نتائج تلاش

  1. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    یہی بات میں اکثر کہتا ہوں کہ عروض اور روانی کے لحاظ سے درست اشعار ہو جانے پر بھی زیادہ تر محض تک بندی محسوس ہوتی ہے۔ کوئی تخیل کی پرواز محسوس نہیں ہوتی
  2. الف عین

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔ احمد فراز کی زمین پر

    بہتر طریقہ یہی ہے کہ اپنے ہر مصرع پر بالکل مطمئن نہیں ہوا جائے، اس وقت تک جب تک کہ وہ کسی مجموعے کی زینت نہ بن جائے۔ رسالوں میں شائع ہونے کے بعد بھی کوئی بہتری کی صورت محسوس ہو تو بغیر جھجک کے وہ تبدیلی کر لینی چاہیے۔
  3. الف عین

    آسٹریلیا کا دورہ انڈیا 2019

    کسی نے آسٹریلیا کا انڈیا دورہ کا دھاگہ نہیں کھولا اب تک! آج ناگپور میں دوسرا ون ڈے بھی ہندوستان نے جیت ہی لیا مگر کیا میچ تھا، بہت مزا آیا اب تک دونوں ون ڈے انڈیا نے ہی جیتے ہیں اور دونوں میچ ایسے ہی نازک دور سے گزرتے رہے
  4. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    زمین پر آسمانی رحمتوں کی برسات! اس وقت یہاں کیلیفورنیا میں ہو ہی رہی ہے
  5. الف عین

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔ احمد فراز کی زمین پر

    چھپتے ہو کیوں، پردہ اٹھا کیوں نہیں دیتے روئے حسیں اک بار دکھا کیوں نہیں دیتے ..... پہلا مصرع 'کیوں' کی وجہ سے بحر سے خارج ہو گیا دوسرا بھی حسیں کو 'حَسِ' باندھنے کی وجہ سے رواں نہیں کوچے میں مرا آنا جو منظور نہیں ہے پھر نقشِ کفِ پا بھی مٹا کیوں نہیں دیتے .... درست تا کر نہ سکوں مے کا تقاضا...
  6. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    کئی مصرعے وزن میں نہیں۔ تو، ہی، سدا جو بھرتی کے الفاظ ہیں ان سے بچنے کی کوشش کریں اس غزل کو خود ایک بار پھر سے دیکھیں
  7. الف عین

    حمد باری تعالی ( برائے اصلاح )

    سبھی تجھ ہیں دور ، یہ ہی سبب ہے 'سے' بھول گئے ہیں شاید۔ 'یہ ہی' میں ہی بھرتی کا لگتا ہے، درست 'یہی' ہوتا ہے ۔ میں نے 'بس یہ سبب' لکھا تھا، اور اب بھی میں اسی کو ترجیح دوں گا تُو مالک ہے رازق ہے سارے جہاں کا ہے جلہ ترا میں جہاں دیکھتا ہوں یہ نیا شعر بھی پسند نہیں آیا اسے نکال ہی دو باقی حمد درست ہے
  8. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    صحت اور عافیت سے رہیں اور آفات سے محفوظ، سب کے لیے یہی دعائیں
  9. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    گرما گرم خبر ہے تو سنا ہی دیں، دل کی بھڑاس نکال لیں
  10. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ثنا اور حمد کے لیے کوئی وقت مقرر ہے کیا؟
  11. الف عین

    علیؓ کے جانشیں خالدؓ کے پیروکار ہیں ہم سب

    شاید خیالات کی وجہ سے مجھ ہندوستانی کو اصلاح کے لیے نہیں دی گئی! اب قوافی تو درست ہیں لیکن محض کچھ جذباتی بیانات کے، کوئی تخیل کار فرما نظر نہیں آتا
  12. الف عین

    حمد باری تعالی ( برائے اصلاح )

    اب دیکھتا ہوں اسے..... ستاروں بھراآسماں دیکھتا ہوں ہے قدرت تری میں جہاں دیکھتا ہوں ------------- دو لخت محسوس ہوتا ہے، محض ایک ہی مثال پہلے مصرع میں نہ ہو بلکہ دو تین دی جائیں یہ ممکن نہیں ہےتجھے دیکھنا تو میں تیرے ہزاروں نشاں دیکھتا ہوں ---------------- مربوط نہیں ہو...
  13. الف عین

    حمد باری تعالی ( برائے اصلاح )

    یہ تو علم ہے، لیکن اس ڈیڑھ ماہ میں سینٹا کلارا اور ڈیوس، کیلیفورنیا کے علاوہ ہم لوگ شاید ہی کہیں جا سکیں
  14. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    حال یہ ہو گیا کہ بدھ کے بعد اب ہند و پاک میں پیر کی صبح صبح اگلا پیغام پوسٹ ہو رہا ہے!
  15. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    قریب تو نہیں مگر دور سے بھی سلام کا جواب تو دیا جانا چاہیے ۔ تو امریکہ سے جواب دے رہا ہوں جہاں کل رات بخیر پہنچا ہوں
  16. الف عین

    غزل

    درست ہے غزل
  17. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    میں پھر یہی درخواست کروں گا کہ ہر مصرع کو الفاظ بدل بدل کر دیکھیں اور خود کو جو رواں مصرع لگے، اسے اصلاح کے لیے پیش کریں، یہ نہ سوچیں کہ میں ہی دیکھ لوں گا ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ مجھ کو بھی فوراً جو صورت سمجھ میں آئے، اس سے بہتر آپ کا وہ مصرع ہو سکتا ہے جو آپ نے یہاں نہیں دیا، لیکن سوچا تھا!
  18. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    تمہاری محبّت ہے درکا مجھ کو ہے درکارتیرا ہی دیدار مجھ کو ----------------- شتر گربہ تمہاری محبّت کا چسکا لگا ہے اسی نے تو یوں کیا ہے بیکار مجھ کو -------------------- دوسرا مصرع وزن میں نہیں اسی نے بنا ڈالا بیکار/بیمار مجھ کو نشہ یہ محبّت کا نہ جانے ہے کیسا بُھلایا اسی نے ہے گھر بار مجھ کو...
  19. الف عین

    برائے اصلاح ۔۔نظم (روحِ عریاں)

    درست ہے نظم، صرف ایک ہی غلطی محسوس ہوتی ہے۔ زماں عموماً وقت بطور عمومی اسم استعمال ہوتا ہے نہ کہ کسی مخصوص دورانیہ کے لیے اس لیے ان دو مصرعوں زمانِ ہجر میں پہنی تھی ضبط کی پوشاک جسے وصال کی خواہش نے تار تار کیا کو بدل کر جو فصلِ ہجر میں پہنی تھی ضبط کی پوشاک اسے وصال کی خواہش نے تار تار...
  20. الف عین

    نعتِ رسولﷺ (برائے اصلاح )

    اب درست ہے نعت
Top