میرا خیال ہے کہ ہم بحثیت قوم اور ذمہ داران کسی بھی کام کے کرنے میں خلوص اور لگن سے عاری ہیں ، ورنہ پاکستان میں مختلف ذرائع سے توانائی پیدا کرنے کے اتنے ذرائع موجود ہیں کہ دنیا کے کم ہی خطوں کو نصیب ہیں ۔ اب ٹیکنالوجی نے نہروں پر چند فٹ کی آبشار سے بجلی بنانا بھی ممکن کر دیا ہے ۔ دنیا کے بہترین...
جی مجھے بڑی خوشی ہو گی آپ کی رہنمائی کر کے ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ کام کرنے کا اولین فرض مدیر اعلی صاحب کا ہے ۔ میں ذاتی حیثیت میں مدیر اعلی صاحب سے رہنمائی کی درخواست کئے دیتا ہوں ۔
بہت اچھی بات کہی آپ نے ۔ میں اپنی فیس بک وال پر گزشتہ ایام میں اس پر لکھ چکا ہوں کہ سبزیوں کی ہوش ربا مہنگائی کی ذمہ داری بھارت کے ساتھ ان کی تجارت تھی ۔ جس کا فائدہ دونوں اطراف کے تاجروں نے اٹھایا اور دونوں ملکوں کے عوام مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہوئے ۔ اب حکومت نے اس تجارت کو محدود کر دیا...
آلو کی اڑان ڈیڑھ ہفتہ قبل ہی ختم ہو چکی ہے اور وہ دھڑام سے زمین بوس ہو چکا ہے ۔ شاید اسی لئے لالو جیل سے نکل آیا ہے مزید گر گیا تو کیا لالو دنیا سے نکل جائے گا :)
یہ " خفیہ ہاتھ" اور "نامعلوم افراد" کا ذکر ہم سبھی کرتے ہیں لیکن ہم ہی میں سے لاکھوں افراد ان خفیہ اور نامعلوموں کی کال پر لبیک کہتے سڑکون پر آ نکلتے ہیں ۔ ---------- پھر یہ ہاتھ اور افراد "خفیہ" تو نہ ہوئے نا :)
لو جی ، سجنو مترو اور بھینو تے بھراوو
اوکھیاں اوکھیاں گلاں کرنے میں کافی بدنام ہوں نا میں :) چلو فیر اک سوکھے یعنی آسان سے سوال کا جواب دیو ۔
سوال یہ ہے کہ بلی پر تو حج فرض ہی نہیں پھر کیوں کہا جاتا ہے کہ " نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی" ۔
صرف عمران خان ہی نہیں ۔ تحریک انصاف کے سڑکوں پر نکلنے کے ٹھیک ایک ہفتہ بعد ڈاکٹر طاہر القادری کی جماعت بھی سڑکوں پر آ جائے گی ۔
میرے خیال میں یہ لوگ جلد بازی سے کام لے رہے ہیں ۔ انہیں جون 2014 تک کے بجٹ تک حکومت کی کارکردگی دیکھ کر قدم اٹھانا چاہئے ۔
تو پھر الیکشن لڑنے اور ان کے نتائج پر شور مچانے کی کیا ضرورت ہے ؟ آرام سے آپ کی بیان کردہ شرط پوری کر کے وزیراعظم بن جائیں :) ۔۔۔۔۔ ہے نا شارٹ کٹ جس کی اب تک عمران کو سمجھ ہی نہیں آ سکی :)
تو جناب وزیروں مشیروں کی خوب خبر لیں ہم نے کب منع کیا ۔ یہ جمہوریت ہے اور جمہور کو بات کرنے کی آزادی ہے لیکن کم از کم بے سرو پا باتیں کاپی پیسٹ کرنا نہ جمہوریت ہے نہ جمہور کی شان اور اپنی بات کہہ کر دوسروں کو کہنے سے روکنا تو صریح تضاد ہے جس کی اسلام میں بھی گنجائش نہیں :)