تعارف ہمارے @شمشاد بھائی

: شمشاد

کیا کہا آپ ٹائپنگ کے اس جن کو نہیں جانتے؟ اگر انھوں نے آپ کو سب سے پہلے محفل میں خوش آمدید نہیں‌کہا تو یقیناً اس وقت موصوف "ڈرائیور ڈیوٹی" پر ہونگے یا آپ ان کی آمد سے بھی قبل کے محفلین ہوں گے۔ ایک علیحدہ ٹیب میں کوئی بھی دھاگہ کھول کر دیکھ لیں وہاں موصوف ضرور موجود ہوں گے خاص کر گپ شپ اور تعارف کے زمروں میں۔ اور کہیں نہ دکھیں‌تو محفل کی اسٹیٹسٹکس ملاحظہ فرما لیں پیغامات کی تعداد والے جدول میں سرخ رنگ کا پہلا نام۔
۔
ہم جب بھی محفل میں آئے، ہم نے اِن دوافراد کو موجود پایا، یعنی اول الذکر اس مندرجہ بالا پیراگراف کے مصنف اور آخر الذکر ،صاحبِ موصوف۔ یہی موصوف ہیں جن کی ایک خاص صفت آج ہم آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ صرف یہی نہیں کہ ۱۱۱۱۱۱، ۱۲۲۱۲۲، ۱۲۳۳۲۱، مراسلات لکھتے لکھتے آج یہ سوا لاکھ مراسلات لکھ کر نہ صرف تمام محفلین سے زیادہ مراسلات کا ریکارڈ پکڑے ہوئے ہیں بلکہ محفل کے کل مراسلات کی آدھی تعداد ان ہی کی مرہونِ منت ہے ۔ محفل چائے خانہ اور متفرقات اور گفتگو ، گپ شپ اور تعارف کے سارے زمرے، ساری لڑیاں ، سارے دھاگے آپ کی دلچسپ باتوں سے بھرے پڑتے ہیں، بلکہ اُبل رہے ہیں۔یہی نہیں بلکہ تمام لڑیوں اور زمروں میں ہر مراسلے کا پہلا جواب ان کا ہی مرہونِ منت ہوتا ہے۔​
اتنا کچھ لکھنے کے باوجود ایک خاص بات یہ ہے کہ ہر مراسلے کو فوراً ہی پڑھ ڈالتے ہیں، بلکہ نہایت غور کے ساتھ اس کا تنقیدی مطالعہ کرتے ہیں۔ نہایت حاضر جواب اور بذلہ سنج واقع ہوئے ہیں ۔آج ہم ان کی بذلہ سنجی اور حاضر جوابی کی چند مثالیں اپنی ہی لڑیوں سے پیش کررہے ہیں۔ امید ہے پسند آئیں گی۔​
ہمارے سیاسی افسانے ’’ شہر آشوب‘‘​
کے پس منظر کو فوراً ہی تاڑ گئے اورٹھک سے ایک جملہ کھینچ مارا۔​
اللہ خیر کرے، اب جب لوہارو کی باری آئے گی تو وہ کیا کرے گا۔
حال ہی میں ہم نے محفل میں ایک غزل چسپاں کی​
جوابِ در آں غزل کے مصداق انھوں نے فورا ایک جملہ جڑ دیا اور ہمیں لاجواب کردیا۔ ( ہم نے لفظاً نہ سہی معناً اس شعر کو منسوخ کرنے اور واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔ اپنی زندگی ہمیں عزیز ہے)​
غزل​
ہم گھر کی تباہی کا یہ ساماں نہ کریں گے​
اب گھر میں کسی غیر کو مہماں نہ کریں گے​
اس مہمان کے متعلق بھی کچھ بتا دیتے تو مزہ آ جاتا۔

اسی طرح ہمارے سفر نامے’ المانیہ او المانیہ۔ جرمنی کی سیر‘​
میں ہم نے ایک شعر کی پیروڈی کی تھی
نیند اس کی ہے! دماغ اس کا ہے! راتیں اس کی ہیں​
تیری زلفیں جس کے خوابوں میں پریشاں ہوگئیں​
اس کے جواب میں انھوں نے لکھا
صرف یہ بتا دیں کہ وہاں اتنی لمبی زلفیں ہوتی ہیں کہ پریشاں ہو سکیں۔
شمشاد بھائی نے بھی ہماری طرح ۲۳ دسمبر کو ہی محفل میں شرکت کی تھی۔ یہ اور بات کہ ہم نے ۲۰۱۰ میں اور انھوں نے کئی سال قبل۔​
شمشاد بھائی کا یہ تعارف جاری ہے۔ محفلین بلاتامل اس میں ترمیم و اضافہ کرسکتے ہیں۔ ہماری جانب سے کھلی اجازت ہے۔ شمشاد بھائی کا غصہ ہم سہہ لیں گے۔​
 
بہت خوب۔ حاضر جوابی، بزلہ سنجی، شگفتہ طبعی وغیرہ وغیرہ شمشاد بھائی کی شخصیت اور نام کے ساتھ ہی ذہن میں ابھر آتے ہیں۔ :) :) :)
 

یوسف-2

محفلین
اس خاکسار کی آنکھیں بھی شمشِِ آد ۔۔۔ اُف ۔۔۔ میرا مطلب ہے شمشاد بھائی کی اردو محفل کے ہر کونے کھدرے میں شمس کی طرح روشن روشن جوابات کی کرنوں سے اس قدر خیرہ ہوئیں کہ اول اول تو ان کے علاوہ کچھ اور یا کوئ اور نظر ہی نہین آیا۔ ان کے سوالات، جوابات، دھاگوں اور رسوں :) کی تعریف کرنا، سورج کو چراغ دکھانے جیسا ہے۔ ان کے پوسٹ کی کثیر تعداد کو دیکھ کر تو ہم نے ایک مرتبہ یہ الزام بر سرعام لگا دیا تھا کہ ہو نہ ہو موصوف نے اپنی آءی ڈی اپنے جملہ دوست احباب کو دے رکھی ہو کہ میں فورم پہ رہوں نہ رہوں، میری طرف سے پوسٹیں :) کرتے رہا کرو۔ مگر افسوس کہ الزام، الزام ہی رہا۔
اللہ شمشاد بھاءی کو خوش و خرم رکھے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے :(
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوشی ہوئی یہ دھاگہ دیکھ کر۔ بہت شکریہ خلیل بھائی۔

یہ سب آپ دوستوں کی وجہ سے ہی ہے، یہ ہنسی مزاح، یہ بدلہ سنجی، ہر رکن اپنی جگہ اس محفل کا پھول ہے جس سے بات کر کے مزہ آتا ہے۔ میں کیا ہوں، سچ پوچھیں تو کچھ بھی نہیں، میں تو آپ سب سے بہت کچھ سیکھتا ہوں اور لطف اندوز بھی ہوتا ہوں۔

اللہ تعالٰی سے دعاگو ہوں کہ آپ سبکو خوش و خرم رکھے۔ باقی آئندہ۔
 

ساجد

محفلین
بہت خوشی ہوئی یہ دھاگہ دیکھ کر۔ بہت شکریہ خلیل بھائی۔

یہ سب آپ دوستوں کی وجہ سے ہی ہے، یہ ہنسی مزاح، یہ بدلہ سنجی، ہر رکن اپنی جگہ اس محفل کا پھول ہے جس سے بات کر کے مزہ آتا ہے۔ میں کیا ہوں، سچ پوچھیں تو کچھ بھی نہیں، میں تو آپ سب سے بہت کچھ سیکھتا ہوں اور لطف اندوز بھی ہوتا ہوں۔

اللہ تعالٰی سے دعاگو ہوں کہ آپ سبکو خوش و خرم رکھے۔ باقی آئندہ۔
شمشاد بھائی ، اس شفقت کا بہت شکریہ (حالانکہ شفقت کی بجائے شکریہ آپ کا ادا کرنا چاہئیے تھا) :)۔
یہ بُزلہ اور بدلہ کے بعد کہنے دیجئیے یک نہ شُد!!!!!!!!۔:p
 

پپو

محفلین
شمشاد بھائی ہی وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مجھے اس محفل پر سب سے پہلے خوش آمدید کہا تھا پھر ایک عرصہ تک میں نیٹ کی دنیا سے دور رہا دوبارہ جب محفل میں آیا تو شمشا د بھائی کو ویسے ہی پر جوش پایا
اگر بھائی ناراض نہ ہو ں تو وہ اس محفل کی نانی ہیں میرا مطلب ہے ہر شخص کو حد ادب میں رہتے ہوئے کھل کھیلنے کی اجازت ہے جہاں معاملہ خراب ہوا فورا آئے اور معاملہ سلجھا دیا اور کسی پر بات بھی نہیں آنے دی
ہر ایک ادارے کا ایک مرکز ہوتا ہے میں تو سمجھتا ہوں اردو محفل کا مرکز شمشاد بھائی ہی ہیں اور باقی انتہائی مخلص ساتھی ان کے گرد گھوم رہے ہیں
اللہ تعالی ان کو مزید ترقی دے آمین
 

شمشاد

لائبریرین
پپو بھائی بہت شکریہ آپ کے الفاظ کا۔ اور میں بھلا آپ سے کیوں ناراض ہونے لگا۔ اتنے عرصے سے آپ دوستوں کا ساتھ ہے تو لب و لہجے کو تو پہچانتا ہوں ناں۔
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی آپ اچھی جانتے ہیں مجھے کہ آپ سے بات کرنے کا شرف بھی حاصل ہے۔
نہ ، شمشاد بھائی ، ہم محفل کے طفلِ مکتب اور آپ گرُو ہیں۔ آپ سے ہم کلامی ہمارے لئیے اعزاز کی بات ہے۔
ویسے کہیں آپ اپنی ٹائپو کا ملبہ مُجھ ادبی غریب پر تو نہیں ڈال رہے؟ :eek:۔
 
شمشاد بھائی نے بھی ہماری طرح ۲۳ دسمبر کو ہی محفل میں شرکت کی تھی۔ یہ اور بات کہ ہم نے ۲۰۱۰ میں اور انھوں نے کئی سال قبل۔​

ویسے @×ساجد× بھائی ، دونوں سے ٹائیپو ہی ہوئی ہے۔​
 

یوسف-2

محفلین
شمشاد بھائ!
1۔ خواتین جب نیٹ پر دن رات متحرک ہوتی ہیں تو اکثر ان کی ہنڈیا جل جاتی ہے۔ مرد جب نیٹ فورم میں لاکھوں اسکور کر لیں تو؟ آپ کا کوئی ذاتی تجربہ، جسے آپ شیئر کرنا، ناپسند کریں :)
 

یوسف-2

محفلین
یوسف بھائی یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے۔ اس کے لیے مندرجہ ذیل دھاگہ ملاحظہ فرمائیں اور ہو سکے تو مناسب مشورے سے بھی نوازیں۔

کھانے پکانے کی ڈھیروں تراکیب لکھی جاتی ہیں اور کھانے بھی پکتے ہوں گے۔ مجھے یہ جاننا ہے کہ اگر میں چولہے پر چائے رکھ کر (دودھ چینی پتی ڈال کر) خود ادھر آ بیٹھوں اور بھول جاؤں کہ چائے بھی پک رہی ہے۔ اور جب یاد آنے پر جا کر دیکھا تو دیگچی تک جل چکی تھی۔
یا
میں مصالحہ وغیرہ بنا کر اور گوشت بھون کر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گلنے کے انتظار میں ادھر آ بیٹھوں اور جب باورچی خانے سے کچھ جلنے کی بُو آئی، جا کر دیکھا تو گوشت پہلے گلا، پھر پانی خشک ہونے کے بعد اس کے تکے بنے پھر کوئلہ بنے اور پھر دیگچی سمیت سب کچھ جل گیا۔
تو مجھے پوچھنا یہ ہے کہ ایسی دیگچی کو صاف کیسے کرتے ہیں کہ دوبارہ قابل استعمال ہو سکے۔

ہا ہا ہا ۔ بہت اعلیٰ ۔تو گویا آپ کے ساتھ بھی وہی ہوتا رہا ہے، جو خواتین کے ساتھ ہوتا ہے۔ غالبا" اسی کو ’’مساواتِ مرد و زن‘‘ کہتے ہوں گے :D
ویسے اس کا ایک آسان اور غیر آزمودہ نسخہ ہے کہ آئندہ جب کبھی مہینہ دو مہینہ کے لئے کچن آپ کے قبضہ قدرت میں آ جائے تو کل دنوں کوچار سے تقسیم کریں۔ اور حاصل تقسیم کے نمبر شمار کے مساوی نئی دیگچیاں خرید کر اسٹور کر لیں۔ ادھر تیسرے چوتھے دن کوئ دیگچی جلی، اسے اٹھا کر باہر پھینک دیں اور اس کی جگہ ’’نئ والی‘‘ کو دے دیں۔ ان شا ء اللہ بھابی کے آنے پر گھر کی ساری دیگچیاں صاف ستھری ملیں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اتنا مہنگا نسخہ تو پہلے ہی میرے علم میں تھا۔ لیکن بجٹ میں نہیں آ سکا تو گزشتہ نومبر دسمبر میں اکثر بازار کا روکھا پھیکا کھا کر گزارہ کیا۔ مشورے کا شکریہ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ خلیل الرحمٰن صاحب،

آپ نے یہ تھریڈ شروع کر کے ہماری بھی دلی ترجمانی کر دی ہے۔ واقعی میں جب بھی آن لائن ہوتا ہوں کوئی ہو نہ ہو شمشاد بھائی تو ہوتے ہیں ہیں۔ اور جب شمشاد بھائی ہوتے ہیں تو پھر اور کوئی یاد بھی نہیں آتا ۔ :D میری ان کی ملاقات زیادہ تر کرکٹ کے دھاگے میں ہی ہوتی ہے اور وہاں بھی وہ کسی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑتے۔ :boxing::grin:
 
ہو گا کیا؟​
کھوتے نال کھوتا وٹایا​
گیلانی گیا راجہ آیا​
چور گیا تے ڈاکو آیا​
اے ہے پاکستان دا سرمایہ​
دسو اسی کی کمایا​
بس کھوتے نال کھوتا وٹایا​
کیا کوئی یقین کرسکتا ہے کہ اس نظم کے خالق یا پیش کار پچھلے پانچ مہینوں میں تقریبا ً بیس بائیس ہزار پیغامات بھیج کر اس وقت ڈیڑھ لاکھ پیغامات سے صرف چھ ہزار دور ہیں جو اس رفتار سے اگلے ڈیڑھ ماہ میں مکمل ہوجائیں گے۔ لگ بگ پندرہ ستمبر بنتی ہے تاریخ۔ اب دیکھتے ہیں ہماری پیشن گوئی کہاں تک درست ہوتی ہے۔
 
Top