
ہم روح سفرہیں ہمیں ناموں سے بھی پہچان:)
کل اور کسی نام سے آجائیں گے ہم لوگ:ROFLMAO:
نبیل بھائی۔ اپنے پرانے مضامین کی تدوین میں ہمیں مشکل کا سامنا ہے۔ خودکار پیغام کہتا ہے کہ ہم دس ہزار الفاظ سے کم استعمال کریں، لہٰذا ہم اپنے مضمون ’ جرمنی کی سیر‘ میں ’حضم‘ کے ٹائیپو کو برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ کیا کریں؟
جنابِ عالی م۔م۔مغل بھائی! انتظار کی گھڑیاں ہم سے کاٹی نہ جائیں گی۔ نہ آپ کو کبھی فرصت کے لمحات میسر آئیں گے اور نہ ہمارے گھرکبھی برقی رو کی فراوانی ہوگی لیکن وقت تو آپ کو خود نکالنا پڑے گا۔
وعدہ ٗ فردا کا منتظر۔ احقر
جس زمانے کا یہ قصہ ہے، ( غالباً پچیس سال پہلے کا) اس زمانے میں شاید ہوتی تھیں۔ اب تو نبیل بھائی ارلانگن سے خبر دے ہی سکتے ہیں کہ آجکل کیا ٹرینڈ چل رہا ہے
نبیل بھائی اور سعود بھائی کو ان کوششوں کی اور تمام محفلین کو نئے پلیٹ فارم پر تبدیلی پر مبارک باد قبول ہو۔ اللہ ہم سب کو اس نئے انداز میں محفل سجانا مبارک کرے ۔