دیباچہ
’’غالب کے اُڑیں گے پُرزے‘‘ کی ضمن میں مرزا غالب کے کلام پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے کچھ دن ہوگئے تھے اور ان کے شستہ و شائستہ کلام پر ہماری پیروڈیوں ( بے ہودگیوں ) کی کل تعداد دو دہائیوں سے تجاوز کرچکی تھی، ادھر ایک عدد برقی کتاب کے لیے ہمارے اکلوتے ناشر ، استادِ محترم کا اِصرار بڑھتا جارہا...