نتائج تلاش

  1. الف عین

    بے خوف کر دیا ہے خوفِ خدا نے مجھ کو------برائے اصلاح

    بھائی ارشد آپ خود غور کریں کہ راحل نے کیا تبدیلی کی ہے اور اس سے کچھ بہتری آئی ہے یا نہیں، جیسے مطلع آپ کا بھی درست تو ہو گیا تھا لیکن راحل کا ٹکڑا روانی اور مفہوم میں بہتر ہے۔ اس پر بھی ذرا غور کریں کہ ایسی بہتری آپ کو کیوں نہیں سوجھتی؟ باقی دو اشعار کے راحل نے مفہوم بھی بدل دئے ہیں ورنہ آپ کے...
  2. الف عین

    تیری خوشبو بس گئی ہر ایک در دیوار میں

    یوں بسی خوشبو ہماری خوں سے تر دیوار میں تتلیاں بھنورے بناتے ، اب ہیں گھر دیوار میں .. مطلع کا دوسرا مصرع چست نہیں، ترتیب بدلنے کی ضرورت ہے اپنے ہاتھوں سے ہمیں اپنا مکاں ڈھانا پڑا سانپ رہتے تھے بری یادوں کے ہر دیوار میں ... مکاں غنہ کے ساتھ ڈھانا اچھا نہیں لگ رہا، 'گھر ڈھانا کہیں جیسے اپنے...
  3. الف عین

    غزل برائے اصلاح : بات ہے اب کے مرے وہم و گماں سے آگے

    ایک اور تجویز تو جو سمجھا ہے، وہی منزل مقصود نہیں
  4. الف عین

    عشق جھیلا، سزا بھی جھیلی ہے- برائے اصلاح

    سمجھنے کے لئے میل اور میل یاد رکھیں، میل بمعنی Mike meel . اور میل بمعنی) dirt) (mayl)
  5. الف عین

    برائے صلاح

    غربت قطعہ درست ہے باقی اشعار کے بارے میں یہ کہوں گا کہ ابھی ان کو زنبیل میں ڈال دیں۔ جب غزل کہنے کا ارادہ کریں یا ہو جائے، تو ان کو نکال کر فٹ کریں جس طرح ممکن ہو۔ منافق اور عاشق قوافی تو بہت مشکل ہیں، ان کو چھوڑ دیں، شعر بھی خاص نہیں
  6. الف عین

    عشق جھیلا، سزا بھی جھیلی ہے- برائے اصلاح

    مجہول اور لین کے فرق مجھ کو بھی خیال آیا تھا، لیکن سوچا کہ آوازوں کا فرق اتنا نمایاں نہیں لگ رہا اس لیے چلنے دیا۔ دو قوافی ہیں اس نوع کے، پھیلی اور میلی۔ صابرہ یہ بھی کر سکتی ہیں کہ ان اشعار کو لے کر ایک اور غزل کہہ دیں جن میں قوافی محض ی روی کے ہوں، جاری ہے، ہوتی ہے، کہتی ہے، دیکھی ہے! الاؤ...
  7. الف عین

    عشق جھیلا، سزا بھی جھیلی ہے- برائے اصلاح

    کوٹھوں.. کے ساتھ درست تو لگتا ہے یہ دوسری بات ہے کہ کوٹھوں سے مراد بھی دوسری ہوتی ہے! نیا شعر کوئی خاص تو نہیں، شامل کر سکتی ہو مگر
  8. الف عین

    اپنی رسوائی کا بازار سجا ہے ہمدم

    ہمدم ردیف کئی جگہ اضافی لگ رہی ہے جگا ہے؟ یہ اردو نہیں، ہندی میں چلتا ہے، شاید پنجابی میں بھی ایسا بولا جاتا ہو یہ بتاؤ تو سہی شام نے ڈھلتے ڈھلتے کیا ترے کان میں چپکے سے کہا ہے ہمدم میں شتر گربہ ہے، ترے جان اور بتاؤ کی وجہ سے باقی درست ہے عزل
  9. الف عین

    دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ (مکمل)

    یہ کام ہم نے کر دیا ہے اپنی ویب گاہ پر
  10. الف عین

    بے خوف کر دیا ہے خوفِ خدا نے مجھ کو------برائے اصلاح

    بے خوف کر دیا ہے خوفِ خدا نے مجھ کو دنیا بھلا کے رکھ دی رب کی رضا نے مجھ کو --------------- ذرا ایک بار پھر غور کریں مجھے تو مفہوم بے حد گنجلک لگ رہا ہے چاہت سے سب کو ملنا یہ ہے نبی کی سنّت رستہ دکھا دیا ہے ان کی ادا نے مجھ کو ---------------- چاہت سے ملنا؟ یہ کیا محاورہ ہے؟ قدموں کو ان کے...
  11. الف عین

    عشق جھیلا، سزا بھی جھیلی ہے- برائے اصلاح

    آنا جانا ہے یوں اداسی کا سے بہتر مصرع ذہن میں نہیں آ رہا
  12. الف عین

    برائے اصلاح

    بڑی گنجلک نظم ہے، کہیں لگتا ہے کہ محبوب کا خیال آ رہا ہے اور شروع اس سے ہو رہی ہے کہ محبوب آپ کو یاد کر رہا ہے! تکنیکی اغلاط تو پھر دور ہو جائیں گی پہلے خیال کو ہی درست کر لیں
  13. الف عین

    پروف ریڈنگ ورڈ میکرو

    یہ میں کئی جگہ لکھ چکا ہوں کہ ورڈ اس وقت بہترین کام کرتا ہے جب اسے ایکسپرٹ طریقے سے استعمال کیا جائے۔ میں نے تو نارمل ٹیمپلیٹ میں ہی دائیں سے بائیں متنی سمت، رائٹ الائنڈ متن، نستعلیق فانٹ سب دے رکھے ہیں، اگر ورڈ کو دونوں زبانوں میں کام کیا جائے تو ایک اردو کے نام سے نیا ٹیمپلیٹ بنا لو۔ یعنی ساری...
  14. الف عین

    عشق جھیلا، سزا بھی جھیلی ہے- برائے اصلاح

    پہلا مطلع ہی رکھو، دوسرے کا قافیہ غلط ہے، تیسرا بھی اچھا ہے۔ باقی تو درست ہو ہی گئے، اگرچہ میرے تجویز کردہ مصرعے میں بھی ایک سقم تھا، ... آنا جانا ہے بھی ہے پر ختم ہوتا ہے جو ردیف بھی ہے، لیکن اس وقت میرے ذہن میں کوئی متبادل نہیں آ سکا، تم بھی سوچو اگر کچھ مزید بہتر متبادل سوچ سکو!
  15. الف عین

    مکمل کلیاتِ غالب

    کلیات غالب پوسٹ کر دی گئی ہے
  16. الف عین

    عشق جھیلا، سزا بھی جھیلی ہے- برائے اصلاح

    ایک تو تکنیکی غلطی ہو گئی ہے عشق جھیلا، سزا بھی جھیلی ہے بات چوکوں پہ جب سے پھیلی ہے عشق ٹھہرا گلاب کی مانند جس کی خوشبو جہاں میں پھیلی ہے ... قوافی مطلع متعین کرتا ہے، ان دو اشعار سے کنفرم ہو جاتا ہے کہ مشترک حروف 'ھیلی ہے' ہیں، لیکن اس کے بعد صرف 'یلی' ہے' یعنی قوافی' ہکاری' ہونا تھے، تھیلی،...
  17. الف عین

    ہمارے بیچ تو کچھ بھی نہیں اب برائے اصلاح

    ماشاء اللہ اچھی غزل ہو گئی ہے
  18. الف عین

    عہدِ عروج ہو یا عہدِ زوال ہو

    دو اشعار میں، اصلاح کی ضرورت اب بے بھی ہے ڈھونڈوں جواب تیری مَیں تصویر سے سبھی میں، محض م تقطیع ہو رہا ہے جو تیری کے 'تیر' بن جانے سے مزید برا لگ رہا ہے اور اس کے علاوہ بنت بھی اچھی نہیں۔ الفاظ اور ان کی ترتیب بدلو۔ سبھی جوابات کے لئے ہے تو واضح کرو، اور اس صورت میں جوابات ہونا چاہئے ڈھونڈوں...
  19. الف عین

    سمت سہ ماہی ان لائن جریدہ ہے http://samt.bazmeurdu.net/

    سمت سہ ماہی ان لائن جریدہ ہے http://samt.bazmeurdu.net/
  20. الف عین

    برائے صلاح

    خاموش رہیں گے کب تک ہم, چل الفت کی کوئی بات کریں ہم پیار کا اب اظہار کریں,اور آج بیاں جذبات کریں ....چل' بھرتی کا لفظ ہے، آ کی طرح۔ جیسا اگلے شعر میں ہے. اس کے بغیر بھی بحر درست ہے بلکہ کوئی بطور فعلن زیادہ فصیح اور رواں ہے کانٹے زخمی کر دیتے ہیں, گل ہم کو خوشبو دیتےہیں ہم دونوں عشق کے رستے پر...
Top