جب ہمارا قیام سعودیہ میں تھا تو پاکستان سے آئے ہوئے مہمانوں کے ساتھ ایک بار شاپنگ کے لئے مدینہ منورہ کی مارکیٹ میں گئے۔ مہمانوں کے ساتھ ایک چھوٹی بچی بھی تھی جس نے گڑیا خریدنے کی فرمائش کر دی۔ ویسے تو مارکیٹ میں ہر قسم کی گڑیائیں تھیں حتیٰ کہ چین کی ساختہ کھلونا "بار بی ڈال" بھی تھی لیکن ایک...