نتائج تلاش

  1. کاشفی

    طوفاں بپا ہے اشکوں کا اور درد میں ڈوبے نالے ہیں! - صامت شامی

    غزل (صامت شامی) طوفاں بپا ہے اشکوں کا اور درد میں ڈوبے نالے ہیں! وہ یاد آئے پھر ٹھیس لگی، پھر اپنی جان کے لالے ہیں معلوم نہیں کیا بات ہے یہ، کیا بھید ہے یہ، کیا راز ہے یہ اکثر وہی دیکھے وقفِ الم، جو سو نازوں کے پالے ہیں اُمیدِ وفا و یادِ جفا، بے تابیء حسرتِ نظاّرہ اک دل بیمارِ محبت ہے اور...
  2. کاشفی

    شہسَوار - وقار انبالوی

    شہسَوار (وقار انبالوی) وہ آئے جب سوارِ تو سنِ ناز قیامت ہم رکاب آئے نہ آئے؟ (داغ دہلوی) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گُلستانِ وفا کا رنگ پرداز پرستانِ ادا کا ناوک انداز شبستانِ حیا کی شمعِ روشن نیستانِ طرب کا زمزمہ ساز نگارستانِ دل کا نقشِ رنگیں بہارِ آرزو کا رنگِ اعجاز فروغِ...
  3. کاشفی

    دل کی بات شعر کے ساتھ

    قیس کی آبلہ پائی پئے لیلیٰ دیکھو ذوقِ آوارگئ دشتِ تمنّا دیکھو عشق کی منزلِ اوّل ہی میں بیتاب ہے دل آگے آتی ہے مصیبت ابھی کیا کیا، دیکھو (حفیظ ہوشیار پوری)
  4. کاشفی

    کھوگیا تیری چاہ میں ، مٹ گیا تیری راہ میں - شباب بدایونی

    تھینک یو ویری مَچ ۔فرخ منظور صاحب! غزل کی پسندیدگی کے لیئے شکریہ۔ :) فاتح الدین بشیر صاحب۔ آپ کا بھی بیحد شکریہ۔۔
  5. کاشفی

    عدم رہرو اور رہزن - سید عبدالحمید عدم

    فرخ منظور صاحب، عائشہ عزیز صاحبہ، فاتح الدین بشیر صاحب اور الف عین صاحب ۔ آپ تمام محفلین کا بیحد شکریہ۔۔خوش رہیں رہرو اور رہزن (سید عبدالحمید عدم) رواں ہیں رہروؤں کے قافلے صحرائے وحشت سے یہ کیسے لوگ ہیں لڑنے چلے ہیں دیو فطرت سے وہ ظُلمت ہے کہ، ہیبت کا فرشتہ کانپ جاتا ہے وہ تاریکی ہے،...
  6. کاشفی

    عدم مضطرب ہوں جلوہءِ اُمید باطل دیکھ کر - سید عبدالحمید عدم

    فرخ منظور صاحب اور فاتح الدین بشیر صاحب۔ غزل کی پسندیدگی کے لیئے آپ دونوں احباب کا بیحد شکریہ۔۔خوش رہیں۔۔ آج کل ادھر آنا کم کم ہو رہا ہے۔ خیریت تو ہے۔
  7. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    ہوشیاری ہے فریبِ عاشقی کھانے کا نام عاشقی ہے بند آنکھیں کر کے لُٹ جانے کا نام قیس اور فرہاد نے تعظیم کا سجدہ کیا بزمِ وحشت میں جو آیا تیرے دیوانے کا نام سرفروشی عاشقی میں کامیابی کا ہے راز شمع کل روتی رہی سُن سُن کے پروانے کا نام خام کارِ عشق ہیں دلدادہء شہرت ریاض عاشقی ہے بندہ پرور گھُٹ...
  8. کاشفی

    دل کی بات شعر کے ساتھ

    مُحبّت، عشق، یہ سب منزلیں ہیں، راہ عرفاں کی جسے سمجھے ہو دردِ دل، حلاوت ہے وہ ایماں کی کتابِ عشق کا بابِ مُحبّت جب سے کھولا ہے کتابِ عقل زینت بن گئی ہے طاقِ نسیاں کی (تپاں)
  9. کاشفی

    غنچے کہتے تھے کہ اک پھول کہیں اور بھی ہے - ضیا فتح آبادی

    غزل (ضیا فتح آبادی) غنچے کہتے تھے کہ اک پھول کہیں اور بھی ہے تارے کہتے تھے کہ اک چاند یہیں اور بھی ہے لالہ و گُل ہی پہ موقوف نہیں حُسنِ شگفت میرے گلشن کی بہاروں کا امیں اور بھی ہے جس پہ شاعر کی نگاہیں ہی پہنچ سکتی ہیں چاند تاروں سے پرے ایسی زمیں اور بھی ہے میں تری چاندنی راتوں میں رہا...
  10. کاشفی

    فیض رازِ الفت چھپا کے دیکھ لیا - فیض

    شکریہ زحال مرزا صاحب!
  11. کاشفی

    فیض رازِ الفت چھپا کے دیکھ لیا - فیض

    غزل کی پسندیدگی کے لیئے شکریہ سعدی غالب صاحب!
  12. کاشفی

    زندگی - جلیل مانکپوری

    جی وارث صاحب، یہ جلیل مانکپوری ہی ہیں۔۔۔ معذرت پورا نام نہیں لکھ سکا۔۔
  13. کاشفی

    مُرغی کا کوّے سے رشتہ

    مُرغی کا کوّے سے رشتہ ہوگیا۔ جب مُرغے کو پتا چلا تو وہ مرغی کے پاس گیا اور بولا: "میری آواز پورے شہر میں گونجتی ہے، مرغوں کی یونین کا پریذیڈینٹ بھی ہوں" مُرغی: میں تمہارے جذبات کی قدر کرتی ہوں، لیکن امی، ابو کی خواہش ہے کہ لڑکا ایئر فورس میں ہو۔۔۔۔۔!!
  14. کاشفی

    دو نظمیں - سعید احمد اعجاز

    دو نظمیں (سعید احمد اعجاز) زورِ خطابت عرش سے اک ندائے "کن" آئی کائنات اُٹھی لے کے انگڑاتی کتنی پُر زور یہ خطابت تھی! ارادہ میرے غم خانے میں جب تُو آئے گا بیٹھ کر روؤں گا تیرے سامنے اور بتاؤں گا نہ دُکھ اپنا تجھے!
Top