یعقوب صاحب ،
مجھ بندہ ناچیز خاک و خاکسار و خاک بہ سر و خاک بہ دہن ، حقیر فقیر پرتقصیر ہیچ مداں کی جانب ایک بار پھر صمیمِ قلب سے اردو محفل میں خوش آمدید۔
امید است کہ آپ سے مراسلت کا شرف نہ صرف حاصل رہے گا، بلکہ آپ کی اور سے مجھ ایسوں پر خصوصی شفقت ہوگی ۔ داعی الخیر ، والسلام
اگر آپ زحمت کریں تو محفل میں خاکسار نے ٹیوٹرل ارسال کیا تھا ۔شاعرانہ مصوری ، مصورانہ شاعری ، ایسا ہی کوئی نام تھا اب ٹھیک نام یاد نہیں ، شمشاد بھائی مدد کرسکیں گے کہ میں تلاش کے معاملے میں کورا ہوں۔
ارے رہنے دیں فاتح بھائی تکے نہ لگائیں ۔ بھیگ بھی چکی اور کئی بار صفا چٹ بھی ہوچکی ہیں ۔ خیر سے فہیم میاں ہم دونوں سے عمر میں بڑے ہیں ۔ بس ننھا منا لگنے کا ’’ شونق ‘‘ ہے انہیں ۔۔ ہی ہی ہی ہی ۔۔
ارے توبہ توبہ کیو ں مجھ غریب کو کافر کرتی ہیں :puppydogeyes:۔ میں میں ں ں ۔۔ مم م م میری کیا مجال کہ میں انکار کروں۔ :angel: :angel:
بھئی جو دل چاہیں ستم روا رکھیں مجال ہے کہ بندہ اف بھی کرے ۔۔۔ :bug: :bug: :bug: :bug: :bug:
شکریہ عرفی صاحب میں نے محض وضاحت کی تھی ، خدا نخواستہ کوئی تہمت نہیں دھر ی ، بہر حال ہمارے لیے سبھی احباب مقدم ہیں ، جم جم آئیںسرکار، آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید ، مناسب خیال کیجے تو الگ (تعارف کی) لڑی میں اپنا مفصل تعارف پیش کیجیے ، اداس آدمی سے رابطہ ہوتو کہیے گا، ہم بہت اداس ہیں واپس...