بلی اور 900 چوہے

ساجد

محفلین
لو جی ، سجنو مترو اور بھینو تے بھراوو
اوکھیاں اوکھیاں گلاں کرنے میں کافی بدنام ہوں نا میں :) چلو فیر اک سوکھے یعنی آسان سے سوال کا جواب دیو ۔
سوال یہ ہے کہ بلی پر تو حج فرض ہی نہیں پھر کیوں کہا جاتا ہے کہ " نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی" ۔
 
قیصرانی

لائبریرین

اس لئے کہ پیٹ بھر کر وہ کام کرنے چلی جو اس پر لازم ہی نہیں لیکن شو بازی کرنے چلی
 
قیصرانی

لائبریرین
وہ کس قسم کی بلی ہے جس کا پیٹ 900 چوہوں سے بھرتا ہے ۔ کوئی سیاسی بلی تو نہیں ؟ :)
سیاسی بلا ہوتا تو فضل الرحمان کہہ دیتا، کہ اسی کا "سائز زیرو" ہے :p
ویسے نو سو شاید اس لئے کہ بچپن سے پچپن تک، بلی اتنے چوہے تو کھا ہی لیتی ہوگی؟
آپ نے کوئی جانور پالا ہے کیا؟
 
ساجد

محفلین
سیاسی بلا ہوتا تو فضل الرحمان کہہ دیتا، کہ اسی کا "سائز زیرو" ہے :p
ویسے نو سو شاید اس لئے کہ بچپن سے پچپن تک، بلی اتنے چوہے تو کھا ہی لیتی ہوگی؟
آپ نے کوئی جانور پالا ہے کیا؟
اب تو نہیں لیکن بچپن میں بِلیاں پالنے کا بہت شوق تھا ۔
 
محمد محبوب

محفلین
جو بلی باضمیر ہوتی ہے جب اسے چوہوں پر کئے گئے اپنے مظالم یاد آتےہیں تب وہ گناہ بخشوانے حج کو چل پڑتی ہے۔
اور جس بلی کا ضمیر مردہ ہوتا ہے وہ چوہے کھانے کے بعد کھسیانی ہو کر کھمبا نوچنے لگتی ہے۔ :mrgreen:
 
سید ذیشان

محفلین
حاجی صاحب کی زبانی سنئے:

"اور ویسے بھی حج تو بلیاں بھی کرتی ہیں- لیکن ایک بات ہے کہ وہ احرام کیسے باندھتی ہونگی۔ اور بال کیسے کترواتی ہونگی۔ جب کہ یہی بال ان کا لباس بھی ہیں۔جبکہ بلی کو حج کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ بھلا تم ہی بتاو؟" حاجی صاحب نے طنزیہ انداز میں کہا۔
"یہ تو بس کچھ تشبیہ یا پھر استعارہ وغیرہ ہے۔ بھلا اس کا حقیقی دنیا سے کیا تعلق۔" میں نے اردو کی بارہویں کتاب سے کچھ اسباق یاد کرتے ہوئے اپنی علمیت کا رعب جھاڑتے ہوئے بولا۔"حقیقی زندگی میں تو بلی حج نہیں کر سکتی۔ بلیوں کو تو ویسے بھی ہوائی جہازوں پر انسانوں کیساتھ نہیں جانے دیتے۔ٹکٹ کروانا اور حج کرنا تو ناممکن ہی ہے"
"لیکن بلی چوہے تو کھاتی ہے اور اگر نہ کھائے تو زندہ نہ رہے۔ان کی نسل نا بڑھ سکے۔ یہ تو قدرت کا نظام ہے۔میں اور تم بلیوں کو یہ تو نہیں کہہ سکتے نا کہ تم چوہے کیوں کھاتی ہو، بھیڑ بکریوں کی طرح گھاس پھوس پر گزارا کرو۔ " حاجی صاحب نے فلسفیانہ انداز میں کہا۔"آجکل تو خیر انسانوں میں بھی گھاس پھوس کھانے کا رواج آ گیا ہے- آپ جیسے پڑھے لکھے لوگ کھاتے گھاس پھوس ہیں اور نام کوئی فرنگیوں والا رکھ دیتے ہیں- ہم تو بلی کی طرح گوشت خور ہیں۔ اور گوشت کے بغیر گزارا نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا تھا کہ دل کے عارضے میں مبتلا لوگوں کو فارمی مرغیوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اب تو بس دیسی مرغی پر ہی گزارا ہے۔" مجھے اب سمجھ آئی کہ آس پاس کے دیہاتوں میں جو دیسی مرغیاں ناپید ہوتی جا رہی ہیں اس کی اصل وجہ کیا ہے۔
میں نے وضاحت والے انداز میں کہا "اجی گھاس پھوس تھوڑی کھاتے ہیں وہ تو سبزیاں ہوتی ہیں۔ اور پتا نہیں کہ بات کیا ہو رہی تھی اور کہاں گھاس پھوس کا معاملہ لے کر بیٹھ گئے ہیں۔اچھا آپ نے بتایا نہیں کہ آپ حاجی صاحب کیوں کہلاتے ہیں؟"
"حاجی کہلوانے کے لئے مکے مدینے جانا، اور وہاں کی کجھوریں یہاں لانا ضروری نہیں ہے۔ تم حج کروا کر بھی حاجی بن سکتے ہو۔ایسی بلیاں جو نو سو چوہے کھا چکتی ہیں، میں انکو احرام پہنوا کر، بال کتروا کر،طواف کروا کر، حج کرواتا ہوں۔ اور حج کرنے کے بعد وہ ویسے ہی پاکیزہ ہوجاتی ہیں جیسے کہ پیدا ہوتے وقت تھیں۔"
"حاجی صاحب ، اب آپ نے پتے کی بات کی ہے۔ اللہ کا فضل تو آپ پر کافی ہے۔ تو آپ بھی لگے ہاتھوں مکے مدینے ہو آئیں۔ اسطرح سے آپ پکے حاجی بن جائیں گے۔"
"ابھی کہاں! ابھی تو میرے نو سو چوہے پورے نہیں ہوئے۔" حاجی صاحب معنی خیز انداز میں مسکرائے۔
 
ہم میں سے بھی اکثر لوگ حج کرنے کے لئے آخر عمر کا انتظار کرتے ہیں۔ پہلے رج کے گناہ کر لئے جائیں پھر ایک ہی حج سے بخشوا لئے جائیں گے۔ شاید انھیں کے بارے میں کہتے ہیں نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی
 
ہم میں سے بھی اکثر لوگ حج کرنے کے لئے آخر عمر کا انتظار کرتے ہیں۔ پہلے رج کے گناہ کر لئے جائیں پھر ایک ہی حج سے بخشوا لئے جائیں گے۔ شاید انھیں کے بارے میں کہتے ہیں نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی
ارے یہ تو آپ نے غریبوں کی دکھتی رگ کو چھیڑ دیا، میرا مشاہدہ ہے کہ لوگ حج کی تمنا رکھتے ہیں لیکن اسباب نہیں ہوتے، تو آخری عمر میں پہنچ کر بچوں کی شادیوں سے فراغت پا کر اپنی حج کی تمنا پوری کرتے ہیں۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
اچھا ایک مزے کی بات آپ کو بتا دوں ، جن افراد نے بلی پالی ہوئی ہے اور بلی کے برتاؤ کا بغور مشاہدہ بھی کرتے ہیں وہ تو یقینا اس چیز سے واقف بھی ہوں گے کہ جب بلی سے کوئی غلط کام ہو جائے اور اسے اس کا احساس بھی ہو جائے تو واقعتا بلی کھسیانی ہوجاتی ہے، مثال کے طور پر ایک دفعہ میں نے اپنی بلی کو جو کہ سوئی ہوئی تھی بلے کی آواز نکال کر ڈرا دیا ( میں بلی کی آواز کی بہت اعلیٰ نقل کر لیتا ہوں :)) میں نے آواز چونکہ بلی کے کان کے پاس نکالی تھی لہٰذا میرا چہرہ بلی کے بالکل پاس تھا، تو جناب بلی ایک دم ہڑ بڑا کر نیند سے بیدار ہوئی،بیدار ہوتے ہی اس نے اتنا بڑا سا چہرہ اپنے پاس جو دیکھا تو ساتھ ہی اس نے اپنا پنجہ میرے چہرے پر مارا اور بھاگی، لیکن دو قدم کے بعد ہی اسے احساس ہو گیا کہ میں نے جسے پنجہ دے مارا ہے وہ تو میرا مالک ہے ۔ تو کنکھیوں سے میری طرف دیکھتے ہوئے رک کر فرش پر پڑی دری کے دھاگے اکھیڑنے لگ گئی۔ بہ الفاظ دیگر نوچنے لگ گئی۔۔ :)

نوٹ : چونکہ بلی بالکل بھی violent نہیں تھی اور اس نے ناخن باہر نہیں تھے نکالے۔ اس لئے اس کے پنجے کی صرف نرم سی گدی ہی مجھے چھوئی تھی اور اس طرح میں کسی بھی نقصان سے محفوظ رہا تھا۔ :)
 
ارے یہ تو آپ نے غریبوں کی دکھتی رگ کو چھیڑ دیا، میرا مشاہدہ ہے کہ لوگ حج کی تمنا رکھتے ہیں لیکن اسباب نہیں ہوتے، تو آخری عمر میں پہنچ کر بچوں کی شادیوں سے فراغت پا کر اپنی حج کی تمنا پوری کرتے ہیں۔
یہ بھی ہے لیکن کئی عادی مجرم بھی ہوتے ہیں
 
اچھا ایک مزے کی بات آپ کو بتا دوں ، جن افراد نے بلی پالی ہوئی ہے اور بلی کے برتاؤ کھسیانی ہوجاتی ہے، مثال کے طور پر ایک دفعہ میں نے اپنی بلی کو جو کہ سوئی ہوئی تھی بلے کی آواز نکال کر ڈرا دیا ( میں بلی کی آواز کی بہت اعلیٰ نقل کر لیتا
نوٹ : چونکہ بلی بالکل بھی violent نہیں تھی اور اس نے ناخن باہر نہیں تھے نکالے۔ اس لئے اس کے پنجے کی صرف نرم سی گدی ہی مجھے چھوئی تھی اور اس طرح میں کسی بھی نقصان سے محفوظ رہا تھا۔ :)
حاتم بھائی یہ بھی ہو سکتا ہے کیونکہ آپ نے بلے کی آواز نکالی تھی تو بلی آپ کو بلا سمجھ کر پیار کر رہی ہو اور غلطی کا احساس ہوتے ہی کھسیانی ہو گئی ہو
 
Top