نتائج تلاش

  1. مغزل

    کیا یہ نظم کہلا سکتی ہے اور کیا یہ بحر میں ہے- اصلاح کا طالب ہوں

    کیوں کہ غزل کی ہیت میں لکھی گئی ہے ، ہر شعر الگ الگ مضمون رکھتا ہے ، اسی لیے غزل ہے ، نظم کے سارے اشعار آپس میں ربط رکھتے ہیں، ۔ نظم اپنا مزاج رکھتی ہے اور اس کی ہیت بھی قدرے مختلف ہوتی ہے ہرچند کہ پابند ہی کیوں نہ ہو۔
  2. مغزل

    پروین شاکر بارش ہوئی تو پھولوں کے تن چاک ہوگئے----- پروین شاکر

    (پروین شاکر کی غزل پچھلے کئی دنوں سے حواس پر طاری ہے ، سوچا آپ کو بھی شریک کروں ، مذکورہ غزل کا ایک شعر زبان زدِ عام ہے ) غزل بارش ہوئی تو پھولوں کے تن چاک ہوگئے موسم کے ہاتھ بھیگ کے سفاک ہوگئے بادل کو کیا خبر ہے کہ بارش کی چاہ میں کیسے بلند و بالا شجر خاک ہوگئے جگنو کو دن کے وقت...
  3. مغزل

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    لوٹ کر آنے والے ہم بھی نہیں روٹھ کر جانے والے ہم بھی نہیں کیسی قدر ت کہاں کا زعم اے دوست شعر تو کہنے والے ہم بھی نہیں آپ یوں ہی اداس ہوتے ہیں بھاگ کر جانے والے ہم بھی نہیں ہی ہی ہی ہی
  4. مغزل

    آج کا شعر - 4

    عشق وہ شعلۂ سفاک ہے جس نے مجھ پر آگ جاری رکھی اور خاک بھی ہونے نہ دیا سید کاشف رضا
  5. مغزل

    آج کا شعر - 4

    روز سائے کہیں کو جاتے ہیں ایک دن ہم بھی ساتھ ہولیں گے رئیس فروغ
  6. مغزل

    مری خاموشیوں میں گونجتا ہے

    آبی بھیا، اب اتنے پنکھے بھی نہ بنیے کہ گھومنا ہی پڑ جائے ، بس محبتوں میں یاد رکھا کیجے ۔محمود صاحب کے ہم بھی مداح کم معترف زیادہ ہیں ، ۔
  7. مغزل

    مری خاموشیوں میں گونجتا ہے

    محمود صاحب، شاعرِ اصل رعایت کی بیساکھیاں نہیں لیتے ، یا تو زبان کو بدل دیتے ہیں یا پھر خود بد ل جایا کرتے ہیں۔ رہی بات مجھی کی ، تو میں نے اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں دیا، بہر حال آپ کو اختیار ہے جو ’’ مزاجِ‌یار میں آئے ‘‘۔۔ منظر کی حکایت میرے لیے نئی بات ہے ، امید ہے تفصیل سے بتائیے گا...
  8. مغزل

    حاصل ہے ساری عمر کا اک سوزِ ناتمام --------محمود احمد غزنوی

    بہت خوب محمود صاحب، بہت عمدہ اغلاط کی طرف نشاندہی فاتح بھیا ، وارث صاحب اور بابا جانی فرماچکے ہیں خاکسار کی جانب سے ہدیہ مبارکبا د گر قبول افتد زہے عز وشرف
  9. مغزل

    شہری کو پونے 2 ارب روپے کا گیس بل

    ہاہاہاہاہاہہاہ :rollingonthefloor: :biggrin: :biggrin: :biggrin: :biggrin: ہمارے ساتھ والے گھر میں کوئی نہیں رہا گزشتہ بیس برسوں سے ، ماسوائے آوارہ بلیاں اور کوے جاتے ہوں مگر۔ بجلی کا بل ڈیڑھ لاکھ روپے آیا ہے ۔، مزے کی بات یہ ہے کہ اس کھنڈر نما گھر میں بجلی کا کنکشن ہے ہی نہیں ۔...
  10. مغزل

    پیہم عطائے عسرتِ دوراں نہ پوچھیے ۔ فاتح الدین بشیر

    ہاہاہ۔۔ ( فلک شگاف قہقہہ) اجی جانے بھی دیجے مغ بچے کو ، ہوگئی غلطی اب جان ہی لیجے گا کیا۔ وہ کیا ہے کہ :: ---- بس اتنا ہی کہا تھا ناں ہمیں تم سے محبت ہے ----- ہماری جان لوگے کیا ذرا سی بات کے پیچھے ( سحر علی، کراچی) آپ نے ننگِ وجود کا ذکر کیا ،مگر :: ’’ زیرِ واوین بھی بہت تختیاں ہیں ، جنہیں‌ہم...
  11. مغزل

    مری خاموشیوں میں گونجتا ہے

    میں کو درست کرلیجیے گا ، بہت عمدہ واہ دولخت ہورہا ہے ، موصولہ و مخاطب دو ہوگئے ہیں ، ارتکاز مفقود ہے ۔ واہ ، مگر محض منظوم بیان ہے، نہ علت اور نہ جواز میں ربط قبلہ یہ لفظ وَجد ہے ، آپ نے وَجَد باندھا ہے ، نظرِ ثانی کرلیجے گا۔ دید ہوتی ہے ، پائی نہیں‌جاتی ، زبان کا غلط استعمال ہے ،...
  12. مغزل

    السلام علیکم

    غیر مسلم اگر سلام کر ے تو جواب میں ’’ علیکم ‘‘ کہنا شریعت سے ثابت ہے ، ہاں‌آپ کسی سے ملیں اور بے دھیانی یا علمی میں ’’ السلام علیکم ‘‘ کہہ دیں تو گناہ نہیں ، نیت یہ رکھیے کہ اللہ اس پر سلامتی اتارے اور اصل راہ کی توفیق دے ، تو یہ عین ثواب ہے ۔ فقط واللہ اعلم و رسولہ
  13. مغزل

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    چلیے صاحب کہ دیر ہوتی ہے اور جانا بھی دور ہے ہم کو
  14. مغزل

    محفل ادب کے نئے موڈریٹرز - م م مغل صاحب اور فرخ صاحب (سخنور)

    شکریہ زونی ، سلامت رہیں ، انشا اللہ ، ہم تو پوری کوشش کریں‌گے ، بس آپ سب کی مدد اور دعائیں درکار ہیں‌۔
  15. مغزل

    غزل ۔۔ کون آسیب آ بسا دل میں ۔۔۔۔نوید صادق

    کم ہے جس درجہ کیجئے وحشت گونجتا ہے دماغ سا دل میں سبحان اللہ واہ ۔ بہت خوب نوید بھائی ۔
  16. مغزل

    آج کا شعر - 4

    ترسے ہیں‌ایک بوسۂ پا کو تمام عمر سنسان راستوں پہ اگی گھاس کی طرح خورشید رضوی
  17. مغزل

    آج کا شعر - 4

    سینے میں تیری یاد نے آئینے بھر دیے مشکل ہوا ہے سانس کا پتھر اتار نا !! اسلم کولسری
  18. مغزل

    تعارف کاسھیفسھاھباز ؛ خوش آمدید

    میری طرف سے بھی خوش آمدید
  19. مغزل

    جی میل اکاونٹ بند کرنے کی وارننگ

    ارے صاحب کہاں ۔، اس میں تو صرف آمنہ کی گڑیا اور کیکی ( کیک کو کیکی کہتی ہے آخر میں ای جوہے ،kak'e ) وغیرہ ہیں آئیں‌گے :noxxx: پتہ نہیں صاحب، کہ میں خود بیٹی والا ہوں اس لیے ٹوہ میں نہیں رہتا :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: جادوگر انکل ، مجھے کیا پتہ آپ جادو سے معلوم کرلیں ناں...
  20. مغزل

    محفل چائے خانہ

    چائے خانہ کے سامنے بیٹھے ایک فقیر نے ’الگج ‘‘ چھیڑ دی۔ ’’ چائے چائے کردی میں آپے چائے ہوئی ‘‘ صاحبو آپے چائے کیا ہوئی کہ چینی آپے سے باہر ہوگئی اور عدم دستیابی کے دور میں‌دستیابی پر 85 روپے کلو تک جاپہنچی، چائے مہنگی ہوئی اور شاعروں ادبیوں کی جیب قحط سالی کا منظر پیش کرنے لگی ۔۔۔ بس...
Top