پاکستان ابھی اگر مگر کے چکروں میں ہے۔ جنوبی افریقہ کا ایک آخری میچ باقی ہے جو کہ ایک چھوٹی ٹیم نیدرلینڈ کے ساتھ اور پاکستان کا آخری میچ بنگلہ دیش کے ساتھ ہے۔ اگر جنوبی افریقہ کی ٹیم نیدرلینڈ سے معجزاتی طور پر ہار جائے اور پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے جیت جائے تو ہی پاکستان اگلے راؤنڈ میں پہنچ سکتا ہے۔