محب، بالکل جناب ہم ایک زمانے میں غیر حاضرہوگئے تھے لیکن یہ وہ زمانہ تھا کہ ہم عازم عدم آباد ہوتے ہوتے بچے اور ازاں بعد ایک طویل و خطیر بیماری کے مقابل فاتح قرار پائے تھے۔ حالیہ ڈینگی نے بھی ہمیں آن دبوچا اور اللہ تعالی کی مہربانی سے اس سے بھی بچ نکلے لیکن ہماری فیملی کے دو افراد اس کی نذر ہو...