نتائج تلاش

  1. الف عین

    وہ ایک شخص دو عالم کی سروری والا

    بہت خوب، 'سَمت' کے لئے منتخب
  2. الف عین

    ہیں نا تمام حسرتیں ، ہے اس کا نام زندگی---برائے اصلاح

    ردیف قوافی پسند نہیں آئے، ردیف میں 'ہے' کی کمی روانی کو متاثر کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ زندگی کی بات کی جائے تو کچھ فلسفیانہ خیالات ہونے چاہئیں۔ یہاں تو اس قسم کا بیانیہ ہے کہ آج کل کا چلن اس طرح کا بن گیا ہے! یہی چلن ہے آج کل مثال کے طور پر۔ قوافی میں بھی ہر جگہ جمع اچھی نہیں لگتی۔ بہرحال ہیں...
  3. الف عین

    ہمارے بیچ تو کچھ بھی نہیں اب برائے اصلاح

    ماشاء اللہ تمہارے تخیلات! چار چار متبادل پا لیتی ہو اور سب الگ الگ مفہوم کے! برادرم ارشد چوہدری کو آپ سے سبق لینا چاہیے! مطلع جو پسند ہو، لے سکتی ہو دوسرے شعر میں یہ گرہ فقیری کا بھی اپنا ہی مزہ ہے مجھے بہترین لگ رہی ہے، لیکن تیسرا اور چوتھا متبادل بھی درست اور اچھے ہیں تیسرے میں بلا کی گرمی ہے...
  4. الف عین

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کے سرورق

    یہ جریدہ اردو محفل کے لیے سرورق بنایا جائے تو اچھا رہے
  5. الف عین

    کیسا عجب تعلق تجھ سے بنا لیا

    ہان، یہ رواں لگ رہی ہے میں نے انا بھلا کر خود کو جھکا لیا ہے یہ تیرا ظرف تُو نے پتھر اٹھا لیا ہے ... دوسرا مصرع یوں بہتر ہو شاید ہے تیرا ظرف، تو نے..... تُو مال و زر کے پیچھے گرداں رہا ہمیشہ میں ہوں کہ تیری رہ میں خود کو گنوا لیا ہے آنسو رہے مقید پلکوں کے طاقچوں میں اس ضبط نے تو جیسے رگ رگ...
  6. الف عین

    ہیں نا تمام حسرتیں ، ہے اس کا نام زندگی---برائے اصلاح

    فرصت میں دیکھتا ہوں اسے، تب تک راحل دیکھ لیں تو خوشی ہو گی
  7. الف عین

    آخری بات ڈھونڈ لیتے ہیں

    اب درست ہو گئی ہے غزل
  8. الف عین

    ہمارے بیچ تو کچھ بھی نہیں اب برائے اصلاح

    نظم اور غزل کو خلط ملط مت کیا کرو صابرہ، یہ تو غزل ہی ہے موضوع اور فارمیٹ کے حساب سے جب اپنا دل لبھانا ہو تو آئے ہمارا دل دکھانا ہو تو آئے ... تکنیکی طور پر اس میں ایطا کا عیب آ گیا ہے۔ یعنی مطلع جو قافیہ متعین کر رہا ہے، 'ھانا' کو مشترکہ حروف بنا رہا ہے، یعنی اب قوافی ٹھانا، دکھانا، لبھانا...
  9. الف عین

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    اچھی تجاویز ہیں، میں تو کم از کم زبان و بیان کی غلطی پر ٹوک دینے کی عادت سے مجبور ہوں، نظر ہی کم بخت ایسی ہے کہ پہلے غلطی پر ہی پڑتی ہے!
  10. الف عین

    ہمارے بیچ تو کچھ بھی نہیں اب برائے اصلاح

    ایک بات اور، لگتا ہے کہ تم نے اصل مراسلے میں ترمیم کر دی تھی، پہلے کچھ اور قوافی تھے۔ مجھے محض سید عاطف علی کے مراسلے سے پتہ چلا۔ ان کے مراسلے کے بعد اگلے مراسلے میں تبدیلیاں کرنا بہتر تھا تاکہ دونوں صورتیں اصلاح کرنے والوں ہی نہیں، استفادہ کرنے والوں کو بھی پرھنے کو ملتا کہ اس میں کیا کیا اغلاط...
  11. الف عین

    ہمارے بیچ تو کچھ بھی نہیں اب برائے اصلاح

    پہلے تین اشعار کے قوافی درست نہیں، باقی کے درست ہیں یعنی ان میں مشترک حروف 'انا' ہے، یعنی جانا، گانا، کھانا، بھانا۔ لیکن ہونا اور لینا غلط قافیہ ہے
  12. الف عین

    آخری بات ڈھونڈ لیتے ہیں

    درست لگ رہی ہے غزل اب روایات کو بدلتے ہیں کو بدل دیں، یہ بھی ردیف 'ہیں' پر ختم ہو رہا ہے
  13. الف عین

    خیالِ یار دل میں ہے زباں پہ اس کا نام بھی---برائے اصلاح

    ارشد بھائی، اس میں اب بھی جو اغلاط بلکہ عدم روانی کی علامات ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہہ چکا ہوں، اور ہر بار نشاندہی بھی کرتا ہوں، لیکن بار بار وہی باتیں لکھنا اچھا نہیں لگتا! ہے جس کو میں نے دل دیا وہی ہے میرا یار اب اسی کو میں نے سونپ دی ہے خود کی اب زمام بھی ------------ وہی ہے میرا...
  14. الف عین

    تیرگی کیوں نہ ختم ہو جاتی ۔ ۔ ۔ برائے اصلاح

    اب ماشاء اللہ بہترین ہو گئی
  15. الف عین

    کلیسا ۔ ۔ ۔ ریمنڈ کارور کے افسانے کا ترجمہ (حصہ اول و دوم)

    کیا سمت میں اسے دیکھ رہے تھے؟ اسے وہاں بھی شامل کر چکا ہوں
  16. الف عین

    برائے اصلاح

    مصرعے الگ الگ بحور میں ہیں، ضروری ہے کہ ایک ہی بحر میں ہوں
  17. الف عین

    غزل برائے اصلاح - زنیرہ گل

    پیاس اس کی 'مرے' لہو کی یے یہاں مکمل 'میرے' نہیں آ سکتا بحر میں۔
  18. الف عین

    بغرض اصلاح: ’روٹھے دلبر کو منائیں دیر تک‘

    یہ بات تو میں ہندوستانی ہی ہر بار کہتا ہوں کہ صنم، دلبر، دلربا، جانم، جان جاں یہ سارے الفاظ فلمی گیتوں کی زبان بن گئے ہیں، فارسی میں کیا بولا جاتا ہے، اس سے کیا تعلق؟
  19. الف عین

    ان آنکھوں سے نمی جاتی نہیں ہے

    جھٹک کر پھینک دی ہر یاد تیری بہتر ہے، ذہن سے جھٹکی ہو گی، یہ تو سوچا جا سکتا ہے
Top