ہم جب بھی محفل میں آئے، ہم نے اِن دوافراد کو موجود پایا، یعنی اول الذکر اس مندرجہ بالا پیراگراف کے مصنف اور آخر الذکر ،صاحبِ موصوف۔ یہی موصوف ہیں جن کی ایک خاص صفت آج ہم آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ صرف یہی نہیں کہ ۱۱۱۱۱۱، ۱۲۲۱۲۲، ۱۲۳۳۲۱، مراسلات لکھتے لکھتے آج یہ سوا لاکھ مراسلات لکھ کر نہ...