نتائج تلاش

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو محفل کا طرحی مشاعرہ (قارئین و احباب کے تبصرہ جات کے لیے مختص )

    :) بھائی میرے! ابھی تو رات بھیگ چلی ہے اور ڈیکو ریشن والے کرسیاں ہی درست کررہے ہیں۔ اساتذہ جو محفل کی جان ہیں، یوں تو محفل میں جم ہی آتے ہیں لیکن مشاعرے میں ان کے دیدار کا وقت تو سپیدہ سحری نمودار ہونے سے کچھ ساعتیں پہلے کا ہے، جب موذن ‘‘ اللہ اکبر’’ پکارتا ہے۔ آپ ابھی سے اساتذہ کرام کا انتظار...
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    تعارف بقلم خود۔ محمد خلیل الرحمٰن

    اجی حضرت! @م- م- مغل بھائی ابھی ہم آلکسی میں زین بھائی ، محمد امین بھائی ، سعود ابن سعید بھائی اور محمدیاسرعلی بھائی کے محبت ناموں کا جواب بھی نہیں دے پائے تھے کہ آپ نے تو گویا محبت کا ایٹم بم ماردیا ہے ، اب ہمیں کچھ نوری سال عنایت فرمائیے تاکہ ہم LHC Large Hadrons Collider کی عمیق گہرائیوں سے...
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو محفل کا طرحی مشاعرہ (قارئین و احباب کے تبصرہ جات کے لیے مختص )

    محمود بھائی!حاشا ہمارامقصد و مطمحِ نظر چھیڑ خانی کے سوا کچھ نہ تھا، نیز ہمیں یقینِ کامل تھا کہ ہماری بے وقت کی راگنی بھی آپکو متاثر کر جا ئے گی، لہٰذا وہی ہوا۔ ادھر ہم کہاں کے دانا تھے، کس ہنر میں یکتا تھے کہ آپ واقف ہوتے، لہٰذا اندر ایں حالات آپ کو شرمندہ ہونے کی چنداں ضرورت نہیں، البتہ آپ کی...
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو محفل کا طرحی مشاعرہ

    غزل کے چند اشعار پیشِ خدمت ہیں۔عرض کیا ہے۔ اس دلِ ناتواں سے اٹھتا ہے کچھ دھواں سا یہاں سے اٹھتا ہے --ق-- دیکھنا ھاؤ ھو، یہ شور و غل کیا ہمارے مکاں سے اٹھتا ہے دل سے اٹھتا ہے جاں سے اٹھتا ہے یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے میں جو بولا کہا کہ یہ گستاخ کیا ابھی اس جہاں سے اٹھتا ہے اٹھ کر آئے...
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    ماضی سے رہائی۔۔۔

    بہن ام نور العين ! آپ درست کہتی ہیں۔جزاک اللہ الخیر Nastalgia عارضہ یادِ وطن، یادِ ایام، زمانے یا لوٹ کر نہ آنے والے واقعات کی طرف بازگشت کی تمنا ؛یادِ وطن کا عارضہ؛ وطن واپس جانے کی خواہش جو بیماری کی شکل اختیار کرلے؛ ماضی پرستی؛ دردِ وطن Narcissism, narcism, نرگسیت؛ عشقِ ذات؛ اپنے آپ کی حد...
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    تاسف حافظ سمیع اللہ آفاقی بھائی کے ماموں جان کے سانحہ ارتحال پر دعا کے لیے التماسیہ

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔آمین
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    تعارف بقلم خود۔ محمد خلیل الرحمٰن

    الحمد للہ محفل میں ہمارا پہلا سال مکمل ہونے کو ہے، صرف ڈیڑھ گھنٹا باقی ہے۔ ان تمام محفلین کا شکریہ جنہوں نے ہمارے مراسلوں کو پسند کیا یا اپنا قیمتی وقت لگا کر ہمارے مراسلوں پر اپنی قیمتی آرا ارسال کیں۔اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آپ کا یہ ہمت بندھانا ہمارے لیے تحریک ثابت ہوا اور ہم مزید...
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    سقوطَ خلافت اور امتَ مسلمہ کی ذمہ داری

    بقیہ: تاریخِ خلافت رسول اللہ ﷺ کی وفات کےبعد آپ کی جانشینی کا مسئلہ اٹھا جسے مختصر بحث و مباحثے کے بعد طے کرلیا گیا اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پہلے متفق علیہ خلیفہ کے طور پر منتخب ہوئے۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی بیعت ( ربیع الاول ۱۱ ہجری۔ جون ۶۳۲) کے ساتھ ہی گویا ادارہ خلافت وجود...
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    سقوطَ خلافت اور امتَ مسلمہ کی ذمہ داری

    کراچی میں اسی ہفتے اختتام پذیر ہونے والے ساتویں کتب میلے میں آخری دن ہم نے ترکی سے متعلق دو کتابیں خریدیں ایک کا نام ‘‘ حجاز ریلوے ، عثمانی ترک اور شریفِ مکہ‘‘ ہے جو محترم نسیم احمد صاحب کی لکھی ہوئی ہے، جسے الفیصل ناشران و تاجرانِ کتب نے چھاپا اور دوسری کتاب ‘‘ ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر کی لکھی ہوئی...
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    المانیہ او المانیہ۔ ۔جرمنی کی سیر

    المانیہ او المانیہ۔ جرمنی کی سیر قسط نمبر چھ۔آخری قسط محمد خلیل الرحمٰن اسی طرح تربیت کے یہ دن گزرتے چلے گئے یہاں تک کہ پورا ہفتہ ختم ہوگیا۔ اب ہمارے پاس جرمنی کے اس سفر میں صرف آخری ویک اینڈ یعنی اختتامِ ہفتہ بچا تھا جسے ہم دیکھ بھال کر خرچ کرنا چاہتے تھے۔ ہفتے کے روز دوپہر ایک بجے تک بازار...
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    المانیہ او المانیہ۔ ۔جرمنی کی سیر

    المانیہ او المانیہ۔ جرمنی کی سیر قسط نمبر پانچ محمد خلیل الرحمٰن ہمارے اس سفر نامے کی پہلی قسط پڑھ کر ارلانگن ہی سے نبیل بھائی نے اچانک ہم سے پوچھ لیا ‘‘ خلیل بھائی ! آپ ارلانگن کب تشریف لائے تھے۔’’ اس بے ساختہ سوال کو پڑھ کر ہم حواس باختہ رہ گئے۔ یہ سوال کچھ اتنا اچانک تھا گویا کوئی وقت...
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    ماضی سے رہائی۔۔۔

    ہمارے جرمنی کے سفر نامے ’’ المانیہ او المانیہ ‘‘ کی پہلی قسط پڑھ کر ارلانگن ہی سے نبیل بھائی نے اچانک ہم سے پوچھ لیا ‘‘ خلیل بھائی ! آپ ارلانگن کب تشریف لائے تھے۔’’ اس بے ساختہ سوال کو پڑھ کر ہم حواس باختہ رہ گئے۔ یہ سوال کچھ اتنا اچانک تھا گویا کوئی وقت کا راہی (ٹائم ٹریولر ) ہمارے ماضی سے...
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو کی چوتھی عالمی کانفرنس

    ہم بوجوہ اس کانفرنس میں شرکت سے تو محروم رہے لیکن ان چار دنوں کی کارروائی پر روزنامہ جنگ کی رپورٹ مندرجہ ذیل ہے۔ چوتھے دن کی روداد http://search.jang.com.pk/search_details.asp?nid=576071 تیسرے دن کی روداد http://search.jang.com.pk/search_details.asp?nid=575868 دوسرے دن کی روداد...
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    کیا ونڈوز ۷ کی موجودگی میں WINDOWS XP انسٹال کیا جاسکتا ہے؟

    نبیل بھائی اور سعود ابن سعید بھائی میوجہ ہوں پلیز!
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    کیا ونڈوز ۷ کی موجودگی میں WINDOWS XP انسٹال کیا جاسکتا ہے؟

    دوستو! ہمارے ایچ پی ایلیٹ بک ۸۵۶۰ پی لیپ ٹاپ میں، جو ونڈوز ۷ کی سی ڈیز کے ساتھ آیا ہے اور دفتر والوں نے ۶۴ بٹ ورژن انسٹال کردیا ہے، ہمیں اپنی مشینوں کے ساتھ کنکشن کے لیے ایکس پی ( جو ریکمنڈڈ ہے) چاہیے۔ اب ہمارے دوسوال ہیں ۱۔ کیا ونڈوز ۷ کی موجودگی میں ایکس پی انسٹال کیا جاسکتا ہے، جبکہ سسٹم نے...
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    یوسفی اقوالِ یوسفی

    اقوالِ یوسفی۔ قسط نمبر دو تدوین و ترتیب۔ محمد خلیل الر حمٰن اقوالِ یوسفی · اختر شیرانی ، نابالغ شاعر ہے۔ وہ وصل کی اس طور پر فرمائش کرتا ہے گویا کوئی بچہ ٹافی مانگ رہا ہے۔ · ہوش خلیج آبادی، اس ظالم کے تقاضائے وصل کے یہ تیور ہیں گویا کوئی کابلی پٹھان ڈانٹ ڈپٹ کر ڈوبی ہوئی رقم وصول کررہا ہے۔...
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر اِن ٹربل: ایک کھیل( فارس)

    شہزاد وحید ، الف عین استادِ محترم، شمشاد بھائی پسندیدگی کا شکریہ ٹیگ کرنے کی ایک کوشش۔
Top