یا ر سعود چچا، خدا کے لیے کچھ پرانا تو ہونےدیں، آپ نے تو بس ، بٹیا بٹیا کی گردان ہی شروع کردی۔
( اور خبردار ۔۔ اگر اس مراسلے کے نفس کے مطابق ۔۔ بِٹوا بِٹوا کہنے لگے ۔۔ ورنہ ۔۔۔بھابھی کو شکایت۔۔ ہاہاہاہہا)
لوجی ، شاہ جی ، کیوں مجھ غریب کو کانٹوں میں گھسیٹتے ہیں۔ ۔ ثمرینہ جبین صاحبہ آپ اسے محض محبت و شفقت پر محمول کیجے گا، وگرنہ میں اور۔۔۔ ’’ چہ پدی چہ پدی شوربہ ‘‘
بہت شکریہ جناب،
حمایت علی شاعر کراچی سے تعلق رکھتے ہیں،
ان کے صاحبزادے پروفیسر اوجِ کمال ’’ دنیائے ادب ‘‘ نامی جریدے کے مہتمم اور مدیر ہیں،
بیسیوں کی علمی ادبی کتابیں آپ کے ’’ طباعتی ادارے ‘‘ سے منصہ ِ شہود پر آئی ہیں۔
ثمرینہ جبین صاحبہ، اردو محفل کی کہکشاں میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید ، امید ہے آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا، ۔۔ ایک بار پھر خوش آمدید