بھئ سچی بات ہے کہ پینڈو ہونے کے باوجود شہد کی مکھیوں سے ہم دور ہی رہے ۔جب کبھی کسی چھتے سے شہد نکالنا مقصود ٹھہرتا تو قریب ہی آباد خانہ بدوشوں سے یہ کام اجرت پہ کروا لیتے تھے۔ وہ لوگ منہ پر ایک کپڑا لپیٹ لیتے اور چھتہ اتار کر درخت سے نیچے لے آتے جبکہ اس پر ابھی چند مکھیاں موجود ہوتی تھیں۔ اس سے...