قارئین کی اطلاع کے لیے عرض کرتے چلیں کہ برادرم محمد حفیظ الرحمٰن کی یہ غزل اس لیے بھی خاص ہے کہ پہلی مرتبہ انہوں نے خود یونی کوڈ میں اردو ٹائپ کرکے اپنی غزل خود ہی پوسٹ کی ہے۔
خوبصورت غزل ہے۔ داد قبول فرمائیے جناب۔
آپ نے زیر کے بجائے ہائی فن استعمال کیا تھا جسکی تدوین کردی ہے۔ مندرجہ بالا شعر میں بھی کیا ٹائیپو ہے؟ کیا اسے بھی افلاک کردیا جائے؟
بھائی اس سلسلے میں ایک تیر بہدف نسخہ تو ہم نے شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ میں درج کردیا ہے۔ اب اگر اساتذہ اسے نہ مانیں تو اس میں ہمارا تو کوئی قصور نہیں ہے نا؟:)