10۔ اور اب پیشِ خدمت ہے جناب عاطف بٹ کی خوبصورت غزل کی پیروڈی
غزل
محمد خلیل الرحمٰن
( جناب عاطف بٹ سے معذرت کے ساتھ(
جب اُس سے عشق کا اظہار یوں کیا بھی نہیں
نظر چرا کے وہ گزرا تو دُکھ ہوا بھی نہیں
میں اُس کے واسطے جیتا ہوں پر عجیب ہے وہ
وہ میرے واسطے اِک بار تو مرا بھی نہیں
عجب لِباس پہن...