تم سرِ کوہ طور ہی اچھے
نور یہ ہے تو دور ہی اچھے
پاجی ان کے حضور ہی اچھے
عظمتوں سے قصور ہی اچھے
نکتے بین السطور ہی اچھے
جو ہیں وہ بے شعور ہی اچھے
اچھے اچھے ضرور ہی اچھے
ہم میں فسق و فجور ہی اچھے
یا تو جائے نہ قبر میں انسان
ورنہ اہلِ قبور ہی اچھے
ہیں جو اچھے تو کس لیے ہیں آپ
نیتوں میں فتور ہی...