درست نشاندہی کی آپ نے۔ لیکن اسے سمجھنے کے لئے ان مذہبی اور نسلی متعصب لوگوں کو صدیوں کا عرصہ درکار ہے۔ :)
فی الحال تو یہاں لطیفے ہی ختم نہیں ہورہے۔ نیا لطیفہ یہ ہے کہ عربوں پہ تنقید کرنے والا دہریہ یا کافر ہے۔ :ROFLMAO:
قومی سٹار اور عہدیدار میں فرق ہے۔ کھیل کے میدان میں بے شک وہ ایک خاص رویے کے پابند ہیں لیکن اپنی زندگی کے دوسرے معاملات میں ان کا رویہ عام لوگوں جیسا ہی ہو گا۔
یہ صرف آپ کی قیاس آرائی ہے۔ اصل واقعہ تو عینی شاہد ہی بتا سکتے ہیں۔
تو پھر آپ ہی بتائیے کہ اگر کسی کی فیملی اراکین کو اسطرح دھکے لگ رہے ہوں تو وہ کیا کرے گا ؟ میرے خیال سے آفریدی کا ردعمل فطری ہے۔ مداحوں نے بدتمیزی کی انتہا کر چھوڑی تھی اور سیکیورٹی کا انتظام بھی ناقص معلوم ہو رہا ہے۔