نتائج تلاش

  1. س

    مزارِ حضرت خواجہ اویس قرنی ؒ کی زیارت

    :):):) تعبیر بہن ، حد کر دی آپ نے۔ Forum کو Farm کر دیا۔:cool:
  2. س

    مزارِ حضرت خواجہ اویس قرنی ؒ کی زیارت

    برادرِ عزیز ، خاتون ممبر ہو یا مرد رُکن ، اردو محفل پر جنسی تفریق کی گنجائش نہیں ہے۔ جب ہم اپنے قلم سے کچھ تحریر کرتے ہیں تو جان لیجئیے کہ تحریر کا لفظ حُریت سے نسبت رکھتا ہے جس کا مطلب ہے آزادی یعنی اگر ہم اپنے خیالات و مشاہدات کو حروف ، تصاویر یا الفاظ کی شکل میں آزاد (تحریر) کرتے ہیں ہیں تو...
  3. س

    کوئٹہ، زائرين کي بس پر خودکش حملہ، 13 افراد جاں بحق، خيبرايجنسي ميں بم دھماکا، 8 سيکورٹي اہلکار شہيد

    ہائیں ، ایران میں یہ ہوتا ہے؟۔ کم ازکم ہمیں تو نہیں معلوم تھا :eek: ۔ اور اگر ہوتا بھی ہو تو اس کے بدلے میں اپنے ملک میں مسلکی قتلِ عام کی کیا منطق ہے؟۔
  4. س

    ساتویں سالگرہ اردو محفل کے سدا بہار پھول

    نایاب بھائی ، اردو محفل کے سدا بہار پھولوں کا تذکرہ طبیعت کو مہکا گیا۔ بہت ہی خوبصورت مراسلہ ہے۔:)
  5. س

    انٹرویو چائے محمود غزنوی کے ساتھ

    محمود احمد غزنوی صاحب آپ نے بہت خوبصورتی سے سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔ بعض باتیں تو اتنی اوکھی اوکھی کر دی ہیں آپ نے کہ ہمارا احساس کم مائگی دو چند ہو گیا :)۔ توقع ہے ابھی یہ سلسلہ مزید چلے گا۔
  6. س

    بارے خانہ کعبہ کچھ جدید سائنسی معلومات

    ابھی چند دن پہلے تک لاہور شہر میں ایک عورت کے بارے میں بہت سنا گیا کہ وہ عمرہ کرنے گئی اور حرمِ مکی کے فرش کی ٹائلوں کو دیکھ کر اس نے کہا کہ 'اس سے اچھی کوالٹی کی ٹائلیں تو ہمارے باتھ رُوم میں لگی ہیں'۔ اتنا کہنے پر اس عورت کی شکل بندریا کی ہوگئی کچھ "راویوں" نے کتیا اور کچھ نے اس کے علاوہ بھی...
  7. س

    پاکستان تحریک انصاف کی نظریاتی ویڈیو

    جی شمشاد بھائی ، اپنی اس حسابی غلطی کو کتابی انداز میں درست کرنے کے لئے ابھی پر تول ہی رہا تھا کہ بجلی داغِ مفارقت دے گئی اور اب واپس آیا تو آپ پہلے ہی سے نشان دہی کر چکے تھے۔:grin:
  8. س

    پاکستان تحریک انصاف کی نظریاتی ویڈیو

    مجرم کون ۔ عمران خان کی فرانس آمد تحریر: ثمن شاہ ۔ پیرس بغاوت ڈاٹ نیٹ : 2012-06-27 10:16:08 پاکستان تحریکِ انصاف فرانس کی جان توڑ کوششوں کے نتیجے میں بلاآخر چئیرمین عمران صاحب نے پیرس آنے کی حامی کیا بھر لی پورے شہر میں عجب ہلچل پھیل گئی لو جی تیاریاں عروج پر تھیں کم وقت مقابلہ سخت تھا...
  9. س

    پاکستان سری لنکا میں

    جب جب نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے گا بہتری نظر آئے گی۔ اظہر علی ، حفیظ اور توفیق عمر اچھے ہٹر ہیں لیکن مسئلہ مڈل آرڈر میں ہے جہاں ابھی بھی بڈھے شیروں کا راج ہے۔
  10. س

    پاکستان تحریک انصاف کی نظریاتی ویڈیو

    محمد وارث بھائی سے متفق ہوں۔ عمران خان کے لئے دل میں ایک گوشہ موجود تھا لیکن جب یہ دیکھا کہ تمام لوٹے ، لٹیرے اور غنڈے بد معاش اس پارٹی کا دھڑا دھڑ حصہ بن رہے ہیں تب سے سوچ 90 درجے کے زاوئیے پر یُو ٹرن لے چکی ہے۔ لاہور میں تحریکِ انصاف کی رکنیت سازی جاری ہے۔ بھلا کیسے؟ چوک میں ایک کیمپ لگایا...
  11. س

    ناٹو کے رسدی اخراجات میں پاکستان کی اہمیت

    امریکہ کی ڈیفنس لاجسٹک ایجنسی کے ڈائریکٹر وائس ایڈمرل مارک ہارنیچک نےافغانستان پر قابض ناٹوفورسز کی سپلائی لائن پر اٹھنے والے اخراجات پر چند خصوصی تفصیلات مہیا کی ہیں۔ وائس ایڈمرل ہارنیچک کے مطابق ،موجودہ زمینی راستے سے ، امریکہ سے بھیجے جانے والے ہر ایک کارگو کنٹینر پر کم و بیش بیس...
  12. س

    پاکستان تحریک انصاف کی نظریاتی ویڈیو

    عمران کی سیاست کے انداز میں کیا کوئی چیز روایتی سیاست سے مختلف ہے؟۔ اگر ہے تو مجھے بھی آگاہ فرمائیں۔
  13. س

    امريکہ – دوست يا دشمن ؟ کچھ حقائق

    پاکستانی قوم دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرنے والی اور پاکستانی حکمران سب سے بڑے فقیروں میں شامل ہیں۔ امریکہ ان فقیروں کے ذریعے ہی ہمیں اپنا غلام بناتا ہے۔ اگر پاکستان کا اقتدار حقیقی معنوں میں پاکستانی عوام کو منتقل کیا جائے تو امریکی بھیک کی کبھی ضرورت ہی نہ پڑے گی۔ لہذا امریکہ ان فقیروں کو...
  14. س

    بارے خانہ کعبہ کچھ جدید سائنسی معلومات

    ابھی چند روز قبل خانہ کعبہ کے عین سر پر، سورج ، اس قدر عمودی ٹھہرا تھا کہ خانہ کعبہ کا سایہ ہی غائب ہو گیا تھا۔:daydreaming: فیس بُک والے بھائی سائنس میں تو ہم سے ریسرچ ہونی نہیں کم از کم شعائرِ اسلامیہ کو ہی اپنی خیالی دست و بُرد سے محفوظ رہنے دو ۔
  15. س

    امريکہ – دوست يا دشمن ؟ کچھ حقائق

    ' کارِ جہاں درازہے اب میرا انتظار کر' :)
  16. س

    کشتی ڈوبنے سے سترہ تارکینِ وطن ہلاک، نوّے لاپتہ

    انتہائی افسوسناک خبر ہے۔
  17. س

    کشتی ڈوبنے سے سترہ تارکینِ وطن ہلاک، نوّے لاپتہ

    نایاب بھائی ، میں نے آپ کے مراسلہ کی تدوین کر دی ہے۔ 'آج کی خبر' میں بھیجی جانیوالی خبر کا عنوان ماخذ کے عنوان سے مختلف نہیں ہونا چاہئیے ہاں البتہ طوالت کی وجہ سے مختصر کرنا پڑے تو مفہوم میں تبدیلی نہ ہونے دی جائے۔
  18. س

    سرحد پار حملہ. پاکستان ،طالبان حملے پر شدید ناراض

    جی بھائی ، آپ نے درست کہا نرمی اور ثابت قدمی بنیادی شرائط ہوتی ہیں اصلاحِ احوال کی۔ لیکن یہ سب ان کے لئے ہیں جو دین کو اپنے ذاتی مفادات کے تحت توڑ مروڑ کر پیش نہ کر رہے ہوں اور جو حقیقت میں حق سے ابھی روشناس نہ ہوئے ہوں لیکن یہاں تو معاملہ برعکس ہے یہ خود کو دین کا سب سے بڑا ٹھیکے دار گردانتے...
  19. س

    سرحد پار حملہ. پاکستان ،طالبان حملے پر شدید ناراض

    جناب ہمیں کوئی درندہ کہے تو کم از کم وجہ تو بیان کرے گا نا دردنگی کی؟۔ اور جنہیں میں نے جانور کہا وہ کافی ساری وجوہات کی وجہ سے اس کے اہل ہیں۔ ہم جو کچھ لکھتے ہیں وہ ہمارے مشاہدات ، جذبات اور محسوسات ہی کی بنیاد پر ہی ہمارے دماغ میں تشکیل پاتا ہے لہذا جذبات کے بغیر تو ابلاغ ممکن ہی نہیں ہاں یہ...
Top