نتائج تلاش

  1. س

    اہل مغرب زیادہ منافق ہیں یا ہم

    ابن آدم ہیں نا!!! وہ بھی اور ہم بھی۔ سو جبلت بھی ایک ہی رکھتے ہیں۔ نہ وہ خود کو سدھاریں گے نہ ہم۔ بس انسان کو مشرق و مغرب میں تقسیم کر کے اپنی منافقت کے لئیے دوسروں کو مؤرد الزام ٹھہرا کر خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ وَالعَصرِِ۔إِنَّ الإِنسٰنَ لَفى خُسرٍ۔إِلَّا الَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا...
  2. س

    ابن مریم ہوا کرے کوئی ؛ مرے دکھ کی دوا کرے کوئی

    ہم کہ جو منصب ڈیڑھ ہزاری سے متصف ہیں اور محفل کے قدیم درباریوں میں شامل ہیں ابھی تک ان دروازوں کے رموز سے آشنا نہیں ہو سکے ۔ آپ ابھی سے حجرہ اسرار کی دیواروں میں روزن تلاش کرنے چل دئیے۔ ابھی تاروں سے کھیلو چاند کی کرنوں سے اٹھلاؤ ملے گی اس کے چہرے کی جھلک آہستہ آہستہ
  3. س

    طالبان کی جانب سے پاکستان سے انتقام لینے کا عزم

    یہاں جس کو دیکھیں اس کا قبلہ امریکہ ، سعودی عرب ، ایران یا اپنے مسلک میں ملتا ہے۔ اگر پاکستان اور پاکستانیت کا دعویٰ ہے تو دیگر راگ الاپنا بند کرنے ہوں گے ورنہ حب الوطنی کا منافق چولا اتار کر سب سامنے آ جائیں تاکہ یہ روز روز کی بک بک جھک جھک کا خاتمہ کر کے اپنی اپنی راہ لیں۔ ۔ ۔ ۔ طالوت ، آپ کے...
  4. س

    اسے دیکھیں؟

    اس کا مطلب ہے دال میں کچھ "لال" ہے۔
  5. س

    اسے دیکھیں؟

    شمشاد بھائی ، کون سے "قدرتی حسن" کی بات کر رہے ہیں؟۔:)
  6. س

    تاسف بیٹے کے لیے دعا صحت کی درخواست

    اللہ تعالی اس معصوم کو آپ کی درجات کی بلندی کا سبب بنائے۔ بے شک ہم سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
  7. س

    طالبان کی جانب سے پاکستان سے انتقام لینے کا عزم

    ایک "سازشی کہانی" ملاحظہ فرما لیجئیے تا کہ ابہام دور ہو سکے۔
  8. س

    طالبان کی جانب سے پاکستان سے انتقام لینے کا عزم

    امریکہ کی اس خطے میں جارحیت سے پہلے خون ریزی کا یہ سلسلہ ہرگز نہ تھا۔ یہ سبز قدم (امن کے ٹھیکیدار) دنیا کے جس خطے میں بھی جاتے ہیں وہاں خون کی وہ ہولی کھیلتے ہیں کہ الاماان الحفیظ اور بڑی ہوشیاری سے مقامی لوگوں میں سے قاتلوں کے گروہوں کی مالی اعانت کر کے کسی فرضی تنظیم کا نام استعمال کرتے ہیں۔...
  9. س

    طالبان کی جانب سے پاکستان سے انتقام لینے کا عزم

    مسٹر فواد ، دہشت گردی کی تعریف؟؟؟۔ سینکڑوں کو مارنے والا دہشت گرد!!! بالکل تسلیم کر لیا۔ لیکن جو لاکھوں معصوم انسانوں کو ان کے مما لک میں گھس کر مارے اس کے بارے میں آپ کے انصاف کا کیا پیمانہ ہے؟؟؟۔ جو بم سے مارے وہ دہشت گرد اور جو ایٹم بم سے حملہ کر کے ہر چیز نیست و نابود کر دے وہ امن کا...
  10. س

    پابندی کب ختم ہوگی۔

    لگتا ہے صدیق صاحب کی عرضی داخل دفتر کر دی گئی ہے۔ ویسے اردو محفل میں ناظمین تسلی بخش تعداد میں ہیں۔ ایک ممبر کی درخواست پہ ہاں یا ناں میں اتنی تاخیر؟۔ محفل کے روح رواں نبیل بھائی متوجہ ہوں۔
  11. س

    ڈرونز (روٹ ہمراہ ہے)

    اسامہ بن لادن کا قصہ تمام ہوا۔کب؟ یہ خدا جانتا ہے۔ہم تو اتنا بھی نہیں جانتے کہ متعدد بار مر کر زندہ ہونے والا اسامہ اب کی بار کب زندہ ہو گا یا پھر امریکہ اپنی مسیحائی کے اثر سے اس کے مردے میں کب جان ڈال دے۔ بقول باراک اوبامہ "اسامہ مسلمان نہیں تھا" شاید اسی "فتوی" کی روشنی میں اس کی آخری رسومات...
  12. س

    سعودی سفارت کار شھید

    تکلف برطرف، جس پرامن مستقبل کی نوید ہم پاکستانیوںکو سنا ئی جا رہی ہے اس کی بہت سی مثالیں دنیا میں امریکی قتل وغارت گری اور ملکوں کو ملبے کا ڈھیر بنانے کی شکل میں خود امریکہ کا منہ چڑا رہی ہیں۔ انکل سام جی آپ بہت بڑے کاریگر ہیں اور انسانی کھوپڑیوں کے پہاڑ بنانے میں تو آپ کا جواب نہیں۔ آپ اور...
  13. س

    سعودی سفارت کار شھید

    سعودی سفارت کار کا قتل قابل مذمت ہے۔ آپ نے اس حوالے سے ایرانی سازش کا ذکر کیا ہے تو عرض ہے کہ یہ نئی بات نہیں۔ برصغیر کی سر زمین ایران اور عربوں کی صدیوں پرانی مخاصمت کی گواہ ہے۔ دونوں فریقوں نے اسے میدان جنگ بنایا اور یہاں کے لوگوں کو اپنے اپنے خیالات کا حامل بنانے کے لئیے تشدد اور پیسہ دونوں...
  14. س

    اسامہ بن لادن ہلاک ہوگئے، صدر باراک اوبامہ کا اعلان

    ایک احتجاج اس امریکی کی طرف سے It’s increasingly clear that the operation was a planned assassination, multiply violating elementary norms of international law. We might ask ourselves how we would be reacting if Iraqi commandos landed at George W. Bush’s compound, assassinated him, and dumped...
  15. س

    اسامہ بن لادن ہلاک ہوگئے، صدر باراک اوبامہ کا اعلان

    کسی نے اس بات پہ غور کیا کہ ہمارے "عظیم ،نڈر، ملک و عوام کے خدمت گزار" سیاسی "بازیگروں" میں سے کسی کو بھی اس امریکی جارحیت پہ عوام کو جگانے کا ہوش نہیں آیا۔ جو لانگ مارچ کے "ہیرو" کا تاج سر پہ سجائے پھر رہے ہیں وہ اپنے گھر سے نکل کر سڑک تک نہ آ سکے کہ بین الاقوامی میڈیا میں کم از کم ان کا عوامی...
  16. س

    "جس نام میں محمد آتا ہے، اس کا ڈيٹا ہمارے کمپيوٹر قبول نہيں کرتے"- امريکی سفير

    اللہ تو مان جاتا ہے لیکن اللہ کے بندے نہیں مانتے۔ اگر مسلم دنیا کے حکمران خود کو خدا سمجھنا چھوڑ دیں اور اقتدار سے چپک کر رہنے کا وطیرہ ترک کر کے قومی اداروں کو مضبوط اور قانون کے آگے سر تسلیم خم کرنا سیکھ لیں تو مسلم عوام میں اضطراب کم ہو سکتا ہے جس کا لا محالہ نتیجہ یہ نکلے گا کہ امریکہ اور...
  17. س

    طالبان کی جانب سے پاکستان سے انتقام لینے کا عزم

    عثمان ، آپ نے ٹھیک کہا۔ جب یہ "جہادی" کلچر اپنے پر پرزے نکال رہا تھا اس وقت ہمارے "امیرالمومنین" جنرل ضیاء مرحوم امریکہ کی گڈ بکس میں تھے اور اس کلچر کی فنڈنگ امریکہ سے اور افرادی قوت پاکستان، عرب ممالک اور روس سے آزاد ہونے والی کچھ ریاستوں سے مہیا کرائی جاتی تھی۔ دراصل اس وقت بھی ان "مجاہدین"...
  18. س

    طالبان کی جانب سے پاکستان سے انتقام لینے کا عزم

    بالکل ٹھیک کہا90 کی دہائی میں پاکستان ہی کی مدد سے امریکہ اپنے روایتی حریف روس کو زیر کرنے میں کامیاب ہوا تھااور آج پاکستان اسی امریکہ کے شر کا شکار ہے۔
  19. س

    طالبان کی جانب سے پاکستان سے انتقام لینے کا عزم

    تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اسامہ کےمبینہ قتل کی کارروائی کے دوران پاکستانی فوج کی ممکنہ مزاحمت پر اسے "جنگ" سے تعبیر کرتے ہوئے لڑائی شروع کرنے کا پورا اختیار امریکی سورماؤں کو دے دیا گیا تھا۔ کوئی بتا سکتا ہے کہ ایک آزاد ملک کی جغرافیائی حدود کو مسلح اور تربیت یافتہ جنگجو عبور کر کے قتل و غارت کا...
  20. س

    اسامہ بن لادن ہلاک ہوگئے، صدر باراک اوبامہ کا اعلان

    اس امریکی ٹوپی ڈرامے کی بحث کو مزید بڑھانے کا کیا فائدہ؟۔ مسٹر فواد کبھی نہیں مانیں گے کہ کوے کا رنگ کالا ہوتا ہے۔شکست خوردہ امریکی فوج کو افغانستان سے نکلنے کا کوئی بہانہ چاہئیے تھا اور اوبامہ کو اپنی کامیابی کا ثبوت امریکی عوام کو دینا تھا اس لئیے ایبٹ آباد میں یہ جارحانہ کارروائی کی گئی جو...
Top