دو رنگیِ دُنیا
(سید غلام مصطفیٰ تخلص ذہین)
سدا ہے گردش لیل و نہار دُنیا میں
ہے ایک حال پہ کس کو قرار دُنیا میں
ہمیشہ گلشنِ عالم کا ایک رنگ نہیں
کبھی خزاں ہے کبھی ہے بہار دُنیا میں
ہے خارِ غم گل عیش و طرب کے پہلو میں
نہیں ہے کوئی خوشی خوشگوار دُنیا میں
کوئی عزیز ہے چشمِ جہاں میں گل کی...