نتائج تلاش

  1. س

    مظلوم صحیفہ

    بالکل درست کہا۔ اور یہی وجہ ہے کہ ان "نیم حکیموں" کی وجہ سے مسلمان فرقوں میں تقسیم در تقسیم ہو چکے ہیں۔ آج کے دور میں تو اس میں کمرشلائزیشن بھی آ چکی ہے۔ یہ گلی گلی کھلتے ہوئے مدرسے جن میں اکثر رجسٹرڈ بھی نہیں ہوتے اور جگہ جگہ ڈیڑھ اینٹ کی مساجد کہ جن میں انتہائی ناقص دینی معلومات والے خود کو...
  2. س

    صدر پرویز مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    جی سویدا ، بہت شکریہ وضاحت دینے کا۔ لیکن میں اُس ٹیکنیکل عدالتی اصطلاح کے بارے میں جاننے کا متمنی ہوں جو "دائمی وارنٹ گرفتاری" کے نام سے متعارف کروائی گئی ہے۔
  3. س

    صدر پرویز مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    وارنٹ گرفتاری تو سمجھ میں آتے ہیں لیکن "دائمی وارنٹ گرفتاری" کی سمجھ نہیں آئی۔
  4. س

    لینکس کا ووبی ونڈوز انسٹالر اب اردو زبان میں

    کچھ دنوں سے اوبنٹو 10۔4 کو او ایس کے طور پہ استعمال کر رہا ہوں۔ کمپیوٹر کی تکنیک سے ناواقف ہونے کے باوجود اسے میں ووبی انسٹالر سے علیحدہ پارٹیشن میں انسٹال کرنے میں کامیاب رہا ، اگرچہ سنا تھا کہ اسے انسٹال کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ ونڈوز اور لینکس کا موازنہ کئیے بغیر یہ ضرور کہہ سکتا ہوں...
  5. س

    ہائیڈ پارک

    موجودہ دور حکومت میں کسی اور قانون پہ عمل ہوا ہو یا نہ لیکن ایک قانون پہ عمل ضرور ہوا۔ جی نہیں وہ "جنگل کا قانون" نہیں ہے بلکہ وہ ایک ایسا قانون ہے جس کی بدولت پاکستان کے جملہ "مابدولتوں" کے ماضی اور حال کا احوال لکھ کر آپ ایس ایم ایس نہیں کر سکتے ورنہ جیل کی سلاخیں آپ کو اپنے "حفظ و امان" میں...
  6. س

    کوئی ان سے کیا توقع رکھے؟۔

    معاشرہ کے اجزائے ترکیبی میں ریاست اور ادارے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ بلکہ یوں کہئیے کہ معاشرہ کی تشکیل اگر نظریات و ثقافت سے ہوتی ہے تو اس کی ترتیب ریاستی اداروں کے ذمہ ہوتی ہے ۔ قوانین کا اجراء اور ان پر عمل درآمد انہی ریاست اداروں کا فرض شمار کیا جاتا ہے۔ فرد معاشرہ کی اہم اکائی ضرور ہے لیکن...
  7. س

    کوئی ان سے کیا توقع رکھے؟۔

    اسلام تو نام ہی سلامتی کا ہے۔ میرے خیال میں یہاں یہ بات نہیں تھی کہ قتل کرنے والا کیسا مسلمان تھا یا وہ مسلمان تھا بھی کہ نہیں۔ یہاں معاملہ یہ ہے کہ ہماری ہر فوجی اور سول آمریت (جمہوریت) نے ان سیکورٹی اداروں کو بڑی دیدہ دلیری سے اپنے مخالفین کو کچلنے اور عوام کو ڈرانے دھمکانےکے لئیے استعمال کیا...
  8. س

    کوئی ان سے کیا توقع رکھے؟۔

    یہ درست کہ جہاں زندگی کی بقا کے لالے پڑے ہوں وہاں نظریہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا اور اس پر وزیراعظم کا مایوس کن رویہ ۔ان کو اداروں کی وکالت کا کیا مناسب موقع ملا۔ لعنت ایسی سیکورٹی پر جو عوام کے خون سے ہاتھ رنگے۔ عام پاکستانی اب بالکل انہی خطوط پر سوچ رہا ہے جو آپ نے اپنی تحریر میں واضح کئیے۔ سپریم...
  9. س

    پسماندہ پنجابی

    عالی جاہ ، دوبارہ غور سے پڑھئیے کہ قاسمی صاحب نے اپنے کالم میں لکھا کیا ہے۔ ان کا تعلق چونکہ پنجاب سے ہے اس لئیے پنجابی زبان کی حالت پہ تفصیلی اظہار خیال کیا۔ جو نتیجہ آپ نے نکالا یہ اس مضمون اور صاحب مضمون کا مقصود نہیں ہے۔ ضمنَا بتا دیتا ہوں کہ پنجابی زبان پاکستان کی تمام علاقائی زبانوں میں...
  10. س

    تاسف جمیل فخری انتقال کر گئے۔

    انا للہ و انا الیہ راجعون میرے پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک اور دنیا سے چلا گیا۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے۔
  11. س

    انسانیت کے خلاف جرم

    جی ہاں ، وہ واقعہ انتہائی گھناٖؤنا تھا لیکن ہماری حکومت نے اس سے کوئی سبق سیکھا اور نہ عوام نے۔ ورنہ ایسے واقعات رک چکے ہوتے۔
  12. س

    کوئی ان سے کیا توقع رکھے؟۔

    سویدا ، آپ ٹھیک کہہ رہے ہو۔ ذرائع ابلاغ پہ کچھ زیادہ ہی "روشن خیالی" کا دور دورہ ہے۔ کوئی ان سے پوچھے اگر سیکولر ریاست ہی بنانا تھی تو تقسیم برصغیر کے لئیے اتنی قربانیاں کیوں دی گئیں؟۔ ایسے ایسے "نابغہ روزگار" میڈیا پہ آ کر اپنےدانشورانہ جوہر دکھا رہے ہوتے ہیں کہ جن کی تحریک پاکستان اور تاریخ...
  13. س

    موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (4)

    لاہور میں اس وقت بارش ہو رہی ہے اور میں ونڈو کے ساتھ بیٹھا اس کی ٹھنڈی ہواؤں کا لطف لے رہا ہوں۔ پچھلے تین دن شدید گرمی رہی۔
  14. س

    کوئی ان سے کیا توقع رکھے؟۔

    بزرگوں اور اساتذہ نے بچپن میں ہمیں یہی بتایا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور ہم نے بھی اس پر یقین کر لیا۔ لیکن آج تک کسی نے ہمیں یہ نہیں کہا کہ پاکستان اسلام کے لئیے بنایا گیا۔ وہ اسلام کے جو ایک انسان کے نا حق قتل کو پوری انسانیت کا قتل کہتا ہے۔ لہذا پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس...
  15. س

    جو کم آتے ہیں وہ یہاں آئیں

    چلئیے شمشاد بھائی ، ان کی غیر حاضری لگا دیں۔:)
  16. س

    جو کم آتے ہیں وہ یہاں آئیں

    جو محفل میں کم کم آتے ہیں وہ کم از کم یہاں ضرور آئیں۔ شمشاد بھائی ، میں آ گیا۔
  17. س

    پی این ایس: حملہ آور امریکہ کے بنے واکی ٹاکی سے لیس تھے۔

    مسٹر فواد ، آپ خبر کو دوبارہ پڑھیں اور اتنا ہی ردعمل ظاہر کریں جو خبر کے مطابق ہو۔ خبر میں صرف یہ کہا گیا کہ امریکہ کے بنے واکی ٹاکی برآمد ہوئے ۔ کیا کسی نے یہ کہا کہ امریکہ نے انہیں یہ سیٹ دئیے؟۔ آپ کا بے جا رد عمل اور کوسنے دینے کا انداز بتاتا ہے کہ "چور کی داڑھی میں تنکا" والی ضرب المثل کس...
  18. س

    عالمی دھشت گرد: امریکہ

    بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی "بڑے بے ادب ہو ، سزا چاہتے ہو"؟ شعر کے خالق کی روح سے معذرت کے ساتھ۔
  19. س

    ناعمہ کا چائے خانہ

    ایک دھماکہ گوجرانوالہ اور دوسرا پشاور کے قریب ایک ویگن سٹینڈ پر ہوا ۔ مجموعی طور پر اب تک 15 افراد کے لقمہ اجل بننے کی خبر ہے۔
  20. س

    کتاب: میں نے بائبل سے پوچھا قرآن کیوں جلے از امیر حمزہ

    مجموعی طور پہ ایک اچھی علمی تحقیق ہے اگرچہ مصنف نے کہیں کہیں سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے۔
Top